جھٹ پٹ انٹرویو

یاسر شاہ

محفلین
یادیں تو بہت سی ہیں جنہیں "حسین یاد" کا خطاب ملنا چاہیے۔ لیکن "ترین" کا اضافہ کس کے ساتھ کیا جائے اس پر شش و پنج کا شکار ہوں۔
1- بچپن میں نانی کے گھر کی کھیل کود، خاص طور پر نانی کے گھر ایک بیری کا درخت تھا۔ جب بیر پک جاتے تو اس وقت جو ہلا گلا لگتا تھا۔
2- اماں سر میں ہاتھ پھیر کر سلایا کرتی تھی۔
3- جب پہلی تنخواہ اماں کو دی تھی۔
4- جس دن میرا نکاح ہوا۔
5- جس دن میرا پہلا بچہ پیدا ہوا۔
اور ان گنت ایسے واقعات ہوں گے۔ جب بھی یاد آئیں تو اس لمحے کو پر مسرت کر جائیں۔

اسی کیفیت پر اپنی ایک غزل۔

تیری یادوں سے تیرہ ماضی کا
ہے منور نصیبا ماضی کا

غرقِ دریائے حال ہے وہ شخص
جس نے چھوڑا سفینہ ماضی کا

جب بھی آیا ترا خیال مجھے
کھل گیا اک دریچہ ماضی کا

بحر و بر میں ہے اک تعفن سا
جاں فزا ہے جزیرہ ماضی کا

جب ملا ہوں پرانے یاروں سے
مل گیا اک دفینہ ماضی کا

یادِ ماضی سے میرے رخ پر ہے
اک تبسم کشیدہ ماضی کا

بت بنے مڑ کے دیکھنے والے
کیا عجب ہے قرینہ ماضی کا
روفی بھائی خوبصورت یادیں اور خوب اشعار۔ماشاءاللہ، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت وعافیت سے رکھے۔آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اپنے والدین میں سے کسی کی کوئی نصیحت جو فوری یاد آئے پیش کی جائے۔
ہمارے ابا جان کہا کرتے تھے ؀
لائق کے لئے جوڑو نہ اور نالائق کے لئے چھوڑو نہ ۔۔۔

والد سے زیادہ محبت کرتے ہیں یا والدہ سے ۔وجہ بھی بتائیں😊
 

یاسر شاہ

محفلین
ہمارے ابا جان کہا کرتے تھے ؀
لائق کے لئے جوڑو نہ اور نالائق کے لئے چھوڑو نہ ۔۔۔

والد سے زیادہ محبت کرتے ہیں یا والدہ سے ۔وجہ بھی بتائیں😊
والدہ سے ۔محبت کی یوں بھی کیا وجہ ہو سکتی ہے کہتے ہیں دل تو کھوتی پہ بھی آسکتا ہے۔پھر ماں کی محبت تو خداداد ہوتی ہے۔خود ماں کے دل میں محبت اللہ جل شانہ کی پیداکردہ ہے اور اسی کا عکس اولاد کے دل پہ بھی ظاہر ہوتا ہے،مولانا رومی کا الہامی شعر ہے:
مادراں را مہر من آموختم
چوں بود شمعے کہ من افروختم

ماؤں کو محبت کرنا ہم نے سکھایا ہے-کیا ہو گی وہ شمع جسے ہم نے جلایا ہے۔

بہت سی مادہ جانور ایسی بھی ہیں جو اپنے بچے کھا جاتی ہیں ۔وہاں محبت نہیں پیدا کی گئی۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
پسندیدہ شاعر /شاعرہ کون ہے ۔ اس کی کوئی نظم یا غزل یا ایک شعر پیش کریں۔

ڈاکٹر محمد اقبالؒ
دماغ حیران رہ جاتا ہے جنابِ اقبال کے وژن پہ
اقبالؒ کی چہرے مہرے اور لباس کی وضع قطع (شاذ و نادر مثالیں ملتی ہیں) خالصتاً مغربی ہوتی تھیں۔ مغرب زدگی کے اس رنگ میں سرتا پا رنگے ہونے کے باوجود، حیرت انگیز حد تک کلام اقبالؒ میں مغرب بیزاری کی ایک مستقل و متواتر لہر پائی جاتی ہے😇😇😇😇😇

کل ایک شوریدہ خواب گاہِ نبیؐ پہ رو رو کے کہہ رہا تھا
کہ مصر و ہندوستاں کے مسلم بِنائے ملّت مِٹا رہے ہیں

یہ زائرانِ حریمِ مغرب ہزار رہبر بنیں ہمارے
ہمیں بھلا ان سے واسطہ کیا جو تجھ سے ناآشنا رہے ہیں

غضب ہیں یہ ’مُرشدانِ خود بیں، خُدا تری قوم کو بچائے!
بگاڑ کر تیرے مسلموں کو یہ اپنی عزّت بنا رہے ہیں

سُنے گا اقبالؔ کون ان کو، یہ انجمن ہی بدل گئی ہے
نئے زمانے میں آپ ہم کو پُرانی باتیں سنا رہے ہیں!

