اس سوال کا جواب میںتفصیلاً ان کو القلم پر دے چکا ہوں، وہیں سے کوٹنگ:
بھائی جان ان میں سے تین فانٹس تو کاپی رائٹڈ ہیں یا کبھی ریلیز نہیں ہوئے۔
جیسے جوہر نستعلیق پاک ڈیٹا کی پراپرٹی ہے۔ امبر نستعلیق چونکہ یہ جواد بھائی نے اسی کی بیس پر بنا یا تھا اسلئے یہ بھی کاپی رائٹ ہے۔ اور ویسے بھی جمیل نوری نستعلیق کی ریلیز کے بعد ان دونوں کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہئے۔
جہاں تک پاک نوری نستعلیق کا سوال ہے تو یہ فانٹ حکومت پاکستان کے کسی سرد خانہ میں موجود ہے، جسے قوم کے سخت اصرار کے باوجود کبھی بھی ریلیز نہیں کیا گیا۔ اس فانٹ کی بنیاد چونکہ ایک نسخ فانٹ پر مبنی ہے، اسلئے یہ شاید ہی کہیں قابل استعمال ہو
باقی عماد نستعلیق یہاں سے اتارا جا سکتا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=121
الف عین: جوہر نستعلیق ضروری نہیں کہ صرف ایمبڈ ہی ہو۔ کیونکہ اگر صرف ایمبڈ ہو سکتا تو اس پر جمیل نوری نستعلیق کیسے بنتاّّ؟!
