جوتی گھر سے سیاسی میدان تک

کچھ عرصہ قبل جب عراق میں ایک پریس کانفرنس کے دوران منتظر الزیدی نے جوتی مارنے کا کارنامہ بذریعہ جارج ڈبلیو بش انجام دیا تب سب لوگوں نے جوتی کا گھر کی چاردیواری سے نکل کر سیاسی میدان میں بھی کرشماتی اور جادوئی طاقت کا مظاہرہ دیکھا ۔ او پھر دیکھتے ہی دیکھتے ایک یا دو نہیں بلکہ کئی ممالک میں جوتی کا کرشماتی اور جادوئی طاقت کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔

یہ بات تو روز روشن کی طرح واضح ہے کہ جب کٹھن حالات میں مایوسی سے آنکھیں موند کر سو جانے کا دل کرتا ہے اسوقت ماں کی جوتی وہ جذبہ پیدا کرتی ہے جو خوابوں خیالوں میں بھی پیدا نہیں ہوتا اور اسی جذبے کا شکار کچھ شخصیات ماں کے پاؤں تلے جنت حاصل کرنے کا عظیم مقصد لیے سفر کے ابتدائی لمحات میں جوتی کا نشانہ بنتے ہیں لیکن اگر اسی روح کو سامنے رکھا جائے تو سیاسی شخصیات کو جوتی سے نشانہ بنانے والے انکو کس جذبہ سے سرشار یا مستقبل میں کس اعلی مقام پر کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں یہ مقام ابھی تک پس پڑدہ ہے
 
Top