جوہر اخلاق برائے گفتگو

جی بس کرونا کی مہربانی سے کچھ فرصت میسر ہے تو کچھ یہ کام ہو جاتا ہے کچھ اتنی اچھی اردو پڑھ کر ذوق کی تسکین کا سامان ہو جاتا ہے۔ بس ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ آپ صفحات بیچ بیچ میں سے دے دیتے ہیں۔ اب داستان کا درمیانی حصہ میرے ہاتھ آتا ہے تو کیوں کہ میں صرف ٹائپ نہیں کرتا پڑھتا بھی ہوں تو دماغ الجھا رہتا ہے اس باب یا اس کہانی میں اس سے پہلے کیا ہوا تھا اور میرے صفحات کے بعد آگے کیا ہو گا۔ تب تک اگلی داستان کے شروعاتی ، درمیان یا آخری حصے کے صفحات مل جاتے ہیں۔ :(
کیا ایسا ممکن نہیں کہ موضوعات ، ابواب کے اعتبار سے تقسیم کر لی جائے ؟ :glasses-nerdy:
آپ گوگل ڈاکس پر ترتیب سے مطالعہ کر سکتے ہیں ، وہ شامل ہی اس لیے کی جاتی ہیں کہ پروف خوانی ہو سکے اور ترتیب بھی برقرار رکھی جا سکے۔
 
حکایات کے لحاظ سے بھی تقسیم بہتر ہے مجھے بھی یہی شکایات تھی. اس پر غور کرتے ہیں
تقسیم ہو سکتی ہے ایسے مگر ریختہ صفحہ نمبر کو درج کرنا لازمی ہو گا تاکہ صفحات کی تقسیم میں کوئی ابہام نہ ہو۔ اگر آپ زیادہ ٹائپ کر سکتے ہیں تو پورا باب یا کتاب کا ایک پورا جزو لے سکتے ہیں۔ بس خیال یہ رکھیں کہ پوسٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
تقسیم ہو سکتی ہے ایسے مگر ریختہ صفحہ نمبر کو درج کرنا لازمی ہو گا تاکہ صفحات کی تقسیم میں کوئی ابہام نہ ہو۔ اگر آپ زیادہ ٹائپ کر سکتے ہیں تو پورا باب یا کتاب کا ایک پورا جزو لے سکتے ہیں۔ بس خیال یہ رکھیں کہ پوسٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے۔
اس میں بہت غور و سمجھ سے تقسیم کرنی پڑی گی ہر ممبر کے مطابق! میرا خیال یہی ہے جب آپ لکھ رہے تب پڑھ رہے ہوتے اس وقت ربط رہنا چاہیے ورنہ لکھنے کو دل نہیں کرتا! مجھے ان کی بات سے اتفاق ہے
 
کتاب کی تقسیم پر ممبران رائے دیتے رہیں اور ہر کتاب کی تقسیم ایک جیسی ہونا ضروری نہیں۔ کچھ سادہ اور آسان کتابیں ہیں، کچھ مشکل اور دقیق اور کچھ کی زبان اب متروک ہو چکی۔ اس لیے کتاب کی تقسیم آپسی مشورے سے طے کی جا سکتی ہے۔ ہم سب مل جل کر کام کر رہے ہیں اور جس کام میں اکثریت کو سہولت ہو اسے اپنانے میں کوئی حرج نہیں۔
 
آخری تدوین:
اس میں بہت غور و سمجھ سے تقسیم کرنی پڑی گی ہر ممبر کے مطابق! میرا خیال یہی ہے جب آپ لکھ رہے تب پڑھ رہے ہوتے اس وقت ربط رہنا چاہیے ورنہ لکھنے کو دل نہیں کرتا! مجھے ان کی بات سے اتفاق ہے
تقسیم میں دیر سے لکھنے والے کا جوش سرد ہونے کا خطرہ بھی پیش نظر رکھنا چاہیے۔ سب لوگ لکھتے وقت بہت تردد سے نہیں پڑھتے کیونکہ اس وقت کوشش لکھنے پر زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح پروف کرتے ہوئے بھی عام طور جیسے پڑھتے ہیں ویسا لطف نہیں رہتا کیونکہ آپ باریک بینی سے املا اور قواعد کی غلطیوں کو بھی دیکھ رہے ہوتے ہیں اور رفتار کم ہوتی ہے پڑھنے کی۔

