جھُریاں !!

صائمہ شاہ

محفلین
اردو محفل میں بہت کم ہی لوگ ایسے ہیں جو "باقاعدہ" شاعر یا "نثر نگار" ہوں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ محفل میں اپنا حصہ نہیں ڈالتے۔ محفل چونکہ عمومی نوعیت کا سماجی فورم ہے تو اس میں ہر طرح کے ہر مزاج کے لوگ ہوتے ہیں۔ یہ فیصلہ تو ہمیں کرنا ہوتا ہے کہ ہم محفل کے کس حصے میں فعال ہوں اور کس زمرے کو نظر انداز کر دیں۔ سو جو بھی آپ کی دلچسپی کا موضوع ہو اُس پر تحریر لکھنے میں کیا حرج ہے۔ اتنا تو سب ہی جانتے ہیں کہ آپ چاہیں تو اچھی تحریر لکھ سکتی ہیں۔

میں تو اس بات کو بھی پسند کرتا ہوں کہ جب کچھ بھی کرنے کو نہ ہو (اور وقت میسر ہو) تو محفل میں پسندیدہ کلام یا نثری انتخاب ہی پیش کیا جائے۔

بہرکیف، یہ سب میرے ذاتی خیالات ہیں آپ کا یا کسی اور کا متفق ہونا ہرگز ضروری نہیں ہے۔

متفق
مگر میں ہمیشہ سے سننے کو بولنے پر ترجیح دیتی ہوں
جن زمروں کو فعال ہونا چاہیے وہاں الو بولتے نطر آتے ہیں میعاری مراسلات پر پسندیدگی کا رحجان بہت کم ہے احمد
کچھ کرنے کو نہ ہو تب ضروری نہیں کہ کچھ پوسٹ ہی کیا جاے اچھا پڑھنے کی طلب بھی کیا کم ہے
 
محمداحمد

لائبریرین

متفق :)

پڑھنے کے لئے بھی بے شمار تحاریر ہیں محفل میں۔ کوئی بھی آن لائن نہ ہو تب بھی گھنٹوں محظوظ ہوا جا سکتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محفل اردو صرف اک محفل ہی نہیں بلکہ علم و آگہی کا ایسا چراغ ہے جسے اردو سے پیار کرنے والے دیوانوں نے بلا کسی مفاد و طلب کے اپنی پر خلوص توجہ سے روشن کر رکھا ہے ۔ اردو محفل مجھ جیسے اراکین کی محتاج نہیں بلکہ مجھ ایسے اراکین اردو محفل کے محتاج ہیں ۔ جہاں سے علم و آگہی پاتے ہیں ۔
مشہور کہاوت ہے کہ " دنیا کے میلے کم نہیں ہوتے "
علم و آگہی سے بھرپور کیسی کیسی ہستیاں اردو محفل پہ نمودار ہوئیں ۔ اپنے علم و کلام سے ادب دین مذہب سیاست کے مباحث کو اک نئی جہت دیتے آگہی کے نئے نئے در وا کیئے ۔ آج وہ محفل پر فعال نہیں ہیں مگر ان کا لکھا آج بھی فعال ہے ۔
محترم صائمہ بہنا نے بھی اسی صورتحال کی جانب اشارہ کیا ۔۔۔۔۔۔
مجھ ایسے جو نہ شاعر نہ ادیب نہ ہی کچھ لکھنے کے قابل ۔ وہ صرف پڑھ کر ہی اپنی تشنگی مٹا سکتے ہیں ۔
بہت دعائیں
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
کچھ نہیں ہوتا محفل کو :)

اگر محفل کی تاریخ اُٹھا کر دیکھی جائے تو اتنے بڑے بڑے معرکے ملیں گے کہ پوچھیں مت۔ :) لیکن پھر وہی دوستی اور بھائی چارہ ہو جاتا ہے۔

