فونٹ جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!

جمیل نوری نستعلیق فونٹ کی ریلیز پر تمام احباب گرامی کو خصوصاجناب عارف کریم صاحب جناب سید ذیشان صاحب جناب سید منظر اور باقی تمام معاونین کو بہت بہت مبارکباد ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کی تمام محنتوں کو قبول فرمائے اور آپ سب کی زندگی کو صحت وسلامتی اور امن وسکون نصیب فرمائے ۔ جزاکم اللہ خیرا وبارک اللہ فیکم
 
فاتح

لائبریرین
جی یہ بگ ایک خاص سازش کے تحت فانٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس بگ کی کوڈنگ عزت مآب سید ذیشان نے کئی ماہ لگا کر کی تھی تاکہ مائکروسافٹ ورڈ سے جان چھڑائی جا سکے۔
بالکل! مجھے بھی یہی لگ رہا تھا لیکن میں نے سوچا تصدیق کروا لوں آپ سے۔ خواہ مخواہ الزام تراشی تو اچھی بات نہیں ہے نا۔
عارف کریم انڈیزائن والوں کے کارندے معلوم ہوتے ہیں :LOL:
اب تو یقین ہو گیا ہے۔ ;)
 
SohaibAhmadu

محفلین
بھائی جان بہت بہت مبارک ہو،،، اس ڈیزائن کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں،،، پلیز تھوڑا بتا دیں
 
فاتح

لائبریرین
17741309_1978801279017954_1301234371_n.png

ان غلط الفاظ کو میں نے مثال کے طور پر لکھا ہے میرے سوال کا مطلب سمجھانے کے لئے۔ ان الفاظ کو ورژن 3 میں صحیح رینڈر ہونا چاہئے تھا مگر یہ دوسرے ورژن میں ٹھیک ہیں اور تیسرے میں گڑبڑ کر رہے ہیں۔ ورڈ، فائر فاکس کروم سبھی جگہ یہی حال ہے۔ اس کا کوئی حل؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل

جمیل نوری نستعلیق 3 میں بیس فانٹ سے لگیچر نکال دئے گئے تھے اسلئے ایسا نتیجہ ہے۔
 
تو پھر پرانا ورژن ہی بہتر ہے۔ میرا خیال ہے کہ ان کو نئے فونٹ میں ہونا چاہیے تھا کیوں کہ نئے میں انپیج وغیرہ الفاظ ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان خالی لگیچر سے دوسرے الفاظ بھی بنتے ہیں۔ بینچ وغیرہ۔ اور اگر آپ پرانا استعمال کرنے کی صلاح دے رہے ہیں تو اس میں کچھ غلطیاں ہیں۔ اگر کوئی بلیلا کھکھلا متثا وغیرہ لگیچر کو نئے والے فانٹ کے لگیچر سے تبدیل کردے تو بہت ہی بہتر ہے۔ افسوس کی بات ہے اور بہت ہی غیر ذمے داری کی بات ہے کہ فانٹ سرور پر اب بھی ورژن 2 ان غلطیوں کے ساتھ موجود ہے۔
 
اسي طرح دعائيه كلمات مثلا رحمة الله عليه ايك خاص كوڈ حمتللهعليه لكھنے سے آجاتا تھا دوسری ریلیز میں۔
لیکن تیسری ریلیز میں یہ بھی نہیں آتا۔
اس کا مجھے نقصان یہ ہو رہا ہے کہ میری کوئی بھی کتاب ورڈ میں پیامی وغیرہ میں انہیں کوڈز کے ساتھ کمپلیٹ کرتا ہوں، اور پھر جب انڈیزائن میں تمام ٹیکسٹ لے جاتا ہوں تو وہ صرف کوڈز ظاہر ہورہے ہوتے ہیں۔
 
یہ ظغرے وغیرہ دکھانے کا غیر یونیکوڈ طریقہ تھا اسلئے رد کر دیا گیا۔
 
Top