گرافکس جگمگاتی عبارت

جہانزیب

محفلین
مجیب نے سوال کیا تھا کہ متحڑک تصاویر کیسے بنائی جا سکتی ہیں، میں‌ نے گمپ کا حوالہ دیا تھا، اور اس پر ایک عدد ٹوٹٰوریل پہلے بھی موجود ہے ۔ تجربہ کے طور پر میں‌ نے سکرین کاسٹ‌ بنا کر اسے دکھایا ہے، لیکن بجائے وضاحت کے آپ ساتھ گانا ہی سن سکتے ہیں‌ صرف کیونکہ میرے پاس مائیک نہیں‌ ہے ۔ بہتر کوالٹی میں‌ ویڈیو یہاں‌ سے اتاری جا سکتی ہے ۔ اور اس میں‌ نیچے دی گئی تصویر بنائی گئی ہے ۔

mehfilzp6.gif
 
دوست

محفلین
بہت اچھے جہانزیب۔ گمپ بہت طاقتور امیج ٹول ہے لیکن لوگوں‌ کو اس سے واقفیت نہیں‌ جس کی وجہ سے یہ بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ یہ فوٹو شاپ سے کسی طرح بھی کم نہیں۔
 
عباد1

محفلین
بہت اچھے جہانزیب۔ گمپ بہت طاقتور امیج ٹول ہے لیکن لوگوں‌ کو اس سے واقفیت نہیں‌ جس کی وجہ سے یہ بہت کم استعمال ہوتا ہے۔ یہ فوٹو شاپ سے کسی طرح بھی کم نہیں۔

کیا آپ اس کے بارے میں‌ مزید کچھ وضاحت کریں گے کہ یہ کس حوالے سے فوٹو شاپ کے ہم پلہ ہے؟
فوٹوشاپ ایک اسٹینڈرڈ بن چکا ہے- یعنی ہمارے ہاں گرافکس کا سارا کام تقریباّ اسی میں ہو رہا ہے- شادی کارڈ سے لے کر ہورڈنگز تک اس میں ڈیزائن ہو رہی ہیں-
گمپ کن فائل فارمیٹس کی سپورٹ فراہم کرتا ہے؟ علاوہ ازیں کیا یہ گرافکس کی سی ڈیز میں دستیاب ہے؟ فری ویئر ہے یا کمرشل؟ کیا اس میں‌ بنائی گئی فائلز کو فوٹو شاپ میں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے؟
 
جہانزیب

محفلین
یہ سب وضاحتیں‌ گمپ کی سائٹ‌ پر آپ کو مل جائیں‌ گی ۔ اور ایسا کوئی کام نہیں‌ جو آپ فوٹو شاپ میں کر سکتے ہیں‌اور گمپ میں‌ نہیں‌ کر سکتے ہوں‌۔ البتہ بہت سے کام آپ گمپ میں کر سکتے ہیں‌لیکن فوٹو شاپ میں‌ نہیں‌ ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجیب نے سوال کیا تھا کہ متحڑک تصاویر کیسے بنائی جا سکتی ہیں، میں‌ نے گمپ کا حوالہ دیا تھا، اور اس پر ایک عدد ٹوٹٰوریل پہلے بھی موجود ہے ۔ تجربہ کے طور پر میں‌ نے سکرین کاسٹ‌ بنا کر اسے دکھایا ہے، لیکن بجائے وضاحت کے آپ ساتھ گانا ہی سن سکتے ہیں‌ صرف کیونکہ میرے پاس مائیک نہیں‌ ہے ۔ بہتر کوالٹی میں‌ ویڈیو یہاں‌ سے اتاری جا سکتی ہے ۔ اور اس میں‌ نیچے دی گئی تصویر بنائی گئی ہے ۔

mehfilzp6.gif

اگر ممکن ہو تو یہ گانا بھی الگ سے اپ لوڈ کر دیں؟
 
Top