یہی تو خوبی ہے ہماری اردو محفل کی۔ :)
ارے نہیں احمد بھائی وہ بات نہیں ،،، غیر کا دکھ تو نہیں ہوتا ( کم از کم مجھے ) ہاں میں وہ انسان ہوں کہ جیسے آپ ہو نین ہے مہدی اور بہت سے ،،، جسے بھائی کہ دیا وہھ بھائی ہے اور بھائی کے سوا کچھ نہیں لغت بھی کھنگالیئے تو مطلب صاب ہو گا یہ لفظ " آنا " جیسا نہیں کہ جس کے لغت میں قریب 30 معنی ملیں گے ،،، اور اگر میں نے صائمہ شاہ آپی کو بڑی بہن کہا ہے تو وہ آپی کے سوا میری کچھ نہیں اور آپی بہت کچھ ہوتی ہے ،،، اور انہیں ڈانٹنے کے صد فیصد وہی اختیار ہیں جو کسی بھی بڑی بہن کے ہوتے ہیں ،،، اگر ماہی احمد اور عائشہ عزیز کو بیٹا کہا تو ان کا مان ایک سچ کے بچے جیسا ہے جو کبھی نہ ٹوٹے گا اور ان کے حقوق صد فیصدی ویسے ہی محفوظ ہیں ،،،،، بس ان اپنوں میں سے کوئی روٹھے تو تکلیف تو ہو گی نا احمد بھائی !! کہ نہیں ہو گی ؟؟ ،،،، کہ اب دُکھوں بھی نہیں ؟؟ :) :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
محفل اردو صرف اک محفل ہی نہیں بلکہ علم و آگہی کا ایسا چراغ ہے جسے اردو سے پیار کرنے والے دیوانوں نے بلا کسی مفاد و طلب کے اپنی پر خلوص توجہ سے روشن کر رکھا ہے ۔ اردو محفل مجھ جیسے اراکین کی محتاج نہیں بلکہ مجھ ایسے اراکین اردو محفل کے محتاج ہیں ۔ جہاں سے علم و آگہی پاتے ہیں ۔
مشہور کہاوت ہے کہ " دنیا کے میلے کم نہیں ہوتے "
علم و آگہی سے بھرپور کیسی کیسی ہستیاں اردو محفل پہ نمودار ہوئیں ۔ اپنے علم و کلام سے ادب دین مذہب سیاست کے مباحث کو اک نئی جہت دیتے آگہی کے نئے نئے در وا کیئے ۔ آج وہ محفل پر فعال نہیں ہیں مگر ان کا لکھا آج بھی فعال ہے ۔
محترم صائمہ بہنا نے بھی اسی صورتحال کی جانب اشارہ کیا ۔۔۔ ۔۔۔
مجھ ایسے جو نہ شاعر نہ ادیب نہ ہی کچھ لکھنے کے قابل ۔ وہ صرف پڑھ کر ہی اپنی تشنگی مٹا سکتے ہیں ۔
بہت دعائیں
متفق ہوں نایاب بھائی :) میں نے کب بولا کہ نہیں ؟؟ :) :) بات اتنی سی ہے میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں ایسے اکیلا کیسے چل سکتا ہوں جب کوئی آئے ہی نہ یہ کہ کر کہ بھئی یہاں معیار نہیں رہا ؟؟ میں بھی چلا جاؤں نایاب بھائی ؟؟ محفل کے ویسا نہ رہنے سے تو اتفاق ہے لیکن چھوڑنے سے نہیں ،،، ہر بات کا حل ہوتا ہے نا بھائی جان ؟؟ :) :) :) :) :)
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
متفق
مگر میں ہمیشہ سے سننے کو بولنے پر ترجیح دیتی ہوں
جن زمروں کو فعال ہونا چاہیے وہاں الو بولتے نطر آتے ہیں میعاری مراسلات پر پسندیدگی کا رحجان بہت کم ہے احمد
کچھ کرنے کو نہ ہو تب ضروری نہیں کہ کچھ پوسٹ ہی کیا جاے اچھا پڑھنے کی طلب بھی کیا کم ہے

