جمیل نوری نستعلیق کے بعض غلط کلمات

سعدشمیم

محفلین
١۔لفظ ط ع ا م کو ملاکر لکھیں تو طعام ہوجاتا ہےجو کہ غلط ہے
۲۔ م ہ ت م م کو ملاکر لکھیں تو مہتم ہوتا ہے جو کہ غلط ہے
اسی طرح فائر فوکس نئے ورزن ۹ میں بہت سے جگہوں پر مختلف حروف ڈبل ہو جاتے ہیں
برائے مہربانی کوئی ماہر توجہ کرلیں
 
محمد امین

لائبریرین
ط ع ا م ، تو طعام ہی بنے گا۔۔۔
م ہ ت م م ۔۔ مہتمم ہی بن رہا ہے۔۔۔

ویسے جمیل نستعلیق میں کچھ مسائل ضرور ہیں۔۔۔ جمیل نستعلیق کی ٹیم غالباً ان پر کام کر رہی ہے۔۔
 
محمدصابر

محفلین
آپ جمیل نوری نستعلیق اور فائر فاکس کا نیا ورژن ڈاؤنلو کر لیں یہ مسائل دور ہو جائیں گے۔
١۔لفظ ط ع ا م کو ملاکر لکھیں تو طعام ہوجاتا ہےجو کہ غلط ہے
۲۔ م ہ ت م م کو ملاکر لکھیں تو مہتم ہوتا ہے جو کہ غلط ہے
اسی طرح فائر فوکس نئے ورزن ۹ میں بہت سے جگہوں پر مختلف حروف ڈبل ہو جاتے ہیں
برائے مہربانی کوئی ماہر توجہ کرلیں
 
محمد وارث

لائبریرین
ع اور م کے بعد جب واؤ لکھتے ہیں تو عین، غین میں بدل جاتی ہے جیسے عموماً عمومی وغیرہ، میں نے ان سب کو ع سے لکھا ہے لیکن پڑھا غین جا رہا ہے۔

اسی طرح واعظ کے ساتھ جب واؤ ملا کر واع ظو لکھنا چاہیں تو ظ، ض میں بدل جاتا ہے یعنی واعظو۔
 
غالباً یہی بات ہے، ورژن کا مسئلہ جیسا کہ ابو کاشان بھائی نے فرمایا۔ میرے پاس بھی یہ سارے الفاظ درست ظاہر ہو رہے ہیں۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
فائر فاکس تو فی الحال 10 ورژن چل رہا ہے، اس میں جوڑوں کی کوئی غلطی نہیں محسوس ہوتی۔
یہ سارے الفاظ میرے پاس بھی درست آ رہے ہیں۔
 
بلال

محفلین
ط ع ا م ”طعام“
م ہ ت م م ”مہتمم“
ع م و ”عمو“
یہ تمام الفاظ جمیل نوری نستعلیق کے شروع کے ورژن میں غلط تھے جبکہ تقریباً پہلی اپڈیٹ پر ٹھیک ہو گئے تھے۔ نیا تو نہیں کہنا چاہئے بہرحال تقریباً تین سال پہلے جو آخری ورژن آیا تھا اس کا لنک یہ رہا۔
http://font.urduweb.org/downloads/249-jameel-noori-nastaleeq-regular
یہاں جو جمیل نوری نستعلیق موجود ہے اس میں مندرجہ بالا تمام الفاظ ٹھیک ہیں۔
باقی
ب ل ی ا ”بلیا“
ب ی ت ے ”بیتے“
ن ت ی س ”نتیس“
گ ی ش ”گیش“
اور بھی مزید کئی الفاظ ابھی تک غلط ہیں جنہیں درست نہیں کیا گیا۔
 
Top