جمیل نوری نستعلیق کا مسئلہ

کاشف اختر

لائبریرین
میں نے اپنے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق کے نام سے کئی فونٹس انسٹال کررکھے ہیں ، اس قبل بلال بھائی کا پاک اردو انسٹالر انسٹال کیا تھا جس سے راست طور نستعلیق کے بنیادی فونٹس انسٹال ہوگئے تھے ، لیکن اب پاک انسٹالر کو ان انسٹال کرڈالا تو اپنے پرانے فونٹس بھی فونٹس کے فولڈر سے ڈلیٹ کردئے ، اصل میں میرا مقصد یہ ہے کہ نوری نستعلیق کا حالیہ نسخہ ہی استعمال کروں ، اسی طرح جن قدیم فونٹس کے جدید نسخے متبادل کے طور پر حالیہ اپڈیٹ کے ساتھ محفل پر موجود ہیں ،ان جدید نسخوں کو ہی استعمال کیا جائے !
اس تفصیل کی روشنی میں میرا سوال یہ ہے کہ مجھے یہ کس طرح معلوم ہوسکتا ہے کہ میرے کمپیوٹر پر گوگل اور ایم ایس ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق کا کونسا ورژن استعمال ہورہا ہے ؟ اس سوال کی وجہ یہ ہے کہ ایم ایس ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق نام سے صرف ایک ہی فونٹ نظر آتا ہے ؟ باقی جمیل نوری فونٹس کہاں چلے جاتے ہیں ؟
دوسرا مسئلہ یہ بھی ہے کہ جب میں کمپیوٹر کے ’انسٹالڈ فونٹس ‘ فولڈر میں جمیل نوری تلاش کروں تو صرف ایک ہی فونٹ نظر آتا ہے جو ۹ میگا بائٹس میں ہے ، حالاں کہ میں نے جو حالیہ نسخہ ۳ ڈاونلوڈ کیا ہے وہ ۲۹ میگا بائٹ میں ہے ؟ ایسا بھی ممکن ہے کہ نسخہ ۳ کے بھی کئی ورزن ہوں ؟
یہ ساری الجھنیں ہیں جو مجھےپریشان کررہی ہیں ! امید ہےکوئی حل پیش کیا جائے گا ؟
 
آخری تدوین:

حسیب

محفلین
مجھے یہ کس طرح معلوم ہوسکتا ہے کہ میرے کمپیوٹر پر گوگل اور ایم ایس ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق کا کونسا ورژن استعمال ہورہا ہے
فونٹ فولڈر میں جا کر مطلوبہ فونٹ پہ رائٹ کلک کریں اور پھر پراپرٹیز میں چلے جائیں اور پھر ڈیٹیل ٹیب میں دیکھیں وہاں ورژن نمبر ہو گا
 

کاشف اختر

لائبریرین
بنیادی طور پر میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جمیل نوری نستعلیق نام سے کتنے فونٹس ہیں ، کیونکہ مجھے یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کوئی ان کے حجم میں اتنا فرق کیوں ہے ؟ جیسے ۹ ، ۲۹ ، ۱۳ ، مختلف میگا بائٹس میں ہے مختلف فونٹس اسی نام سے ہیں تو ان کے درمیان کچھ فرق تو ہوگا ؟
 

arifkarim

معطل
بنیادی طور پر میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جمیل نوری نستعلیق نام سے کتنے فونٹس ہیں ، کیونکہ مجھے یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کوئی ان کے حجم میں اتنا فرق کیوں ہے ؟ جیسے ۹ ، ۲۹ ، ۱۳ ، مختلف میگا بائٹس میں ہے مختلف فونٹس اسی نام سے ہیں تو ان کے درمیان کچھ فرق تو ہوگا ؟
فانٹ کے تین ورژن ہیں، ایک، دو، تین۔ پہلا ورژن 9 ایم بھی، دوسرا 13 ایم بی اور تیسرا یعنی حالیہ ورژن 29 ایم بی کا ہے:
فونٹ - جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، ریلیز!
جمیل نوری نستعلیق کشیدہ، میجر اپڈیٹ، ریلیز!
فونٹ - جمیل نوری نستعلیق 3 ریلیز!
میں ذاتی طور پر ورژن 3 پسند کرتا ہوں کہ اس میں کرننگ کی سہولت موجود ہے۔ باقی عام استعمال کیلئے ورژن 2 کافی ہوگا۔ پہلے ورژن میں ترسیموں کی تعداد علوی نستعلیق جتنی ہی ہے اسلئے وہ اس استعمال کے قابل نہیں۔
 
Top