جوہر نستعلیق، پاک نوری نستعلیق، عماد نستعلیق اور امبر نستعلیق چاہئیں

khalid77

محفلین
میرے محترم بھائیوں۔ السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ
اوپر درج چار نستعلیق فونٹس کی بندے کو ضرورت ہے۔ امید ہے کہ کوئی بھائی ضرور مدد کرے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید خالد۔ آپ اپنا تعارف تو دیں
جوہر نستعلیق الگ سے کوئی فانٹ نہیں ہے، وہ صرف Embed ہوتا ہے۔ اور صرف انٹر نیٹ اکسپلورر میں نظر آتا ہے
امبر نستعلیق کا مجھ کو علم نہیں
پاک نستعلیق تو ہے، پاک نوری نہیں۔ یہ محفل؛ کے داؤن لوڈ سکشن میں ہی مل جائے گا۔
اور یہاں ہی عماد نستعلیق بھی۔
ورنہ آپ القلم اور جہانِ قلم دیکھیں۔
 
arifkarim

معطل
اس سوال کا جواب میں‌تفصیلاً ان کو القلم پر دے چکا ہوں، وہیں سے کوٹنگ:
بھائی جان ان میں سے تین فانٹس تو کاپی رائٹڈ ہیں یا کبھی ریلیز نہیں ہوئے۔
جیسے جوہر نستعلیق پاک ڈیٹا کی پراپرٹی ہے۔ امبر نستعلیق چونکہ یہ جواد بھائی نے اسی کی بیس پر بنا یا تھا اسلئے یہ بھی کاپی رائٹ ہے۔ اور ویسے بھی جمیل نوری نستعلیق کی ریلیز کے بعد ان دونوں کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہئے۔
جہاں تک پاک نوری نستعلیق کا سوال ہے تو یہ فانٹ حکومت پاکستان کے کسی سرد خانہ میں موجود ہے، جسے قوم کے سخت اصرار کے باوجود کبھی بھی ریلیز نہیں کیا گیا۔ اس فانٹ کی بنیاد چونکہ ایک نسخ فانٹ پر مبنی ہے، اسلئے یہ شاید ہی کہیں قابل استعمال ہو
باقی عماد نستعلیق یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=121

الف عین: جوہر نستعلیق ضروری نہیں کہ صرف ایمبڈ ہی ہو۔ کیونکہ اگر صرف ایمبڈ ہو سکتا تو اس پر جمیل نوری نستعلیق کیسے بنتاّّ؟! ;)
 
khalid77

محفلین
خوش آمدید خالد۔ آپ اپنا تعارف تو دیں
پاک نستعلیق تو ہے، پاک نوری نہیں۔ یہ محفل؛ کے داؤن لوڈ سکشن میں ہی مل جائے گا۔
بندہ لاہور میں رہتا ہے۔ ایک بڑی کمپنی کی لاہور برانچ کا منیجر ہے۔ ساتھ ہی اسی کمپنی کے لاہور ایڈیشن کے اخبار کے مالی معاملات کی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔ شوق سے Alternative Medicinesم کے کافی کورسز کئے ہیں۔ کمپیوٹر سے دلچسپی عرصہ سے ہے اور کئی کورسز بھی کئے ہیں۔ فلحال اردو فانٹس پر کام کر رہا ہوں۔ اس کی معلومات بعد میں‌دونگا۔ ابھی مناسب وقت نہیں۔

چونکہ اس فورم میں‌نیا ہوں۔ اس لئے download section کا پتہ نہیں۔ آپ اگر لنک دے دیں تو بہت مہربانی ہوگی۔ رہی بات عماد نستعلیق کی تو وہ عارف بھائی کے دئے ہوئے لنک سے ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے۔
 
بہت خوب یعنی آپ فانٹس پر ساتھ ساتھ کام کرتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی مدد چاہئے ہو تو ہم حاضر خدمت ہیں۔:grin:
محفل کا ڈاؤنلوڈ سیکشن:
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php
 
Top