جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ کو 27 اسکور کی برتری حاصل ہے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

جبکہ پاکستان کے 27 کے مجموعی اسکور پر 4 آؤٹ تھے۔
 

ابن آدم

محفلین
EM495GhP
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 187 اسکور بنائے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پہلی اننگ پر مہمان ٹیم کو دوسری اننگ میں 29 اسکور کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور ابھی ان کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

یاسر شاہ نے 3 جبکہ نعمان کو ایک وکٹ ملی۔

میچ برابری کی سطح پر ختم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
 

ابن آدم

محفلین
اگر تو پاکستان کو ١٠٠ سے کم کا ٹارگٹ ملا تو جیتنے کے چانس زیادہ ہیں. اگر ١٠٠ سے ٢٠٠ کا ہدف ملا تو پھر دونوں ٹیمیں جیت سکتی ہیں اور اگر ٢٠٠ سے زیادہ کا ہدف ملا تو پھر ہارنے کے چانس زیادہ ہو جائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
میری رائے اگر کل یہ آؤٹ ہو جاتے ہیں، تو 200 سے کم کا ہی ہدف ملے گا۔ اور کل کا ایک آدھ گھنٹہ اور پرسوں کا پورا دن پاکستان کے جیتنے کے لیے کافی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس میچ میں ابھی کافی ٹائم باقی ہے اور میرےخیال میں فیصلے کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔ آج تیسرے دن کے آخری گھنٹے میں تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کا پلڑا پھر کچھ بھاری ہو گیا ہے۔ کل کے دو سیشن کافی اہم ہونگے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مٹھائی کا بندوبست کر لیں، فتح کے بالکل قریب ہیں۔

ابھی کھانے کے لیے گئے ہوئے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ الٹا سیدھا کھا آئیں اور اور اور ۔۔۔۔

خیر گیارہ کھلاڑی 66 اسکور تو بنا ہی لیں گے۔
 
Top