جہاز لاہور لینڈ کر گیا، طاہرالقادری کا اترنے سے انکار

x boy

محفلین
ناشتہ لاہور کا ہی اچھا ہوتا ہے ،،، نہاری ، نان پائے، چکڑ چھولے،
اسلئے حکومت نے ان کا رخ لاہور کردیا،، لاہوری تو بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں
اسلام آباد میں کیا مل جاتا ناشتے میں،، زیادہ سے زیادہ آملیٹ، بٹر جام جیلی ٹوسٹ، وہ تو کنیڈا میں روز کھاتے ہیں
 

ساقی۔

محفلین
واقعی سچ کہا ۔قادری صاحب نے کسی اور سے وفا داری کا حلف بھی اٹھایا ہوا ہے لیکن چمچے کہتے ہیں کہ ان کے دل میں پاکستان کا درد ہے۔۔درد تواب ہو گا ہی۔ بے گناہ لوگ جو اپنی "سیاہ ست "کے لیے قربان کروا دیئے ہیں۔
 
عوام کی تقدیر بدلنے کی جنگ لڑ رہا ہوں،شریف بادشاہت کو اپنا انجام نظر آ گیا،حکمرانوں سے وزیر اعظم ہاﺅس چھین لیا جائے گا:طاہر القادری

23 جون 2014 (03:23)

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عوام کی تقدیر بدلنے کی جنگ کر رہا ہوں،میرے آنے سے حکمرانوں کو اپنے اقتدار کی موت نظر آرہی ہے،حکمرانوں سے وزیر اعظم ہاﺅس چھین لیا جائے گا۔دبئی ائر پورٹ پر ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت نے انسانی حقوق کی پامالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو قتل کیا گیا،12کارکنوں کی لاشیں غائب کر دی گئیں۔دھن اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے صرف کرپشن پر کمر بستہ ہیں ،حکمرانوں کا ایجنڈا لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ بھی نہیں،ان حکمرانوں کے رہتے ہوئے پاکستان میں اچھی قیادت سامنے نہیں آ سکتی ۔ملک میں پورا کا پورا الیکشن خرید لیا جاتا ہے، موجودہ حالات مجھے جینے نہیں دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انقلاب آنے میں میرا کوئی فائدہ نہیں بلکہ امن استحکام اور بہتر مستقبل کے لئے عوام کی جنگ لڑ رہا ہوں،حکومتی اقدامات حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔ صدر اور وزیر اعظم ہاﺅس عوام کی ملکیت ہیں ،حکمرانوں سے وزیر اعظم ہاﺅس چھین لیا جائے گا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت میرے جہاز کا رخ موڑنے کی کوشش نہ کرے ،حکومت کے فراہم کردہ جہاز یا ہیلی کاپٹر پر لاہور نہیں جاﺅں گا،پاک فوج چاہے تو اس کے جوانوں کی حفاظت میں لاہور جانے کو تیا رہوں ،فوج کے علاوہ موجودہ حکومت میں سے کسی پر اعتماد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ میرے کارکنوں نے اپنے خون سے انقلاب کا آغاز کر دیاہے عوام اپنے مستقبل کے لئے باہر نکلیں، صرف کارکن ہی نہیں بلکہ پاکستان سے محبت کرنے والے بھی میرے استقبال کے لئے آئے ہیں۔خدشہ ہے کہ صبح تمام ٹی وی چینلز بند کر دئیے جائیں گے۔

http://dailypakistan.com.pk/national/23-Jun-2014/115523
 
پردہ دار خواتین کو اپنے استقبال کے لئے سڑکوں پر لانا ۔ نام نہاد شیخ الاسلام طاہرالقادری کا شرمناک قدم ہے۔
 

x boy

محفلین
واقعی سچ کہا ۔قادری صاحب نے کسی اور سے وفا داری کا حلف بھی اٹھایا ہوا ہے لیکن چمچے کہتے ہیں کہ ان کے دل میں پاکستان کا درد ہے۔۔درد تواب ہو گا ہی۔ بے گناہ لوگ جو اپنی "سیاہ ست "کے لیے قربان کروا دیئے ہیں۔

قادری جی کی عمر 63 ہوگئی ہے
انہوں نے خواب میں دیکھ لیا تھا کہ انکی عمر 63 سال ہوگی،، ویسے یہ خواب بڑے مزے مزے کی دیکھتے ہیں ،،، یقین نہ آئے تو یوٹیوب میں انکے خواب بھرے پڑے ہیں جو سناتے رہتے ہیں
 