آپ بھی نا :) میری آپی بہت ہی پیارا انسان ہے دل کا صاف ،،، دھُن کا پکا :) :) :) :) او آپا لیکن اب یہی تو ممکن ہے کہ اپنا اپنا مطالعہ بڑھائیں اور نئے شاہکار رسید کریں کہ اب کوئی اور پڑھ سکے !! ،،،، آخر کیسے سجھاؤں میں بہنا کو ،،،، خود سمجھ نہیں پڑ رہی :(
 
صائمہ شاہ

محفلین
میری بہت ہی پیاری آپی ، معیارِ حروف سراہنے کا بہت شکریہ :)
آپ کی بات ، شکوہ و شکایت سب سر آنکھوں پر :)
( مجھے ڈانٹ لینا بڑی بہن بن کر مگر آپی جو کہنے لگا ہوں اس سے روٹھ نہیں جانا )

مجھے آپ کی بہت سی باتوں سے اتفاق ہے اور بس چند نقاط سے بس ذرا بھر سا اختلاف
اتفاق یہ کہ ہاں یہ ویسی محفل نہیں رہی ،، ( تو کیوں نہ بند کر دی جائے ؟؟ )
ہاں وہ لوگ نہیں ہیں ،، ( میرا اور نئے آنے والوں کا کیا قصور جب سب ہی روٹھ گئے ہیں ؟؟ )
اور اس بات کا احترام کرنا چاہیے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تعمیری پوسٹس اور مباحثوں کی کمی محسوس کرتے ہیں ،، پیاری آپی میں خود کرتا ہوں ،،،، بہت عرصے سے بڑی شدید پیاس ہے ،،، اب تو تالو سے زباں تک چپکتی ہے کہ اتنی پیاس ہے !!

( برادرانہ اختلاف :) ) اور اس اختلاف کا ذکر ہی تو کیا نا متن میں :) کہ بھئی اگر ہمیں کچھ شکوہ ہے تو ہم کر کیا رہے ہیں ؟؟ جن ہستیوں کا ذکر کیا آپ نے آپی وہ سب ہم جیسے رکن ہی تو تھے ،، بانی تو نہ تھے نا ؟؟ میرے اور آپ جیسے رکن ہی تو تھے ،،، سب ایک ایک کر کے اکٹھے ہوئے تھے ،،، آپی ان کی کمی کس کو نہیں ؟؟ مگر اس وقت بھی اردو ادب اور بات چیت ( گپ شپ کی ترکیب سے تھوڑا اختلاف ہے :) ) دونوں کا خیال رکھا جاتا تھا ،،، میں نے کتنی کتنی دیر پرانے مراسلے کھنگالے ہیں ،،، اور سب نے مل کر ان دھاگوں کا یہ حشر کیا کہ اچھا بھئی کوئی نہیں بلا رہا نہ پوسٹ کر رہا ہے تو ہم کیا کریں ،،، ہم کیوں بلائیں !! اور وہ دھاگے دھول سے اٹ گئے ،، آپی مانا کہ ہم جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر اور بہت سے لوگوں کے تقابل میں تو نہ پورے اتر سکیں مگر ہم سب نے بڑے پتھر نہ سہی مگر کنکریاں ضرور چنی ہیں ،،، اب ان کی کمی کا کیا کریں ؟؟ انتظار ہی تو کر سکتے ہیں کہ جیسے جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر ایک ایک کر کے محفل میں رکن بنے تھے ایسا ہی کوئی سخن نواز اور ادبی اصناف کا ماہر یہاں گھر کرے ،، لیکن تب تک سب بند کر دیا جائے کیا پیاری آپی ؟

