گیارہویں سالگرہ جگنوؤں سی محفل

فرحت کیانی

لائبریرین
کبھی کبھی کچھ بھی کہنا اور الفاظ کو برتنا بے حد مشکل لگتا ہے۔۔
جیسے اس وقت میرے آس پاس بہت سے لفظوں کے جگنو جگمگا رہے ہیں مگر میں انہیں پکڑنے سے قاصر ہوں۔۔۔
سوچ رہی ہوں!!
مسکرا رہی ہوں!!
اور میرا دل اردو محفل کی محبت سے لبریز ہوا جاتا ہے۔۔!!

اردو محفل میری دوست ہے،ایک ایسی دوست جو تمام خصوصیات کا مجموعہ ہے۔۔۔
ایک ایسی دوست جس کے پاس آ کر میں نے اپنے بے شمار دن بتائے ۔۔!!
ایک ایسی دوست جو کبھی مجھ سے خفا نہیں ہوئی اور ہمیشہ خندہ پیشانی سے میرا استقبال کیا۔۔!!
ایک ایسی دوست جس نے میری غمخواری کی اور میری خوشیوں میں اضافے کا سبب بنی۔۔۔!!
میں نے محفل دوست سے بہت کچھ سیکھا، بہت کچھ پایا۔۔!!

حبس زدہ ماحول میں ہوا کےچند جھونکے جینے کی نئی امید لے کر آتے ہیں، اور میری امید اردو محفل ہے۔۔ جانتے ہیں کیوں؟ اس لیئے کہ یہاں بے شمار لوگ ایسے ہیں جو محبت کرنے والے ہیں ۔۔ چراغ جلانے والے ہیں ۔۔مسکراہٹ بکھیرنے والے ہیں۔۔ تو پھر کیوں نہ ہم اس قافلے کا حصہ بن کرراہ بنانے والے،راستہ دینے والے، مسکراہٹ بکھیرنے والے بن جائیں۔۔!!

تلخیاں، نفرتیں، عداوتیں، ایسی تمام بلاؤں کی تو ویسے بھی بہت کثرت ہے نا دنیا میں تو کیا ضروری ہے ہمارا ان میں شامل ہونا؟ کیا مزا اس کام میں جسے سب کرتے ہوں؟ ہم مشکل کام کرتے ہیں وہ کام جو بس تھوڑے سے لوگ کرنا جانتے ہیں، اور وہ کام ہے محبت۔۔۔۔!!
محبت کرنے والا دل بہت کام کا ہوتا ہے ۔۔بے حد خاص ہوتا ہے ۔۔ جسے محبت چھو جائے وہ کندن بن جاتا ہے۔۔ :)

آپ سوچ رہے ہوں گے یہ میں اتنی لمبی سی تمہید کیوں باندھ رہی ہوں۔۔ خاص موقع ہے نا!
میری دوست محفل کی سالگرہ ہے تو پھر مجھے وہ سب کچھ کہنا ہے جس سے کبھی کبھی میری دوست محفل مرجھا سی جاتی ہے ۔۔۔۔ مجھے اس کا چہرہ اترا اترا سا لگنے لگتا ہے۔۔!!

محفل دراصل وہ جگہ ہے ہی نہیں جہاں اونچی آواز میں بات کی جائے ۔۔۔
یہاں اردو سے محبت کرنے والے باذوٖق لوگ جمع ہوتے ہیں ۔۔ سیکھنے کے لیئے۔۔!! پرواز بھرنے کے کے لیے۔۔۔

کسی کو مایوس مت کیجیے۔۔ بڑی سے بڑی بات کو عمدگی سے بھی تو بیان کیا جا سکتا ہے۔۔
نرمی سے، حلاوت میں پرو کر بھی تو آگے پہنچایا جا سکتا ہے نا! تو پھر کیوں لفظوں کی اتنی خوفناک شکل بنا دی جاتی ہے کہ پھر دل ٹوٹ جائیں اور پیاری پیاری محفلیں اور ان کے مکیں روٹھ جائیں۔۔

جگنوؤں سی محفل کو ۔۔۔روشنی کے استعاروں کو میرا پیغام پہنچے کہ خلوص دل سے کی جانے والی کوشش کبھی بے ثمر نہیں رہتی۔۔!!
آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں کیوں کہ آپ محفل کا حصہ ہیں۔۔!!
مسکرائیے! مسکرانے کا سبب بنیں۔۔! :)
اور جو محفلین ہم سے روٹھ گئے ہیں وہ لوٹ آئیں کہ محبت کی پکار کو رد نہیں کرتے۔۔!!
لفظ لفظ خوشبو!!!!
 

