جنازہِ سید نصیر الدین نصیر --- تصاویر

آبی ٹوکول

محفلین
سلام
اجی یہاں جتنے مفکر ہیں دلیل بیچاری کی کیا مجال کہ ان کا کچھ بگاڑ بھی سکے ۔ ۔ ۔ مگر نہ جانے کیوں ہم ہر معاملے میں اپنی رائے دینا فرض عین سمجھ لیتے ہیں ۔والسلام
 

زینب

محفلین
اوہ بھائی لوگو ہاتھ دھو کے پیچھے ہی پڑے گئے ہو میں نے جو سنا ویسے ہی بات کی ۔۔۔۔۔ویسے جن سے میں نےس نا وہ ان کے انتقال کے وقت پاکستانم یں ہی تھے اور حاسد ناممکن۔۔۔ان کا دور دور تک کچھ لینا دینا نہیں ہے باقی اللہ سب جانتا ہے کیا صیح کیا غلط
 

طالوت

محفلین
سلام
اجی یہاں جتنے مفکر ہیں دلیل بیچاری کی کیا مجال کہ ان کا کچھ بگاڑ بھی سکے ۔ ۔ ۔ مگر نہ جانے کیوں ہم ہر معاملے میں اپنی رائے دینا فرض عین سمجھ لیتے ہیں ۔والسلام

یعنی میرا ذکر نہیں ہو رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 
گولڑہ میں سیدوں کا دشمن نیازی قبیلہ ہے اس کے علاوہ کچھ مخصوص سادات بھی ہیں جن کی پیری مریدی ختم ہوچکی ہے کیونکہ اس خاندان کے آگے کسی اور کا چراغ نہیں جلتا ہے یہ لوگ پیر خاندان کے پیچھے ایسے ڈرامے کرتے رہتے ہیں۔
جہاں تک پیر نصیر الدین کا تعلق ہے وہ ایک روایت شکن انسان تھے اُن کی ایک کتاب جس کا نام نام نسب ہے بقول پیر صاحب کے دس سال میں مکمل ہوئی اس کتاب کی جب تک ان کے والد محترم غلام معین الدین جو کہ مشتاق تخلص کرتے تھے ان کی حیات تک ’’ نام نسب ’’ کی اشاعت پر پابندی تھی والد صاحب کی وفات کے بعد ’’ نام نسب ’’ شائع ہوئی اور اس کی اشاعت کے دن سے لیکر آج تک ان کی ذات کے اوپر جو کیچڑ ان کے اپنے خاندان یعنی چچا زاد بھائی اچھال رہے ہیں اس کیچڑ کی موجودگی میں ان جیسے روایت شکن انسان کا ایسا کام کرنا جو بہن زینب نے بتایا ہے ناممکنات میں سے ہے۔
غیر تو غیر اپنے بھی ان کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھتے تھے اس کڑی نظر کے ہوتے ہوئے مشاہدہ تجربہ اور اندازہ یہی کہتا ہے کہ یہ درحقیقت ان کی ذات پر ایک بہت بڑا بہتان ہے۔
 
م

محمد سہیل

مہمان
پیر نصیرالدین نصیر صاحب واقعی اپنے بھائیوں میں سب سے مختلف تھے۔ان کے بارے میں ایسی کوئی بات سمجھ میں آنے والی نہیں۔
باقی انسان کمزور ہے۔غلطیاں تو ہر ایک سے ہوتی ہیں۔
ہمیں ان کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئیے جس کی تحقیق نہ ہو۔
 
Top