جھینگوں کے کباب ۔

حجاب

محفلین
جھینگوں کے کباب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

جھینگے ۔ آدھا کلو۔
آلو ۔ 4 عدد درمیانے سائز کے۔
ادرک لہسن پسا ہوا ۔ ایک چائے کا چمچ۔
سفید مرچ پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔(سرخ مرچ نہ ڈالنا چاہیں تو ضروری نہیں )
نمک ۔ حسبِ ذائقہ۔
ڈبل روٹی کے سلائس ۔ 2 عدد۔
سفید تِل ۔ آدھی پیالی۔
اجینو موتو۔آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچ۔
انڈے ۔ 2 عدد۔
سوئے کے پتّے تھوڑے سے باریک کٹے ہوئے ۔
ڈبل روٹی کا چورا ۔حسبِ ضرورت ۔
ہلدی ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
آئل ۔ حسبِ ضرورت ۔

ترکیب ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
جھینگوں کو صاف کرکے ہلدی اور نمک لگا کر 10 منٹ تک پڑا رہنے دیں ، اب جھینگوں کو اچھی طرح دھو لیں ، اب جھینگے فوڈ پروسیسر یا بلینڈر میں پیس لیں ( جھینگوں میں پانی بالکل نہ ہو ) آلو اُبال کر میش کرلیں ، اب پسے ہوئے جھینگوں میں میش کیئے ہوئے آلو ، 2 ڈبل روٹی کے سلائس (کنارے کاٹ لیں ڈبل روٹی کے ) نمک ، سفید اور سرخ مرچ، ادرک لہسن اور سوئے کے پتّے ملا کر اچھی طرح مکس کرکے کباب بنا لیں ، اب کباب کو پہلے انڈے پھر ڈبل روٹی کے چورے اور تِل میں لپیٹتے ہوئے ڈیپ فرائی کرلیں ، کباب سنہرے ہوجائیں تو نکال کر چلی گارلک سوس کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

حجاب

محفلین
ہاں ماوراء بنائے ہیں اور کھائے ہیں ، منفرد ذائقہ لگا مجھے ،ٹرائی کرنا اگر جھینگے کھاتی ہو تو۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں بس یہی پوچھنا تھا اگر ذائقہ اچھا ہے تو بناؤں گی۔ جھینگے کھاتی ہوں لیکن زیادہ شوق سے نہیں۔ ابو کو پسند ہیں۔ ان کو بنا کر دوں گی۔
 

حجاب

محفلین
اگر تم اس میں آلو نہ ڈالنا چاہو تو چنے کی دال یا مونگ کی دال بوائل کر کے میش کرکے بھی ڈال سکتی ہو۔
 
Top