جو کم آتے ہیں وہ یہاں آئیں

چاند بابو

محفلین
آپ کے تو تھانے کی نئی عمارت بن گئی ہے، آپ تو ادھر روزانہ حاضری دیں ناں۔

ارے بھائی بس چند دن اور چھٹی دے دیں میں کبھی کبھی حاضر ہوا کروں گا چار سے پانچ دن پھر باقاعدہ ہو جاوں گا آج کل سالانہ Closing کی وجہ سے بہت مصروف ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں اتنے دن پپو بھائی کو قائمقام تھانیدار کا عہدہ تفویض کرتے ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
یہ بھی ٹھیک ہے پہلے اچھے خاصے سکول کا ستیاناس مروا لیا اور اب تھانے کا بیڑا غرق کروانا ہے؟
ارے بھائی صاحب میں نہیں چاہتا کہ چھوٹا تھانیدار تھانے میں شرافت اور ایمانداری کا درس دینا شروع کر دے اس لئے اس کی بجائے آپ ہی سنبھالیں تھانے کو میں بھی تھوڑے دنوں میں حاضر ہو جاوں گا لیکن تب تک آپ ہی میرے قائم مقام رہیں گے۔میں بھی کوشش کروں گا کہ روز تقریبا حاضر ہوتا رہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پپو بھائی آپ کی شہرت تو خاصی خراب لگ رہی ہے۔ کچھ کریں اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو مضبوط قسم کا سہارا دیں۔
 

تعبیر

محفلین
کرنا کیا ہے باقی دھاگوں کی طرح وہاں بھی گپ شپ ہو گی اور ساتھ ساتھ کچھ پنجابی کو بھی سیکھنے کی کوشش کریں گے۔۔۔ ویسے مجھے ماسٹر بنانے کی بجائے کوئی اور ماسٹر تلاش کرو کیونکہ کئی ایسے لوگ اردو محفل پر موجود ہیں جن کی پنجابی بہت اچھی ہے اور وہ ماسٹر بن بھی سکتے ہیں۔۔۔

جب تک کوئی ماسٹر نہیں مل جاتا تم تک آپ ہی سہی:) بس ذرا سالگرہ سے فارغ ہو جائیں پھر کرتے ہیں پنجابی وچ گلاں :grin:
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم

کیا حال ہیں سب بھائیوں کے ۔۔۔ کچھ دنوں کے بعد میں بھی حاضر ہوں ۔۔ اُمید ہے بوریت نے آپ کا ساتھ نہیں چھوڑا ہو گا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا فرذوق تم نے پھر غوطے مارنا شروع کر دیئے۔ حالانکہ تم نے کہا تھا کہ روز آیا کرو گے۔
 

سمارا

محفلین
میں یہاں نئی ممبر ہو، اگرچہ بہت نئی بھی نہیں‌ ہوں لیکن یہاں بہت ہی کم آنا ہوا ہے۔
اب کوشش کروں گی کہ باقاعدگی سے آ سکوں۔ :)
 

چاند بابو

محفلین
مجھے تو نہیں لگتا کہ سمارا یہاں باقاعدہ آئیں گی۔ کیونکہ اگر وہ باقاعدہ آنا چاہتی تو کیا اسی دھاگے میں آتیں۔:grin:
 

فرذوق احمد

محفلین
یہ کیا فرذوق تم نے پھر غوطے مارنا شروع کر دیئے۔ حالانکہ تم نے کہا تھا کہ روز آیا کرو گے۔


شمشاد بھائی میں کیا کروں۔۔۔۔ کام بہت ہے ۔۔ اب انشاءاللہ میں گھر میں نیٹ لگوانے کا سوچ رہا ہوں ۔۔تو پھر میں آپ کی جان نہیں چھوڑا کروں گا :)
 

شمشاد

لائبریرین
ہر دفعہ کوئی نہ کوئی نیا بہانہ ہوتا ہے تمہارا، خیر جہاں اتنے بہانے سنے، وہاں ایک اور سہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہر وہ رکن جو اس دھاگے پر آ گیا، وہ اس دھاگے کا رکن بن گیا، کوئی فارم وغیرہ تو بھرنا نہیں ہے، بس آ گئے ادھر تو بن گئے رکن۔
 

شمشاد

لائبریرین
سیاسی لیڈروں کو شرم نہیں آیا کرتی۔ تم بھی سیاسی لیڈر بن گئے ہو جو ہر دفعہ بیان دے کر بدل جاتے ہو۔
 

مرک

محفلین
السلام علیکم میں بھی اج کل ان لوگوں میں شامل ہوگئی ہوں جو یہاں کم اتے ہیں :(:(:(
 
Top