محمداحمد

لائبریرین
قرۃالعین اعوان

ہمیشہ کی طرح بہت ہی خوبصورت تحریر!

محفل کی سالگرہ پر دوست سماں باندھ ہی دیتے ہیں ورنہ اس بار میرا خاموش رہنے کا ہی پروگرام تھا۔ لیکن پھر رہا نہیں گیا۔ :)

یوں بھی محفل پر دو ہستیاں ایسی ہیں کہ جن کی پوسٹس میں پڑھے بغیر بھی متفق قرار دے سکتا ہوں۔

ایک جاسمن اور دوسری قرۃالعین اعوان :)

لیکن پڑھ اس لئے لیتا ہوں کہ شاید زبردست کا محل بنتا ہو اور ہم متفق پر ہی قانع ہو جائیں۔ :) :) :)
 

جاسمن

لائبریرین
یوں بھی محفل پر دو ہستیاں ایسی ہیں کہ جن کی پوسٹس میں پڑھے بغیر بھی متفق قرار دے سکتا ہوں۔

ایک جاسمن اور دوسری قرۃالعین اعوان :)
اور سب تعریفیں صرف صرف اللہ رب العزت کے لئے ہیں۔
بہت شکریہ محمد احمد بھائی!
اللہ آپ کو ہمیشہ خوشیوں اور آسانیوں سے نوازے۔ آمین!
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قرۃالعین اعوان

ہمیشہ کی طرح بہت ہی خوبصورت تحریر!

محفل کی سالگرہ پر دوست سماں باندھ ہی دیتے ہیں ورنہ اس بار میرا خاموش رہنے کا ہی پروگرام تھا۔ لیکن پھر رہا نہیں گیا۔ :)

یوں بھی محفل پر دو ہستیاں ایسی ہیں کہ جن کی پوسٹس میں پڑھے بغیر بھی متفق قرار دے سکتا ہوں۔

ایک جاسمن اور دوسری قرۃالعین اعوان :)

لیکن پڑھ اس لئے لیتا ہوں کہ شاید زبردست کا محل بنتا ہو اور ہم متفق پر ہی قانع ہو جائیں۔ :) :) :)
آپ کی ذرہ نوازی ہے بھیا!!
سچ تو یہ ہے کہ آپ خود اپنی روشن, پر امید سوچ کی وجہ سے میرے پسندیدہ بھیا ہیں!!
لیکن آپ کو بھی لکھنا ہے خاموش نہیں رہنا ..جانے کب کسی کو ہمارے کسی لفظ سے مثبت تحریک مل جائے کارواں ایسے ہی تو بنتے ہیں اس لیے آپ نے بھی لکھنا ہے.. :)
 

رانا

محفلین
بہت ہی عمدہ قرۃ العین بہنا۔ بہت ہی اچھی اور رواں تحریر پڑھنے کو ملی۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ واقعی محفل کی سالگرہ پر یہاں گزرا وقت یاد کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے کہ اس کی اچھی باتیں یاد کی جائیں۔ بہت ہی عمدہ مشاہدہ ہے آپ کا محفل سے متعلق۔:great:
 

ہادیہ

محفلین
" جگنوؤں سی محفل کو ۔۔۔روشنی کے استعاروں کو میرا پیغام پہنچے کہ خلوص دل سے کی جانے والی کوشش کبھی بے ثمر نہیں رہتی۔۔!! "​
اور​
" مسکرائیے! مسکرانے کا سبب بنیں۔۔! ":love::love::love::love::love:
کیا خوبصورت الفاظ:love: اور سچے جذبات کی عکاسی سے بھرپور ایک عمدہ تحریر:love:۔۔ امیزنگ۔۔۔ ویل ڈن بہنا(y):applause::applause::applause:
کیپ اٹ اپ(y)
 
Top