اہل ملت اسلامیہ کے مقام اعلیٰ کے آگے اقوام مغرب کی ہیچ حیثیت سے اقبالؒ بحوبی واقفیت دیتے ہیں ۔۔
اقبالؒ مغرب کی بیہودگیوں کے نتیجہ میں ایک مسلمان کی مسلمانیت کو تقویت حاصل ہوتی دیکھتے ہیں !!
حکمتِ مغرب سے ملت کی یہ کیفیت ہوئی!!!!!
ٹکڑے ٹکڑے جس طرح سونے کو کر دیتا ہے گاز!

(اقبال، دنیائے اسلام، بانگ درا)
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
ڈاکٹر محمد اقبالؒ
دماغ حیران رہ جاتا ہے جنابِ اقبال کے وژن پہ
اقبالؒ کی چہرے مہرے اور لباس کی وضع قطع (شاذ و نادر مثالیں ملتی ہیں) خالصتاً مغربی ہوتی تھیں۔ مغرب زدگی کے اس رنگ میں سرتا پا رنگے ہونے کے باوجود، حیرت انگیز حد تک کلام اقبالؒ میں مغرب بیزاری کی ایک مستقل و متواتر لہر پائی جاتی ہے😇😇😇😇😇

کل ایک شوریدہ خواب گاہِ نبیؐ پہ رو رو کے کہہ رہا تھا
کہ مصر و ہندوستاں کے مسلم بِنائے ملّت مِٹا رہے ہیں

یہ زائرانِ حریمِ مغرب ہزار رہبر بنیں ہمارے
ہمیں بھلا ان سے واسطہ کیا جو تجھ سے ناآشنا رہے ہیں

غضب ہیں یہ ’مُرشدانِ خود بیں، خُدا تری قوم کو بچائے!
بگاڑ کر تیرے مسلموں کو یہ اپنی عزّت بنا رہے ہیں

سُنے گا اقبالؔ کون ان کو، یہ انجمن ہی بدل گئی ہے
نئے زمانے میں آپ ہم کو پُرانی باتیں سنا رہے ہیں!
واہ ،ماشاء اللہ
 

یاسر شاہ

محفلین
شفَق نہیں مغربی اُفق پر یہ جُوئے خوں ہے، یہ جوئے خوں ہے!
طلوعِ فردا کا منتظر رہ کہ دوش و امروز ہے فسانہ

وہ فکرِ گُستاخ جس نے عُریاں کِیا ہے فطرت کی طاقتوں کو
اُسی کی بیتاب بجلیوں سے خطر میں ہے اُس کا آشیانہ

ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے
گِرہ بھنور کی کھُلے تو کیونکر، بھنور ہے تقدیر کا بہانہ


ہَوا ہے گو تُند و تیز لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
وہ مردِ درویش جس کو حق نے دیے ہیں اندازِ خسروانہ
 

محمد وارث

لائبریرین
اپنے والدین میں سے کسی کی کوئی نصیحت جو فوری یاد آئے پیش کی جائے۔
"بیٹا تم ایک چھوٹے سے شہر سے ایک بڑے بلکہ انٹرنیشنل شہر میں جا رہے ہو، بس سنبھل کے اور عزت سے رہنا"۔
(والد صاحب مرحوم کی چند نصیحتوں میں سے ایک، جو 1994ء میں بغرضِ تعلیم سیالکوٹ سے لاہور روانگی کے وقت انہوں نے مجھے کی)۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دنیاوی نفع نقصان اکثر صرفِ نظر ہو جاتا ہے۔

آپ کی نظر میں سب بڑی معاشرتی برائی اور اس کا حل ؟

اس سوال کا جواب سب دوست عطاء فرمائیں۔
اپنے گریبان میں جھانکے بنا دوسروں کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے رکھنا۔۔۔
حل تو اس کا یہی ہے کہ انسان پہلے اپنے اطوار پر نظر ڈالے، اس کے بعد دوسروں پہ نکتہ چینی کرے۔

کون سا محاورہ اکثر استعمال کرتے ہیں اپنی بات چیت میں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دوسروں کو ٹھیک کرنے کا جنون۔ اس کا حل ہے کہ اکثر آئینہ دیکھا جائے ۔ اور اپنا عکس دیکھنے کے لیے آنکھیں کھلی ہوں۔:biggrin::biggrin::biggrin:

کیا کبھی آپ نے اپنا احتساب کیا؟ اگر کیا تو کیسے۔
جی ۔۔۔ تقریباً ہر روز۔ اس طرح کرتے ہیں کہ شام کو سونے سے پہلے پورے دن کی کارکردگی ذہن میں لاتے ہیں۔ اپنی کوتاہی یا عیب کی تلاش میں کہ دن بھر میں کیا خود سے کچھ ایسا ہوا جس کو اپنا ذہن ایک سیاہ دھبہ محسوس کرے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ دوسروں کے عیب یا خامی ہر کم نظر جاتی ہے۔ شاید لفظ عیب کی بجائے کوئی اور لفظ استعمال کرنا چاہئیے مگر کوئی مناسب لفظ نہیں مل رہا۔ مطلب تو آپ بخوبی سمجھ گئے ہوں گے۔
اور اپنی اس عادت کو تر و تازہ رکھنے کے لئے ہم اکثر یہ سنتے رہتے ہیں
اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے کسے نئیں تیری ذات پچھنی

اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں یا در گزر کر دیتے ہیں؟
 

سیما علی

لائبریرین
دنیاوی نفع نقصان اکثر صرفِ نظر ہو جاتا ہے۔

آپ کی نظر میں سب بڑی معاشرتی برائی اور اس کا حل ؟

اس سوال کا جواب سب دوست عطاء فرمائیں۔
اس دنیا میں ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا،آپ دوسروں کی دیکھنے کی بجائے اپنے حصے کا اچھا عمل کرو اور اس سے بدلے میں اچھا کرنے کی توقع رکھنے کی بجائے اسے بھول جاؤ اور یہ یقین کرلیں کہ آپ اپنے رب کو راضی کر رہے ہیں ۔۔ تو کم از کم زندگی آسان ہوجائے گی ۔۔۔اور اگر بارگاہِ الہی میں آپکے بال برابر عمل کی قبولیت ہوئی تو آخرت میں آسانی ۔۔۔یہ وہ باتیں ہیں جو اپنے اباّجان سے سیکھیں ۔۔ زندگی کا اصول بنا لئے جن کا مجھے ہمیشہ بہت فائدہ ہوا۔جب ہم کسی سے اچھا کرنے کے بعد بدلے میں اس کی امید لگا لیتے ہیں تو اکثر ہمیں مایوسی ہوتی ہے جس سے انسان مایوس ہو کر دوسروں سے بھلائی کرنے میں پہل نہیں کرتا۔جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔
آپ جب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں تو کس بات سے دوست کی کس بات سے متاثر ہوتے ہیں؟؟؟؟؟
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمیشہ سے اپنا احتساب کرتا آرہا ہوں. ہمیشہ اپنے آپ کو اچھا پایا پھر شادی ہوئی اور احتساب کا عمل بیوی کے حوالے ہوا اور اور جب جب احتساب ہوا خود کو گنہگار پایا
یہ تو کھلم کھلا حساب کتاب ہوا خان بھائی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس دنیا میں ہر انسان ایک جیسا نہیں ہوتا،آپ دوسروں کی دیکھنے کی بجائے اپنے حصے کا اچھا عمل کرو اور اس سے بدلے میں اچھا کرنے کی توقع رکھنے کی بجائے اسے بھول جاؤ اور یہ یقین کرلیں کہ آپ اپنے رب کو راضی کر رہے ہیں ۔۔ تو کم از کم زندگی آسان ہوجائے گی ۔۔۔اور اگر بارگاہِ الہی میں آپکے بال برابر عمل کی قبولیت ہوئی تو آخرت میں آسانی ۔۔۔یہ وہ
سیما آپا اگلا سوال؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں، ابھی اس درجہ مجنون نہیں ہوا۔۔۔

سب سے بڑی شرارت؟
اللہ معاف فرمائیں۔۔۔ شرارت سے زیادہ بے وقوفی کہہ لیں۔ پھوپھو نے جس کرسی پر بیٹھنا تھا، ان کے بیٹھنے سے پہلے ہم نے جگہ سے ہٹا دی تھی۔

کبھی کسی کو پھول مارا گملے سمیت؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ معاف فرمائیں۔۔۔ شرارت سے زیادہ بے وقوفی کہہ لیں۔ پھوپھو نے جس کرسی پر بیٹھنا تھا، ان کے بیٹھنے سے پہلے ہم نے جگہ سے ہٹا دی تھی۔

کبھی کسی کو پھول مارا گملے سمیت؟
ابھی ہم ذرا گرین ٹی کا آنند لے رہے ہیں 😊
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اپنے ایک پرانے دوست جو پٹھان تھے، کو اسکول ٹور کے دوران جب کالاش کی سیر کو گئے ہوئے تھے،سگریٹ میں چرس بھر کے پلا دی تھی۔تین سگرٹیں ڈبیا میں تھیں، ہم دو دوستوں نے پہلے ایک ایک نکال لی اور آخر میں ایک بھری ہوئی انھیں دے دی۔ وہ کش لیتے رہے جب تیسرے کش پہ پہنچے تو جذباتی ہو کر اٹھے کہ برابر میں کوئی چرس پی رہا ہے یہ کہہ کر پاس والے کمرے کے دروازے پہ لات ماری کہ خبیثو! یہاں چرس پی رہے ہو۔ہم دونوں نے انھیں پکڑا اور واپس لائے بڑی معذرت کر تے ہوئے کہا کہ چرس تو آنجناب بذات خود پی رہے تھے۔بہت ناراض ہوئے،بڑی مشکل سے قابو میں آئے۔
اسکول ٹور کے دوران چرس سے بھرے سگریٹ آپ کے پاس کہاں سے آئے۔
 
Top