گرافکس جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں!

رابطہ

محفلین
جی بالکل، جمیل نوری نستعلیق خاص کر مائکروسافٹ پراڈکٹس کیلئے ہے۔ اور ویب پر بھی خوب چلتا ہے۔ پبلشنگ ہاؤس والے بیشک انپیج و کورل کا جگاڑ استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ تمنا اپنی جگہ بہ ہر حال برقرار رہے گی کہ یونیکوڈ اردو فانٹس کو کورل ڈرا میں بھی استعمال کیا جا سکے تاکہ ان پیج سے جان چھوٹ سکے:(
 
پھرکورل کے صارفین جیسے کام کر رہے ہیں کرتے رہیں یعنی ان پیج سے کاپی پیسٹ والا آسان طریقہ۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکے لئے میں‌نے ایک دھاگہ میں ایک ایسا ٹول تخلیق دینے کی خواہش کی تھی جوکہ ایم ایس ورڈ یا کسی بھی ورڈ پروسسنگ پروگرام سے متن کو ویکٹر بیس کاپی کرکے کورل اور دوسرے پروگرامز میں‌لے جاسکے لیکن میرا یہ مشورہ شاید دوستوں کو پسند نہیں‌آیا تھا :(
 
بھائی میر عماد کی طرح تو ایک اور طریقہ پی آر این کا بھی ہے لیکن اگر ایک ایسا ٹول بن جائے جوکہ اس وقت تک اسٹینڈرڈ رہے جب تک کورل ڈرا سمیت دوسرے پروگرامز میں اوپن ٹائپ کی مکمل سپورٹ نہیں آتی میر عماد یا پی آر این کبھی بھی اسٹینڈرڈ نہیں‌بن سکتے میرے خیال میں‌ایسا ٹول بنانا ناممکن بھی نہیں‌ہے لیکن اگر کوئی بنانا چاہے تو
 
arifkarim

معطل

بالکل، اگر صرف ورڈ کیلئے ہی ایسا ٹول بنا جائے تو وارے نیارے ہو جائیں گے۔
 
اللہ کرے کہ ہمارے کسی پروگرامر بھائی کی نظر اس طرف پڑھ جائے کم از کم میرے خیال میں‌انپیج سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد مناسب طریقہ ہے
 
جہانزیب

محفلین
بھائی میر عماد کی طرح تو ایک اور طریقہ پی آر این کا بھی ہے لیکن اگر ایک ایسا ٹول بن جائے جوکہ اس وقت تک اسٹینڈرڈ رہے جب تک کورل ڈرا سمیت دوسرے پروگرامز میں اوپن ٹائپ کی مکمل سپورٹ نہیں آتی میر عماد یا پی آر این کبھی بھی اسٹینڈرڈ نہیں‌بن سکتے میرے خیال میں‌ایسا ٹول بنانا ناممکن بھی نہیں‌ہے لیکن اگر کوئی بنانا چاہے تو
بھائی اوپر انک سکیپ کا عکس دکھایا تو ہے، کہ ایسا ویکٹر پروگرام موجود ہے جو اوپن ٹائپ کو مکمل سپورٹ‌ کر رہا ہے ۔ لیکن پتہ نہیں‌ لوگ کورل کو چھوڑنا کیوں‌ نہیں‌ چاہتے ۔
 
جہانزیب بھائی انک سکیپ اچھا پروگرام ہے لیکن کورل ڈرا کا مکمل نعم البدل نہیں‌ہے بہت سے فنکشنز اسمیں‌نہیں‌ہے آپ فی الحال انک سکیپ کو کورل ڈرا کا بچہ کہہ سکتے ہیں‌ابھی انک سکیپ کو بڑا ہونا ہے
 
انک اسکیپ کے پروگرامرز اگر کورل ڈر ا کو نمونہ بنا لیں تو پھر یقیناً کورل سے جان چھوٹ سکتی ہے۔
 
رابطہ

محفلین
بھائی میر عماد کی طرح تو ایک اور طریقہ پی آر این کا بھی ہے لیکن اگر ایک ایسا ٹول بن جائے جوکہ اس وقت تک اسٹینڈرڈ رہے جب تک کورل ڈرا سمیت دوسرے پروگرامز میں اوپن ٹائپ کی مکمل سپورٹ نہیں آتی میر عماد یا پی آر این کبھی بھی اسٹینڈرڈ نہیں‌بن سکتے میرے خیال میں‌ایسا ٹول بنانا ناممکن بھی نہیں‌ہے لیکن اگر کوئی بنانا چاہے تو