ربط ایک خاص حد تک رکھ سکتے ہیں ورنہ تقسیم اور لکھنے کی رفتار لازمی متاثر ہو گی۔
مختلف کتابوں پر تجربات کیے جا سکتے ہیں ، فی الحال ایک روانی اور تسلسل بنا ہوا ہے اس لیے رفتار پر سمجھوتے کی بجائے ربط پر کر لیں۔ کچھ عرصے میں رفتار کم ہو جائے گی تو ربط خودبخود واپس آ جائے گا۔ یہ بھی ممکن ہو گا کہ ایک کتاب پر دو چار لوگ ہی کام کریں۔
 

نور وجدان

لائبریرین
ایس ایس ساغر صفحہ (ریختہ) 25-30
شمشاد صفحہ (ریختہ) 31-35
مقدس صفحات(ریختہ) 36-40
اوشو صفحات(ریختہ) 41-50 ۔۔۔۔۔۔ مکمل
سیما علی صفحات(ریختہ) 51- 55
اوشو صفحات(ریختہ)56-60 ۔۔۔۔۔ مکمل
صابرہ امین صفحات (ریختہ) 61-65
اوشو صفحات (ریختہ) 66-70 ۔۔۔ مکمل
مومن فرحین صفحات (ریختہ) 71-72 ۔۔۔ مکمل
امجد میانداد صفحات (ریختہ) 73-74
محمد عمر صفحات (ریختہ) 75-76
محب علوی صفحات (ریختہ) 77-78
 

نور وجدان

لائبریرین
71
تک کے (که) هاته هم تک کچھ نہیں پہنچاوے گا هم اپنے کو پیس کر پیٹ کو نہیں کھلاویں گے ۔ غرض اسی طرح سب عضو نے با هم هو کر پیٹ کے جلانے کی ترکیبیں کیں ، مگر بعد چند روز کے سبهوں نے دیکھا کہ سب کے حسن اور قوت میں کچھ کچھ خلل واقع هونے لگا ۔ هاتهوں كا زور کم هوليا اور چستی اور چالاکی جاتی رہی اور پاؤں کو کھڑے هونے کی طاقت باقي نه رهی - جب سارے اعضا پر اس ناتوانی کا سبب ظاهر هوا ، تب اپنی حماقت اور
خر دماغی پر نفرین بھیج کر انھوں نے چاها که به دستور سابق اپنی اپنی خدمت میں سر گرم ہوں مگر بن نه پڑی ، اس لیے که آس وقت تک پیٹ کو بھوک اور پیاس کے سبب سے ایسا صدمة عظيم پہنچ چکا تھا که ہاتھ اور پاؤں کی مدد سے کچھ فائده نه ہوا ،
سب کا قصہ ایک بار هي فيصل هوگیا .
حاصل
نہیں اس میں اے دوست کچھ ریب و شک
ہے آبادیء ملک اس دم تلک
که هر قوم کے لوگ اے نام دار
رہیں اپنے پیشے میں سر گرم کار
مگر جب کسی مملکت میں ۔ کوئی
تکبّر سے کرتا ہے گردن کشی
وہ اس ملک میں ہے خلل ڈالتا
خبر اپنی أس کو نہیں مطلقاً
که اس کی خرابی بھی ھے اس کے ساتھ
جلا وه، دیا آگ میں جس نے ہاتھ


