جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!

arifkarim

معطل
ایک بات سمجھ میں آئی نہیں اور کسی نے سمجھائی نہیں۔ وہ یہ کہ جب میں XP میں کام کرتا تھا تو ونڈوز فونٹ ڈائریکٹری میں مجھے جمیل نوری نستعلیق اور کشیدہ الگ الگ نظر آتا تھا۔ لیکن جب سے ونڈوز 7 پر آیا ہوں تو اسکی فونٹ ڈائریکٹری میں صرف جمیل نوری نستعلیق کشیدہ ہی نظر آتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
یہ اسلئے کہ جمیل نوری نستعلیق ٹیم والوں نے اس فانٹ کا کشیدہ اسٹائل Kasheeda ڈیفائن کر دیا تھا۔ جو کہ ونڈوز 7 کو قبول نہیں۔اسکو اسکی جگہ صرف Italic قبول ہے۔جو کہ غلط ہے۔ یہ غلطی مائکروسافٹ والوں نے ونڈوز 8 میں درست کر دی تھی البتہ اسکا حل ٹیم نے 2010 میں ہی فراہم کر دیا تھا۔ جدید ورژن اردو ویب فانٹ سرور سے اتار لیں:
http://font.urduweb.org/

جمیل نستعلیق سے متعلق ہی ایک اور بات کہ ان پیج پی ڈی ایف والے کام کے دوران جمیل نستعلیق کے کچھ غلط ترسیمے سامنے آئے تھے تو یہیں شئیر کردیتا ہوں کہ جمیل نستعلیق کی ٹیم کو جب فرصت ملے وہ انہیں ٹھیک کردے۔ البتہ یہ غلط ترسیموں کی مکمل فہرست نہیں ہے۔ کیونکہ کوئی پچاس فیصد فائلز چیک کرنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ انہیں ساتھ ساتھ نوٹ کرنا چاہئے تاکہ جمیل نستعلیق کی ٹیم کے کام آسکیں۔ اس بات کا بہرحال افسوس رہے گا کہ شروع میں ہی یہ خیال کیوں نہیں آگیا تھا۔
آپکو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں۔ اگلا فانٹ انشاءاللہ انپیج میں ترسیمے ٹائپ کروا کر بنایا جائے گا تاکہ مندرجہ بالا تمام مسائل کاخاتمہ ہو سکے۔
 
Zip-It-Up.jpg

person-thinking-with-question-mark-bigstock-Question-Mark-And-Target-47926703.jpg

کیوں؟
 
mohdumar

محفلین
ویسے ان پیج کا یونیکوڈ ورژن (3) جمیل ریگولر کو نہیں صرف کشیدہ فانٹ کو اٹھاتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
arifkarim

معطل
ویسے ان پیج کا یونیکوڈ ورژن (3) جمیل ریگولر کو نہیں صرف کشیدہ فانٹ کو اٹھاتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
اسکی وجہ یہ ہے کہ انپیج 3 میں انہوں نے جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا استعمال بین کیا ہوا ہے تاکہ صارفین انکا اپنا بلٹ ان نوری نستعلیق ہی استعمال کریں۔
 
mohdumar

محفلین
اسکی وجہ یہ ہے کہ انپیج 3 میں انہوں نے جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا استعمال بین کیا ہوا ہے تاکہ صارفین انکا اپنا بلٹ ان نوری نستعلیق ہی استعمال کریں۔
عارف صاحب آپ کا جواب سنجیدہ تھا یا مزاحیہ یہ میں سمجھ نہیں پایا۔
 
mohdumar

محفلین
ویسے ایک بات یاد آئی ہے کہ رمضان کریم میں قرآن پاک کے کچھ پرنٹ مصاحف کا موازنہ کیا تھا اور یہ بات دیکھی تھی کہ QPS میں ٹائپ سیٹ ہوئے قرآن پاک سب سے خوبصورت لگ رہے تھے جن میں سے ایک طاہر القادری کے اردو ترجمے والا عرفان القران ہے (نیٹ پر دستیاب ہے)۔
البتہ QPS اپنے انڈو پاک طرز کے پروپرائٹری فانٹس میں ٹائپ کرنی کی اجازت نہیں دیتا نا ہی قران پاک کا متن کاپی ہو کر ایڈٹ ہوسکتا ہے تو
تو میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح انپیج کی نوری نستعلیق کی مدد سے جمیل نوری کو بنایا گیا تو کیاQPS جیسا ایک قرآنک فانٹ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے
 
arifkarim

معطل

mohdumar

محفلین
ویسے اگر کوئی بھی لمبا چوڑا لفظ جمیل نوری نستعلیق میں لکھا جائے اور اس کی شکل فونٹ کے پچیس ہزار لگیچرز میں موجود نہ ہو(یعنی بطور یکتا لگیچر )تو کیا اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ کن specific لگیچرز کی مدد سے لفظ کی شکل ترتیب دی گئی؟
 