جی عبدالمجید بھائی میں آپ کا ہم خیال ہوں اللہ کرے کہ کوئی پروگرامر ایسا کوئی ٹول بنادے تو بہتوں کا بھلا ہوگا
 
رابطہ

محفلین
شکریہ جناب بس ہم خیالوں‌کی کمی ہے امید ہے کوئی پروگرامر حضرت بھی توجہ دے دیں‌گے ایک دن

عبدالمجید بھائی ! ہم خیالوں کی کوئی کمی نہیں کیوں کہ پاکستان بھر کے بے شمارکورل صارفین آپ کے ساتھ ہیں۔ لیکن نہ جانے کیوں یونی کوڈفانٹس کے علماء اس حقیقت سے آگاہ نہیں۔ اس کی بجائے کورل ڈرا کو چھوڑ دینے کا نادر مشورہ دیا جا رہا ہے:(
میں نے کہا کہ بزمِ ناز چاہیے غیر سے تہی
سن کے ستم ظریف نے مجھ کواٹھا دیا کہ یوں
 
دراصل یونیکوڈ کے علماء، علمائے کورل ڈرا کو بتانے کی جسارت کر رہے ہیں کہ مسلہ یونیکوڈ کا نہیں ہے، مسلہ کورل ڈرا کا ہے ۔
لیکن کورل ڈرا کے علماء کو شائد یہ بات یاد نہیں آ رہی کہ کورل ڈرا اوپن سورس پروگرام نہیں نہ ہی اس کا لائسنس عوامی ہے بلکہ کورل ڈرا کے مالکانہ حقوق بحق کورل نامی ادارہ کے مخفوظ ہیں ۔ اب اگر علمائے کورل ڈرا کو مالکانہ حقوق مخفوظ ہونے کے بارے میں علم نہیں ہے تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ بغیر کورل کی اجازت کے کورل ڈرا میں تبدیلیاں نہیں کی جا سکتی ہیں، اور بالفرض کوئی عالم کورل ڈرا ایسی کوئی تبدیلی کر لیتا ہے تو اسے آگے تقسیم نہیں کر سکتا ۔
اِس لئے اوپر کسی نے علمائے کورل کو مشورہ دیا تھا کہ کورل سے رابطہ کریں اور ان سے چاند سے کھیلنے کی فرمائش کریں، لیکن لگتا ہے کہ علمائے کورل ڈرا، شائد جعلی ڈگری کی وجہ سے کورل والوں سے رابطہ کرنے میں ہچکچا رہے ہیں ۔
البتہ اگر کسی عالم کی ڈگری جعلی نہیں، تو اس صفحہ پر وہ کورل والوں سے مختلف ذرائع سے رابطہ کر کے اِس بابت سوالات کر سکتا ہے ۔
 
جہانزیب بھائی ہماری یہ خواہش نہیں‌ہے کہ کورل ڈرا میں تبدیلی کرکے اسکو ہمارے لئے ریلیز کیا جائے ہم تو ایک چھوٹے سے ٹول کا ضافہ چاہتے ہیں وہ بھی ورڈ میں‌کورل ڈرا میں نہیں‌ دوسری بات یہ کہ مائکروسافٹ اور کورل ڈرا والوں‌نے اپنے پراڈکٹس میں وی بی اے کی سپورٹ دی ہوئی ہے اسلئے کہ چھوٹے موٹے ٹول ہم خود ہی بنالیں اسکے لئے میرے خیال میں اسپر پابندی نہیں‌ہے بلکہ کورل ڈرا کے سائٹ پر تو اکثر مائکروز ملتے ہیں‌جنمیں‌کچھ نہ کچھ خصوصیت ہوتی ہے یاد رہے کہ مائکروز وی بی اے کے ذریعے ہی ریکارڈ کیئے جاتے ہیں
 
قیس

محفلین
السلام علیکم
بھائی لوگو یہ میر عماد نامی پروگرام ملے گا کہاں سے؟ آپ کے تمام صفحات دیکھ ڈالے مجھ کو تو ایسا کوئی ربط نظر نہیں آیا، براہ کرم کچھ عنایت فرمائیے تا کہ ہم بھی کچھ فائدہ مند ہو سکیں
والسلام
 
لنک تو دیا گیا تھا اپڈیٹس کیساتھ، مگر ہمارے منتظمین نے ہٹا دیا۔ اگر کسی کے پاس محفوظ ہو تو قیس صاحب کو زپ کر دیں۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم!
مکرم عارف کریم صاحب یہ زپ کیا بلا ہے اور کہاں سے کھلنے کا نام لیتی ہے؟ اور کسی کو زپ کیسے کرتے ہیں؟
والسلام
 
Top