جو نہ مل سکے وہی بےوفا ، یہ بڑی عجیب سی بات ہے !

ظفری

لائبریرین
عرصہ قبل امریکہ آنے سے پہلے کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ہارڈ بال سے میرا سر زخمی ہوگیا تھا ۔ ہسپتال پہنچایا گیا تو ایک خوبصورت عیسائی نرس نے میری نگہداشت کی ۔ معلوم ہوا کہ اس کا نام میری ( Mary) ہے ۔ میں اس سے جب بھی پوچھتا " تم میری ہو" ۔ تو کہتی کہ " ہاں میں میری ہوں " ۔ میں پھر کہتا کہ " نہیں تم میری ہو ۔ وہ پھر جھنجھلا کر یہی کہتی کہ " ہاں کہا ناں بھئی کہ میں میری ہوں " ۔ ظالم نے میرے زخموں کے بھرنے تک میری بات نہیں سمجھی ۔ ورنہ آج اپنی داستانِ غم " چند حسینوں کے خطوط اور چند تصویرِ بُتاں " کے لیے مذید کچھ مواد میسر آجاتا تو یہ جاری سلسلہ ، کہیں تو اختیام پذیر ہوجاتا ۔
 
Top