آپ نے کہا
بچوں کا باغ لگتی ہے محفل
خیالی خطوط ، خیالی ملاقاتیں

آپا یہ اردو محفل ہے نا ، مطلق اردو ادب کی محفل نہیں ، اردو میں تو ادب بھی ہوتا ہے اور بات چیت بھی ،،، ہنسی بنا تو دردِ سر ہو جائے اگر صرف خشکی اس نازک دماغ میں گھسیڑ دی جائے :p ،،، اور یہ ہنسی مذاق تو تب بھی شائد اس سے بھی زیادہ ہوتا تھا ،،، اور ساتھ میں ادب آداب کے زمرے بھی ،،، اب بھی ادب آداب ہے مگر کم ، اور ہنسی مزاق بھی گھٹ گیا ،،، اب سمجھ نہیں پا رہا کہ جیہ ، فرحت کیانی ، زیک ، نیرنگ ، فاتح ، قیصرانی ،وارث ، فلک شیر کہاں سے ڈھونڈ لاؤں ،،، اگر نہ لا پایا تو ہنسنے پر کرفیو کیسے لاگو کروں ؟؟
اور خطوط خیالی ہی تو ہوتے ہیں آپی ،،، آدھی ملاقات اسی واسطے تو کہلائی گئی یہ صنف اور خطوط کے ادب میں چند سہی مگر ایسے خطوط ضرور ہیں جن میں دونوں افراد کبھی ایک دوجے سے نہ ملے تھے ،، ہمارے خطوط ادبی سطح پر معیاری نہیں تو بیہودہ بھی نہیں ،، آپی بچوں کا ادب ،، بہت بڑا حصہ ہے بڑوں کے ادب کا :) ،، آپی خطوط حقیقی ملاقات تو ہیں ہی نہیں !! معیار کو اگر صرف چند اشخاص سے باندھ دیا جائے تو کیا یہ ظلم نہ ہو گا ،،،، ایک مِثال سے بات ختم کروں گا آپی کہ اگر رفی لتا نور جاں بڑی بیگم بانو جیسے گائک نہیں رہے تو موسیقی میں ( ترنم میں گانے والوں کا ذکر ہے ، بیہودہ گائکی کے خلاف تو میں بھی ہوں) نئے آنے والوں کو دھتکار دیا جائے ؟؟

بات وہیں آتی ہے آپی
؎
اس کی وہ جانے اسے پاسِ وفا تھا کہ نہ تھا
تم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے

خدارا خفا مت ہوئیے گا ، کہ یہ گفتگو محض ایک راستہ دکھانے کے واسطے ہے آپا جان !!
آپ کا ننھا منا سا بھائی
فصیح احمد :) :) :angel:
فصیح
جو راستہ میرا ہے وہ میرا تعین کردہ ہے کم ازکم اس پر چلنے کے لیے کسی کی انگلی پکڑنے کی ضرورت نہیں
میں اتنی زیادہ باتیں نہیں کرتی
نئے ممبران سر آنکھوں پر مگر میعار کے ساتھ
محفل بند کرنے کی بات کس نے کی ؟ میعار کی طرف توجہ مبذول کروانے کا مطلب یہ تو ہرگز نہیں تھا
وہ لوگ تو اب بھی ہیں مگر میعار وہ نہیں ہے اور یہی بات آپ سمجھ نہیں پاے
آپ نے اتنے دلائل دے دئیے خطوط کے حق میں مگر میری راے میرا حق ہے ( خیال رہے کہ میں نے کسی مراسلے کو بیہودہ نہیں کہا ) کیا آپ نے بھی کوئی خط لکھا ہے ؟؟؟ ( میں نے بالکل نہیں دیکھا )
جن کے مراسلات میں دیکھنا چاہتی ہوںوہ میرے ذوق کا تقاضہ ہے جو تشنگی کا شکار ہے
آپ منٹو کے افسانے پڑھنے کے بعد رضیہ بٹ کو نہیں پڑھ سکتے کوفت ہوتی ہے اور یہی کوفت ہے جس کا میں ذکر کر رہی ہوں
کسی کا ہزاروں مراسلے ارسال کرنا محفل کے ہر رکن کے ساتھ ذاتی سلام دعا رکھنا میعار کی علامت نہیں ہے
میعار تعداد کا محتاج نہیں ہوتا سال میں ایک میعاری مراسلہ بھی بہت ہے اور یہی بات سمجھانا چاہ رہی ہوں
 
