جناب نبیل صاحب

فرید احمد

محفلین
اگر ہم کسی پروگرام مثلا ایم ایس ورد میں سے اردو لکھ کر فورم پر کاپی کرتے ہیں تو بہت سے حروف ڈبے بن جاتے ہیں ، مثلا “ آ “
نیز تمام اعداد کا یہی حال ہے ، اور لازما نبیل کا پیڈ استعما کرنا پڑتا ہے ، جب کہ اس پیڈ میں کچھ کمی ہے ، مثلا اس میں گول ت یعنی “ ۃ “ نہیں ۔ اور بھی کچھ حروف نہیں ، ایسے حروف کے جو بٹن یہاں فورم پر ہے وہاں اس بٹن پر ہر جگہ “ ب “ آتا ہے ،

اور زکریا صاحب

وہ دوست کو اطلاع والا آپشن کب ؟
 

جیسبادی

محفلین
اگر آپ فائرفاکس پر ہو، تو جاواسکرپٹ بند کرنے سے افاقہ ہو جانا چاہیے۔ جاوا سکرپٹ بند کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ no script نامی فائرفاکس ایکسٹینشن نصب کر لی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب پیڈ میں گول ت (ۃ) موجود ہے اور یہ O یا shift+o پر میپ کیا گیا ہے۔ میں وقت ملنے پر تمام میپنگ کے بارے میں لکھ دوں گا۔
 

فرید احمد

محفلین
نبیل جی !
آپ جو ربط
http://www.urduweb.org/mehfil/linkdb.php?action=link&link_id=38
کا دیا ہے ، وہاں اردو میں اس ترجمہ قرآن کا لنک ہے جو میں نے دیا تھا :
http://www.divineislam.co.uk/DivineIslam/Software/Quran_Translations/urdu2.shtml
میں نے یہاں سے کھولا ، نہیں کھل رہا ،
آپ کو اطلاعا عرض ہے کہ چونکہ میرے پاس اسپیڈ کم ہونے سے 4.5 ایم بی کی یہ فائل اپ لوڈ نہیں ہو رہی ، میں نے ایک اور صاحب کو دی ہے ، اور انشاء اللہ عن قریب ایک ویب سائٹ پر اسے اپ لوڈ کر دیا جائے گا ، میں جلد ہی اس کا پتہ آپ کو دوں گا۔

ایک اور گذارش کہ بزم سخن میں آپ بیتی، خطبات وغیرہ کے ساتھ سفر نامے کا زمرہ بھی بنا لیں ، عربی کے اسباق میں ایک پوسٹ میں ایک لغت کا میں نے ذکر کیا ہے، ذرا وہ بھی دیکھ لیں ،
اور دوسری بات یہ کہ فورم کی داہنی جانب جو معلوماتی کالم ہے ، اسے اب نکال دیں، اس کی کچھ چیزں مثلا لاگ ان ، تلاش وغیرہ تو سر ورق پر ہے ، خطوط والی باتیں بھی سر ورق پر کنٹورل پینل بنا دیں ہریک لاگ ان ہو کر ان کو دیکھ لیں ۔
اس سے داہنی طرف کا حصہ خالی ہوگا، اور فورم کے صفحہ اول کی لمبائی کم ہوگی، عنوانات وغیرہ اچھی طرح پڑھے جائیں گے،
مثلا آپ یہ چیز
http://www.ahlalhdeeth.com/vb/forumdisplay.php?f=16
اور
www.al-razi.net/vb وغیرہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ فرید۔ میں فرصت ملتے ہی آپ کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کروں گا۔

آپ کو فورم پر جو مواد اپلوڈ‌ کرنا ہو، وہ آپ مجھے ذیل کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں:

simunaqv at gmail dot com

آپ عربی کی لغت بھی مجھے بھیج دیں، اسے بھی میں اپلوڈ کر دوں گا۔ میں نے اعجاز اختر صاحب سے گزارش کی تھی کہ وہ بھی مجھے QuranViewer میں استعمال ہونے والے اردو ترجمہ کی فائل بھیج دیں۔

آپ جس ربط کا ذکر کر رہے ہیں، وہ ڈاؤن ہے۔ ہمت علی نے بتایا ہے کہ یہ ویب سائٹ بند ہو چکی ہے۔
 
Top