سویدا

محفلین
معلوم ہوا ہے کہ ان پیج نے نئے ورژن میں نوری نستعلیق کے بجائے ان پیج نستعلیق کو شامل کیا ہے اور نوری نستعلیق کو ترک کردیا ہمیشہ کے لیے
اور اس کے لیے بطور خاص ان پیج نستعلیق کے نام سے نیا فونٹ تیار کرکے شامل کیا
 
جی ایک اور جگہ اس پر بات ہوئی تھی کہ انپیج اور مونوٹائپ کا نوری نستعلیق کا مواہدہ ختم ہوگیا ہے.
 
arifkarim

معطل
ویسے اگر کوئی بھی لمبا چوڑا لفظ جمیل نوری نستعلیق میں لکھا جائے اور اس کی شکل فونٹ کے پچیس ہزار لگیچرز میں موجود نہ ہو(یعنی بطور یکتا لگیچر )تو کیا اس بات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ کن specific لگیچرز کی مدد سے لفظ کی شکل ترتیب دی گئی؟
جو لفظ لگیچر میں نہ ہو وہ نوری کیریکٹر فانٹ سے لکھا جاتا ہے :)

معلوم ہوا ہے کہ ان پیج نے نئے ورژن میں نوری نستعلیق کے بجائے ان پیج نستعلیق کو شامل کیا ہے اور نوری نستعلیق کو ترک کردیا ہمیشہ کے لیے
اور اس کے لیے بطور خاص ان پیج نستعلیق کے نام سے نیا فونٹ تیار کرکے شامل کیا
یہ کوئی نیا فانٹ نہیں بس نوری نستعلیق کی اشکال کو آپٹی مائز کر کے شامل کیا گیا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اسکا بھی فانٹ بنا سکتے ہیں مختلف فلیور کیلئے :)
 
عامر فاروق

محفلین
السلام عليكم،

دوستوں بہت خوشی ہوئی آخر کوئی تو ہے جو اردو کے لیے بھی کام کر رہا ہے، میں کافی وقت سے ایسے لوگ کی تلاش کر رہا ہوں جو اردو کو اپنے صحیح مقام تک پہنچا سکے اس کے لیے اردو جمیل نوری نستعلیق فائنٹ میں نظر آنا اور لکھا جانا بہت بہت ضروری ہے، میں ایپل کمپنی کا آئی فون استعمال کر رہا ہوں، اس کے آپریٹنگ سسٹم میں اردو کی بورڈ تو آگیا ہے لیکن فاؤنٹ اصل اردو کا نہیں ہے، جس کی وجہ سے آپ کوئی بھی فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن استعمال کرو تو اردو پوسٹ بنانے کا مزہ نہیں آتا کیوں کہ اردو لکھاوٹ ایسے نہیں ہوتی، اس کے لیے ہر ایپلیکیشن کے فیڈ بیک اوپشن میں جا کر کلک کریں اور میل کا صفحہ کھلے گا اس میل میں اردو کا جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ سیٹپ بھیج دیں اور اگر ہو سکے تو کچھ لکھ کر اسے سکرین شوٹ کر کے انہیں اس کی فوٹو سینڈ کر دیں، جس سے ہو گا یہ کہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ایپل بائے ڈیفالٹ یہ فاؤنٹ اپنے آپریٹنگ سسٹم میں انسٹال کر لے گا، مستقل جان چھوٹ جائے گی، پھر موبائل کی ہر ایپ میں جا کر جب اردو لکھیں گے تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوگا، آپ سے گزارش ہے برائے مہربانی سامنے آئیں اپنا کوئی رابطہ دیں تاکہ مجھ جیسے انھیں فیڈ بیک میں آپ کا حوالہ دیں سکیں کہ آپ ان سے رابطہ کریں وہ اردو کے ماہر ہیں اور یہ ہے ان کا ایڈریس، کوئی فرق نہیں پڑتا بس آپ اپنا رابطہ کہیں کا بھی دیجئے ٹیوٹر، فیس بک، میل ایڈریس سب چلیں گے پیلز مجھ جیسوں کے لیے آپ اپنا رابطہ نیچے دی دیجئے شکریہ۔
 
Top