صائمہ شاہ

محفلین
محفل اردو صرف اک محفل ہی نہیں بلکہ علم و آگہی کا ایسا چراغ ہے جسے اردو سے پیار کرنے والے دیوانوں نے بلا کسی مفاد و طلب کے اپنی پر خلوص توجہ سے روشن کر رکھا ہے ۔ اردو محفل مجھ جیسے اراکین کی محتاج نہیں بلکہ مجھ ایسے اراکین اردو محفل کے محتاج ہیں ۔ جہاں سے علم و آگہی پاتے ہیں ۔
مشہور کہاوت ہے کہ " دنیا کے میلے کم نہیں ہوتے "
علم و آگہی سے بھرپور کیسی کیسی ہستیاں اردو محفل پہ نمودار ہوئیں ۔ اپنے علم و کلام سے ادب دین مذہب سیاست کے مباحث کو اک نئی جہت دیتے آگہی کے نئے نئے در وا کیئے ۔ آج وہ محفل پر فعال نہیں ہیں مگر ان کا لکھا آج بھی فعال ہے ۔
محترم صائمہ بہنا نے بھی اسی صورتحال کی جانب اشارہ کیا ۔۔۔ ۔۔۔
مجھ ایسے جو نہ شاعر نہ ادیب نہ ہی کچھ لکھنے کے قابل ۔ وہ صرف پڑھ کر ہی اپنی تشنگی مٹا سکتے ہیں ۔
بہت دعائیں
شکریہ نایاب بھائی آپ نے میرے دل کی بات کہہ دی :)
 
نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی
اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل ۔ لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا ۔
یا پھر
اک راستہ ہے زندگی ،، لوگ ملتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں ۔ یاد اپنی چھوڑ جاتے ہیں ۔
ایسی بھیڑ جو ہو تو قیامت کی مگر ہر کوئی اکیلا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کس کام کی ؟
محفل کبھی بھی یکسانیت کا شکار نہیں رہی ۔ ہر بدلتے پل اپنے رنگ بدلتی ہے ۔ مگر اپنی روشنی سے کبھی محروم نہیں ہوتی ۔
2006 سے تادم تحریر عجب عجب مباحث پڑھے کھے محفل پر ۔۔۔۔۔
سچ کہتے ہیں کہ
ہمہ اقسام طیور اپنی اپنی بولیاں بول اڑ جاتے ہیں ۔ پھولوں کا چمن کبھی خاموش نہیں ہوتا ۔۔۔۔
جانے والے چلے گئے لیکن محفل آباد رہی ۔۔۔۔
اور ان شاءاللہ سدا آباد رہے گی ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
متفق :)

پڑھنے کے لئے بھی بے شمار تحاریر ہیں محفل میں۔ کوئی بھی آن لائن نہ ہو تب بھی گھنٹوں محظوظ ہوا جا سکتا ہے۔
اور جو یہ سب پڑھ چکا ہو وہ کیا کرے :)
یہ جو خاموش رکن ہوتے ہیں یہ صرف پڑھنے ہی آتے ہیں اور کچھ نہیں تو تبصرے ہی پڑھ لیتے ہیں
یہ اور بات کے ہر چیز پڑھنے کے بعد جو دماغ کی حالت ہوتی ہے وہ ناقابلِ بیان ہے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
محفل اردو صرف اک محفل ہی نہیں بلکہ علم و آگہی کا ایسا چراغ ہے جسے اردو سے پیار کرنے والے دیوانوں نے بلا کسی مفاد و طلب کے اپنی پر خلوص توجہ سے روشن کر رکھا ہے ۔ اردو محفل مجھ جیسے اراکین کی محتاج نہیں بلکہ مجھ ایسے اراکین اردو محفل کے محتاج ہیں ۔ جہاں سے علم و آگہی پاتے ہیں ۔
مشہور کہاوت ہے کہ " دنیا کے میلے کم نہیں ہوتے "
علم و آگہی سے بھرپور کیسی کیسی ہستیاں اردو محفل پہ نمودار ہوئیں ۔ اپنے علم و کلام سے ادب دین مذہب سیاست کے مباحث کو اک نئی جہت دیتے آگہی کے نئے نئے در وا کیئے ۔ آج وہ محفل پر فعال نہیں ہیں مگر ان کا لکھا آج بھی فعال ہے ۔
محترم صائمہ بہنا نے بھی اسی صورتحال کی جانب اشارہ کیا ۔۔۔ ۔۔۔
مجھ ایسے جو نہ شاعر نہ ادیب نہ ہی کچھ لکھنے کے قابل ۔ وہ صرف پڑھ کر ہی اپنی تشنگی مٹا سکتے ہیں ۔
بہت دعائیں

نایاب بھائی ۔۔۔۔!