عماد بزدار

محفلین
سہیل وڑائچ: پاکستان عوامی تحریک کی ماؤں بہنوں کو روڈز پر جانوروں کی طرح پیٹا جا رہا ہے۔ آرمی اُنھیں سیکورٹی دے۔
 
سہیل وڑائچ: پاکستان عوامی تحریک کی ماؤں بہنوں کو روڈز پر جانوروں کی طرح پیٹا جا رہا ہے۔ آرمی اُنھیں سیکورٹی دے۔
ماؤں ، بہنوں کو سڑک پر تشدد کرنے والوں اور ان کو سیاسی مقاصد کے لئے سڑک پر لانے والوں۔ دونوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام :(
 
جب سے ایران میں ایک انقلاب آیا تب سے ہمارےپروٹوکول، شہرت اور جاہ و جلال کے رسیا سیاستدانوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ اگر انقلاب وغیرہ وغیرہ لانا ہے یا ملک کے اندر اپنی مقبولیت اور شہرت بڑھانی ہے تو پہلے کچھ عرصہ ملک سے باہر رہا جائے، خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی جائے اور اس کے بعد وطن واپس ہوا جائے۔ اور اس سارے ایونٹ کی ڈھیروں ڈھیر کوریج ہو، ٹی وی چینلز کی سکرینیں ان کے چہروں کے علاوہ کچھ نہ دیکھائیں اور ہر طرف ان کے نعرے گونجیں۔
یہ الگ بات ہے کہ ان استقبالوں اور انقلابوں کے نعروں کی گونج سےسب سے زیادہ عام آدمی کی زندگی ہی متاثر ہوتی ہے اور جان بھی ان غریبوں کی ہی جاتی ہے۔ پھر کچھ سیاسی و فقہی اختلاف رکھنے والے تماش بین بھی ہوتے ہیں جو دونوں طرف کے کرتوتوں سے لطف اندوز ہو ہو کر خوب بے پرکیاں اڑا تے اور تماشے کو انجوائے کر رہے ہوتے ہیں۔ رہی سہی کسر ٹیلی میڈیا نکال دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
آج یہاں حالات کو بہتری کی طرف لانے کی بجائے جلتی پر تیل ڈالنے والے زیادہ ہیں، کیونکہ کسی کو حکومت کے سیاسی نظریات سے اختلاف ہے اور کسی کو محترم طاہر القادری صاحب سے فقہی اختلافات ہیں۔
 
پردہ دار خواتین کو اپنے استقبال کے لئے سڑکوں پر لانا ۔ نام نہاد شیخ الاسلام طاہرالقادری کا شرمناک قدم ہے۔
ہاں جی بالکل سچ کہا آپ نے ۔۔۔۔ جب گنجا مشرف کی پکڑمیں تھا تو کلثوم نواز میدان میں اتری تھی ۔۔۔۔۔کم از کم یہ نام نہاد شریف عورت برقع تو لے لیتی سارا جسم نظر آرہا تھا۔ روڈوں پر پھر رہی تھی پتہ نہیں لوگ کیسی کیسی گندی نظریں ڈالتے ہونگے۔ ادھر تو لوگ قبروںمیں دفن عورتوں کی لاشوں تک کو نہیں بخشتے یہ توپھر بھی ایک جیتی جاتی عورت ہے۔
اور پھر جن کی بیٹیاں گھروں سے بھاگ جاتی ہوں ان کی کیا عزت ہوگی۔
 
واقعی سچ کہا ۔قادری صاحب نے کسی اور سے وفا داری کا حلف بھی اٹھایا ہوا ہے لیکن چمچے کہتے ہیں کہ ان کے دل میں پاکستان کا درد ہے۔۔درد تواب ہو گا ہی۔ بے گناہ لوگ جو اپنی "سیاہ ست "کے لیے قربان کروا دیئے ہیں۔
بالکل صحیح کہا آپ۔
لیکن ان کی پارٹی کانظم و ضبط دیکھیں اورپھر اپنے لیڈر سے محبت کا عالم دیکھیں کہ وہ کسطرح اپنے لیڈر پرجان قربان کرتے ہیں۔ ہم لوگ صرف مولانا ڈیزل کی طرح باتیں کرسکتے ہیں عملاکچھ نہیں اورپھر ڈاکٹر صاحب جو کہہ رہے ہیں کیا وہ غلط ہے ؟؟؟؟کیا وہ آئین کی بات نہیں کررہے ہیں؟ِ؟
 
Ansar Abbasi‏@AnsarAAbbasi 6m
Dr TuQ had to create a Tamasha whether he had landed at Islamabd airport or anywhere else. He wants to be on TV screen for hours and days​
ٹوٹر پر پیغام
 
Top