72
سینتالیسویں نقل

ایک چڑیا کسی تیار کھیت میں جا کر اپنے بچے رکھتی تھی اور جب دانا چگنے کے لیے گھونسلے سے نکل جایا کرتی ، بچوں کو کہہ جایا کرتی که جو کچھ دیکھنا سننا مجھ سے کہہ دینا ۔ ایک روز جب وہ پھر کے آئی ، بچوں نے کها کہ کهیت والا آج اس طرف
آیا تھا اور کھیت کاٹنے کے لیے ٹولیے محلے والوں کو بلا گیا ہے ۔ یہ سن کر چڑیا نے کہا : ”خیر کچھ اندیشه نهیں هے۔ دوسرے روز بچوں نے اپنی ماں سے کہا کہ آج پھر وہ آن کر اپنے دوستوں کو کھیت کاٹنے کے لیے تاکید کر گیا ہے ۔ چڑیا بولی کہ اے بچو! ڈرو مت، ابھی کچھ خوف نهیں هے ۔ جب که تیسرے روز ان بچوں نے کہا امّا (اماں) جان ! کھیت والا اپنے بیٹے کو کل صبح کے وقت لے کے آوے گا اور آپ کھیت کو کاٹ کے لے جائے گا ۔ تب وہ بولی که اب اپنا بھی کچھ ٹھکانا رهنے سہنے کا کیا چاهیے کیوں که جب تلک پڑوسیوں اور دوستوں کی مدد پر کھیت کا کاٹنا موقوف تها تب تک کچھ اندیشه نه تھا مگر جب مالک اپنا کام آپ کرنے کو مستعد هوا هے تو بے شک وہ کام ہوگا ۔
حاصل
جو چاهے که هو اپنا انجام کار
نه چهوڑے کسی اور پر زینهار
(۱) پڑوسی - دوست -
آپ بہت کام کی پیاری و حساس لڑکی ہیں. اللہ کرے آپ کا حوصلہ و ہمت زیادہ!
 

محمد عمر

لائبریرین
ایس ایس ساغر صفحہ (ریختہ) 25-30
شمشاد صفحہ (ریختہ) 31-35
مقدس صفحات(ریختہ) 36-40
اوشو صفحات(ریختہ) 41-50 ۔۔۔۔۔۔ مکمل
سیما علی صفحات(ریختہ) 51- 55
اوشو صفحات(ریختہ)56-60 ۔۔۔۔۔ مکمل
صابرہ امین صفحات (ریختہ) 61-65
اوشو صفحات (ریختہ) 66-70 ۔۔۔ مکمل
مومن فرحین صفحات (ریختہ) 71-72 ۔۔۔ مکمل
امجد میانداد صفحات (ریختہ) 73-74
محمد عمر صفحات (ریختہ) 75-۔۔۔ مکمل76
محب علوی صفحات (ریختہ) 77-78
 

نور وجدان

لائبریرین
نور وجدان صاحبہ۔
میں نے اپنے حصے کے صفحات ۲۵ تا ۳۰ ٹائپ کر کے متعلقہ لڑی میں پوسٹ کر دیئے ہیں۔ مزید بتا دیجیے۔

اگلی کتاب بس شروع ہوا چاہتی ہے، اس میں سے پھر آپ کو صفحات مل جائیں گے۔
نور وجدان ایس ایس ساگر کے لیے بھی اگلی کتاب کے شروع میں صفحات رکھ لیں۔
 

مقدس

لائبریرین
تم نے بھی کیا ٹائپنگ شائپنگ اسٹارٹ کررکھی ہے؟
تھوڑی بہت بھیا۔۔۔
میں سوچ رہی تھی۔۔ ہم دونوں پھر سے ایک کتاب ٹائپ کریں لائک اولڈ ٹائمز۔۔۔ پر کتاب وہ ہو جو مجھے سمجھ آئے۔۔۔۔ آئی ڈاونٹ رئیلی انجوائے ٹائپنگ دیز بکس۔۔۔ میرے سر کے اوپر سے گزر جاتا یہ سب
 

فہیم

لائبریرین
تھوڑی بہت بھیا۔۔۔
میں سوچ رہی تھی۔۔ ہم دونوں پھر سے ایک کتاب ٹائپ کریں لائک اولڈ ٹائمز۔۔۔ پر کتاب وہ ہو جو مجھے سمجھ آئے۔۔۔۔ آئی ڈاونٹ رئیلی انجوائے ٹائپنگ دیز بکس۔۔۔ میرے سر کے اوپر سے گزر جاتا یہ سب
ٹھیک ہے پھر ڈھونڈو کوئی کتاب جو تمہارے ساتھ ساتھ مجھے بھی سمجھ آجائے:LOL:
 
Top