جو آپ کا حال ہے وہی میرا بھی حال ہے۔ محفل سے میں نے لیا ہی لیا ہے دیا کچھ نہیں ہے۔ بہت کچھ سیکھا ہے یہاں سے۔ زندگی کے بے شمار قرینے یہاں سے سیکھے ہیں۔ محفل کے لئے میں بھی ایک عام رکن ہوں اور میرے لئے یہ بھی بڑے اعزاز کی بات ہے۔

کبھی کبھی دل بہلانے کے لئے تُک بندیاں پیش کرنے کی جسارت کر لیتا ہوں سو کچھ بدنام ہو گیا ہوں۔ :) واقعی یہ بات ٹھیک ہے کہ محفل میں ادبی مواد کی ترسیل کچھ کم ہو گئی ہے۔ سنجیدہ موضوعات بھی بہت زیادہ نہیں ہیں تاہم یہ سب چیزیں اب بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔ اور مزید کوشش سے روٹھے ہوؤں کو لایا جا سکتا ہے اور اپنے طور پر بھی کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

ابھی پچھلے دنوں محفل میں آصف شفیع صاحب (شاعر) کافی عرصے بعد لوٹے تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے بہت اچھا کلام پیش کیا اور میں نے اپنے کچھ قریبی دوستوں کو اُن کا کلام پڑھوانے کے لئے دعوت بھی دی۔ ایسی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے محفل پھر سے بہتر ہو سکتی ہے۔

اب آپ فصیح کو ہی لے لیجے۔ ایسے لوگ تو برسوں میں ہی میسر آتے ہیں۔ آتے ہی فصیح نے بہت سے محفلین کا دل جیت لیا۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر خیال آتا ہے کہ محفل میں اچھے لوگ بہت ہیں اور انشاءاللہ آتے رہیں گے اور محفل یوں ہی آباد رہے گی۔

دائم آباد رہے گی "محفل"
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا​
 
صائمہ شاہ

محفلین
نایاب بھائی ۔۔۔ ۔!

احمد آپ آج کسی بھی ادبی زمرے میں کوئی مراسلہ پوسٹ کریں بہت کم لوگ رسپانڈ کریں گے مگر کوئی چٹ پٹا بےتکا دھاگہ کھول لیں آدھے سے زیادہ محفل وہیں پائیں گے اور یہی بات میں کہنا چاہ رہی ہوں مواد ہے مگر اس کو سراہنے والے نہیں نئے آنے والے بھی اس ٹرینڈ کو قابل قبول سمجھتے ہیں
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ بھی نا :) میری آپی بہت ہی پیارا انسان ہے دل کا صاف ،،، دھُن کا پکا :) :) :) :) او آپا لیکن اب یہی تو ممکن ہے کہ اپنا اپنا مطالعہ بڑھائیں اور نئے شاہکار رسید کریں کہ اب کوئی اور پڑھ سکے !! ،،،، آخر کیسے سجھاؤں میں بہنا کو ،،،، خود سمجھ نہیں پڑ رہی :(
آپ اب کام کی بات کی طرف آ رہے ہیں " مطالعہ بڑھائیں اور نئے شاہکار تخلیق کریں "
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
فصیح
جو راستہ میرا ہے وہ میرا تعین کردہ ہے کم ازکم اس پر چلنے کے لیے کسی کی انگلی پکڑنے کی ضرورت نہیں
میں اتنی زیادہ باتیں نہیں کرتی
نئے ممبران سر آنکھوں پر مگر میعار کے ساتھ
محفل بند کرنے کی بات کس نے کی ؟ میعار کی طرف توجہ مبذول کروانے کا مطلب یہ تو ہرگز نہیں تھا
وہ لوگ تو اب بھی ہیں مگر میعار وہ نہیں ہے اور یہی بات آپ سمجھ نہیں پاے
آپ نے اتنے دلائل دے دئیے خطوط کے حق میں مگر میری راے میرا حق ہے ( خیال رہے کہ میں نے کسی مراسلے کو بیہودہ نہیں کہا ) کیا آپ نے بھی کوئی خط لکھا ہے ؟؟؟ ( میں نے بالکل نہیں دیکھا )
جن کے مراسلات میں دیکھنا چاہتی ہوںوہ میرے ذوق کا تقاضہ ہے جو تشنگی کا شکار ہے
آپ منٹو کے افسانے پڑھنے کے بعد رضیہ بٹ کو نہیں پڑھ سکتے کوفت ہوتی ہے اور یہی کوفت ہے جس کا میں ذکر کر رہی ہوں
کسی کا ہزاروں مراسلے ارسال کرنا محفل کے ہر رکن کے ساتھ ذاتی سلام دعا رکھنا میعار کی علامت نہیں ہے
میعار تعداد کا محتاج نہیں ہوتا سال میں ایک میعاری مراسلہ بھی بہت ہے اور یہی بات سمجھانا چاہ رہی ہوں

