تو پوچھا کیوں ناہیں؟میں خطوط کے اگلے حصوں کا پوچھنے لگی تھی۔۔۔
میں نے سوچا آگے سے ظفری صاحب اس طرح نہ سوچنے لگیں:تو پوچھا کیوں ناہیں؟
سوچ تو رہا ہوں کہ محفل کی رحلت سے پہلے خطوط اور تصویرِبُتاں کو بھی ان کے منطقی انجام تک پہنچا دوں ۔میں خطوط کے اگلے حصوں کا پوچھنے لگی تھی۔۔۔
یس پلیز!!!!سوچ تو رہا ہوں کہ محفل کی رحلت سے پہلے خطوط اور تصویرِبُتاں کو بھی ان کے منطقی انجام تک پہنچا دوں ۔![]()
عرصہ قبل امریکہ آنے سے پہلے کراچی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ہارڈ بال سے میرا سر زخمی ہوگیا تھا ۔ ہسپتال پہنچایا گیا تو ایک خوبصورت عیسائی نرس نے میری نگہداشت کی ۔ معلوم ہوا کہ اس کا نام میری ( Mary) ہے ۔ میں اس سے جب بھی پوچھتا " تم میری ہو" ۔ تو کہتی کہ " ہاں میں میری ہوں " ۔ میں پھر کہتا کہ " نہیں تم میری ہو ۔ وہ پھر جھنجھلا کر یہی کہتی کہ " ہاں کہا ناں بھئی کہ میں میری ہوں " ۔ ظالم نے میرے زخموں کے بھرنے تک میری بات نہیں سمجھی ۔ ورنہ آج اپنی داستانِ غم " چند حسینوں کے خطوط اور چند تصویرِ بُتاں " کے لیے مذید کچھ مواد میسر آجاتا تو یہ جاری سلسلہ ، کہیں تو اختیام پذیر ہوجاتا ۔یس پلیز!!!!