جنّات کی حاضری۔۔حقیقت یا افسانہ؟

آج میں نے رازنامہ جنگ میں یہ خبر پڑھی اور تجسس کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس میں ذکر کئے گئے پروگرام کی ریکارڈنگ بھی یو ٹیوب پر دیکھی۔۔آپ بھی دیکھئے اور اپنی رائے کا اظہار کیجئے کہ یہ سب کیا ہے، اس میں کتنی حقیقت اور کتنا فسانہ ہے۔
1117.gif


 

نایاب

لائبریرین
محترم بھائی
جمعہ المبارک کون سا دور ہے ۔
انتظار کرتے ہیں ۔ کہ ساحر لودھی صاحب کیا فائنل انکشافات کرتے ہیں ۔
اک بات ہے کہ ساحر لودھی نے مکمل تیاری کے ساتھ یہ پروگرام کیا ہے ۔
اس کی زبانی کچھ سپر نیچرل اصطلاحات کا ذکر بہت حیران کن محسوس ہوا ۔
دلچسپ لگی آپ کی یہ شراکت ۔
 

نایاب

لائبریرین
شاہ جی (نایاب )صاحب۔۔۔ آپ اپنے تجربات کی روشنی میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
محترم بھائی " افسانے میں حقیقت کا تڑکا "
خوشبو کو دور تک پھیلانے کا سبب ۔
ابھی تو ساحر لودھی کی مزید گفتگو سننے کا دل ہے ۔
"مانکی پام اور امیجینیشن کی قوت "
اور اس کا پر یقین دعوی اپنی ہتھیلی کو کیمرے کے سامنے رکھتے ۔
مجھے کسی حد تک متاثر کیا اس کی معلومات نے ۔
اک بات پر تو پر یقین ہوں کہ
" جو نمایاں ہونے کے شوق میں مبتلا ہو وہ عجز سے بہت دور
اور تفاخر کے لیئے سپر نیچرل قوتوں کا مظاہرہ " استدراج " کے درجہ میں ۔
اور " وہ جو کتاب کا علم رکھتے ہیں ۔ اور عمل پر قادر ہوتے ہیں ۔ وہ کبھی اپنی طرف سے کوئی دعوی نہیں کرتے "
روشن دلیل ہے اس کی قصہ تخت بلقیس ۔۔۔۔
میاں محمد بخش صاحب خوب نصیحت کر گئے ہیں کہ
"خاصاں دی گل عاماں اگے نیں مناسب کرنی "
جنات ۔ پامسٹری (جسم انسانی ) پر موجود تمام لکیریں اور جسمانی تل ۔ ہمزاد و موکلات
کچھ لوگ ان پر یقین کرتے ہیں ۔ اور میں بھی شامل ہوں ان لوگوں میں ۔
ذرا جمعہ کا شو دیکھ لیں پھر بات کریں گے ۔
 
میں تو بڑی مشکل سے کبھی کبھار ٹاک شو(کل تک جاوید چودھری کے ساتھ) دیکھ لیتا ہوں اور دو مزاحیہ پروگرام حسبِ حال اور خبرناک بس۔
اس کے علاوہ کبھی کوئی پروگرام نہیں دیکھا کیونکہ اتنا فارغ ٹائم ہوتا ہی نہیں کہ ان لوگوں کو سنا جا سکے
 

طالوت

محفلین
کمرشل ازم جو کچھ ساٹھ ، ستر ، اسی وغیرہ کی دہائی میں مغرب میں کرتا تھا اسے ہم ابھی بھگت رہے ہیں وہاں اثرات باقی ہیں یہاں تو ابھی آغاز ہے۔
 

نیلم

محفلین
جنات کا وجود تو ہے.یہ قران پاک سے ثابت ہے.باقی جو کچھ ان پرگراموں میں ہورہاہےاُن کا پتہ نہیں.
 
Top