آپ نے لکھا

نئے ممبران سر آنکھوں پر مگر میعار کے ساتھ

آپی تو پھر اس محفل میں رکنیت کی شرط کیوں نہیں رکھی گئی کہ اگر آپ معیاری نہیں تو خدارا ابھی سے چھوڑ جایئے ؟؟ ،،، آپی میں نئے لوگوں اور ہزار مراسلات کے حق میں ہوں اور اس محفل کے بانی کا اس میں کچھ تو خیال ہو گا جو مراسلات کی تعداد پر ٹرافیز دی جاتی ہیں ؟؟ آپی میں کب کہ رہا ہوں کہ معیار کا مسئلہ نہیں مگر چھوڑ جانے کی باببت ہے یہ سب روداد ! اب منٹو کو میں کہاں سے لاؤں میں کہاں سے لاؤں وہ سب جن کا آپ نے نام لیا ،، ؟؟ ہم سب ایک دوسرے کی انگلیاں پکڑتے ہیں آپی ،،، اکیلا کون ہوتا ہے یا کون ہوا ہے ،،، نظریات دوسرے نظریات سے جنم لیتے ہیں ،،، خیال ہی خیال کا محتاج ہے یہ تو معیاری ادب کی صفت بھی ہے آپی !! آپی بیہودہ سے مراد بے شرم نہیں بلکہ غیر معیاری ہی ہوتا ہے ( معذرت اگر میں سمجھا نہیں پایا )

سب باتوں کا نچوڑ آپ کی یہ سطر ہے !!
جن کے مراسلات میں دیکھنا چاہتی ہوںوہ میرے ذوق کا تقاضہ ہے جو تشنگی کا شکار ہے
آپی تو ان کو ڈانٹو نا کہ کیوں نہیں آتے بچے بھی پریشان ہیں ،، محفل پے آپ نظر ہی نہیں آتیں اور بہت سے سینیئرز ،،، آپ بڑی ہو اس محفل کی ،،، آپی جونیئرز کو اگر سینیئرز چھوڑ دیں گے تو معیار کیسے بڑھے گا یا منتقل ہو گا ؟؟ ،،، میں شکوہ کس سے کروں ؟؟
 
اتنی باتیں تو میں نے اب تک کبھی نہیں کی ہوں گی محفل پر
آپ غیر ضروری باتوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ضروری بات صرف یہ ہے کہ میعار ایک ذاتی چوائس ہے میں نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے آپ چاہیں تو اپنا مطالعہ بڑھا سکتے ہیں بہت زیادہ وقت عمومی دھاگوں میں گذارنے کی بجاے تخلیقی دھاگوں کو بھی کچھ توجہ دے سکتے ہیں مگر آپ چاہیں تو ۔۔۔
یہ آپ کی چوائس ہے اگر نہ چاہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے جیسے آپ خوش رہیں
 
شکریہ آپی :)
 
Top