جو بویا ہے وہ کاٹنا تو پڑے گا

الف نظامی

لائبریرین
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملتان کے بعد اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا ہماری تحریک حکومت کے دھڑن تختے تک جاری رہے گی۔

لکی مروت میں جے یو آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک عالم اسلام پر موجودہ حکمرانوں کی طرح لوگ مسلط ہیں ہم عالم کفر کے لیے آسان شکار ہیں، موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی، ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نااہل حکمران نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اس وقت یتیم ہے، اسرائیل کو بالادستی دلائی جا رہی ہے، کورونا وائرس کی آڑ میں بچوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ تعلیمی اداروں کو فوراً کھول دیا جائے۔

حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دیا
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر پر ہندوستان کے قبضے کو قانونی قرار دیا، پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے ہندوستان کو بالادستی کا موقع فراہم کر دیا، موجودہ حکمران نے امت مسلمہ کو یتیم کرنے کی پالیسی اختیار کی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا نالائق اور ناجائز حکمران پہلے کبھی نہیں آیا۔


پی ٹی آئی ورکرز کا پشتون قوم سے کوئی واسطہ نہیں، ایسے ورکرز سے خواتین بہتر ہیں


سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک تمہارا دھڑن تختہ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے موجودہ ورکرز جو اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں ان کا پشتون قوم سے دور کا بھی واسطہ نہیں، ایسے ورکرز سے خواتین بھی بہتر ہیں۔


پاکستانی معیشت اتنی نچلی سطح پر پہلے کبھی نہیں آئی


انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا، پاکستان کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی کم سطح پر آگیا، پاکستان کی تاریخ میں معیشت اتنی نچلی سطح پر پہلے کبھی نہیں آئی، اسٹیبلشمنٹ نااہل حکمرانوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، نااہل حکومت، ووٹوں میں دھاندلی اور ملکی کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے۔


ملتان میں جو حشر کیا میں اس سے بھی بدتر حالت کریں گے


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے، ملتان میں جو حشر کیا ہے لاہور میں اس سے بھی بدتر حالت کریں گے، حکمران سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے بدمعاشوں کے ساتھ جیل میں بند کر رہے ہیں، ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ نہیں ہو جاتا۔


لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا


انہوں نے مزید کہا کہ اب لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم ملتان میں پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم نے موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اب ہم لاہور جائیں گے اور کوئی ہمیں نہیں روک سکتا،ہماری تحریک اس وقت تک چلتی رہے گی جب تک موجودہ حکومت کادھڑن تختہ نہیں ہوگا۔
یہاں تک کہ ۲۰۲۳ آجائے گا، الیکشن ہوں گے اور دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت بن جائے گی
 

جاسم محمد

محفلین
موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کو قانونی شکل دے دی، ہمارے نااہل حکمرانوں نے بھارت کو خطے میں بالادستی دلا دی ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نااہل حکمران نہیں آیا۔
جب پاکستانی معیشت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ پر تباہ ہو رہی تھی اس وقت مولانا ہر حکومت کے اتحادی تھے
2-A487-DDA-B11-F-48-AA-A29-E-9724645-BFE2-C.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
پتہ نہیں کیا بات ہے فارن فنڈنگ کی پوسٹ دیکھ کر جاسم میاں بوکھلا سے جاتے ہیں اور دس پندرہ پوسٹیں لگا تار کرتے ہیں جیسے سموگ ایفکٹ دینا مقصود ہو۔
 

جاسم محمد

محفلین
کپتان فارن فنڈِنگ کے پیچھے کِسی کو چھپنے نہیں دے گا
ملک میں سالانہ ۲۰ ارب ڈالر کے ترسیلات زر فارن فنڈنگ سے آتے ہیں۔ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانی فنڈ کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کو بھی انہی پاکستانیوں نے فنڈ کیا ہے۔
 
Top