جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا

محمد فہد

محفلین
جوبھی تھا کیا تھوڑا تھا
کہ اپنے دیس کو روتے بھی ہو
چین سے پڑھ کر کر سوتے بھی ہو
اپنے دیس کا غم کیسا ہے
ہنستے بھی ہو روتے بھی ہو
کس نے کہا تھا آؤ یہاں
آکر تم بس جاؤ یہاں
جب دیس تمھارا اپنا تھا
وہ شہر تمھارا اپنا تھا
وہ گلی تمھاری اپنی تھی
وہ مکاں پرانا اپنا تھا
اس دیس کو پھر کیوں چھوڑا تھا
کیوں اپنوں سے منہ موڑا تھا
سب رشتوں کو کیوں توڑا تھا
ارے جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا

جب بھی دیسی مل کر بیٹھیں
قصے پھر چھڑ جاتے ہیں
ان ٹوٹی سڑکوں کے قصے
ان گندی گلیوں کے قصے
ان گلیوں میں پھرنے والے
ان سارے بچوں کے قصے
اورنگی یا کورنگی کے
پانی کے نلکوں کے قصے
ان نلکوں پر ہونے والے
ان سارے جھگڑوں کے قصے
اور نکڑ والے دروازے پر
ٹاٹ کے اس پردے کے قصے
اسے پردے کے پیچھے بیٹھی
اس البیلی نار کے قصے
جس کی ایک نظر کو ترسے
ان سارے لڑکوں کے قصے
جھوٹے قصے سچے قصے
پیار بھرے اس دیس کے قصے
پیار بھرے اس دیس کو تم نے
آخر کیوں کر چھوڑا تھا
کیوں اپنوں سے منہ موڑا تھا
سب رشتوں کو کیوں توڑا تھا
ارے جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا

تم پھولے نہیں سمائے تھے
جب ایمبیسی سے آئے تھے
ہر ایک کو ویزا دکھاتے تھے
اور ساتھ یہ کہتے جاتے تھے
چند ہی دنوں کی بات ہے یارو
جب میں واپس آؤں گا
ساتھ میں اپنے ڈھیر سے ڈالر
اور پتہ بھی لاؤں گا
تم نے کب یہ سوچا ہوگا
کیا کیا کچھ پردیس میں ہوگا
اپنے دیس کے ہوتے سوتے
بے وطنی کو روتے روتے
دیس کو تم پردیس کہو گے
اور پردیس کو دیس کہو گے
دیس کو تم الزام بھی دوگے
الٹے سیدھے نام بھی دوگے
ارے دیس کو تم الزام نہ دو
الٹے سیدھے نام نہ دو
دیس نے تم کو چھوڑا تھا
یا تم نے دیس کو چھوڑا تھا
کیوں اپنوں سے منہ موڑا تھا
سب رشتوں کو کیوں توڑا تھا
ارے جوبھی تھا کیا تھوڑا تھا

 

محمد فہد

محفلین
کئی بار اسکو سنتا پردیس میں تو آنکھوں آنسو نکل پڑتے تھے اب تو اتنا سنا کہ اب آنسوں بھی ڈھیت ہو گئے نہیں نکلتے سن کر بھی لیکن مزا آتا ہے کبھی کبھار سننے میں
 

فلسفی

محفلین
با خدا میرا آپ کو رولانے کا ہرگز ارادہ نا تھا اگر آپ کو دکھ ہوا تو میری طرف سے معذرت قبول کیجیئے ۔۔۔

اللہ سوہنا، آپ کو شادو آباد ہنستا مسکرتا خوش خرم رکھیں ۔۔ آمین یارب
الله تعالی آپ کو دین اور دنیا کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ کافی پہلے سنا تھا واقعی الفاظ ایسے ہیں جو سننے والے پر اثر کرتے ہیں۔ خاص کر ان پر جو کسی نہ کسی مجبوری کے تحت ملک سے نکلے تھے اور پھر واپسی کا رستہ بھول گئے ۔۔۔
 

محمد فہد

محفلین
اللہ سوہنا، آپ کی دعا کو اپنی بارگاہ الہی میں قبول و منظور فرماتے آپ کے حق میں بھی قبول فرمائیں ۔۔ آمین یارب
بہت شکریہ
پسند کرنے اور دعا کے لیئے
 
Top