جمیل نستعلیق یا علوی نستعلیق؟

میں اپنی ایک سائٹ کا فانٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے نستعلیق میں تبدیل کر نا چاہتا ہوں۔ اس سلسلہ میں آپ کی رائے درکار ہے کہ علوی نستعلیق استعمال کروں یا جمیل نستعلیق؟

مجھے جمیل نوری نستعلیق فانٹ کی آفیشل سائٹ کا پتہ بھی درکار ہے جہاں سے اس کا تازہ ترین ورژن ڈاؤنلوڈ کیا جا سکے۔ شکریہ
 
وعلیکم السلام شکریہ عارف صاحب۔
خطوط کے بارے میں میرا علم صفر ہے۔ آپ سادہ الفاظ میں بتا دیں کہ یہ والا فانٹ نصب کرو۔
 
الف عین

لائبریرین
بھائی، عارف کیونکہ جمیل کے ڈیویلپرس میں شامل ہیں، اس لئے آپ کو اسی فانٹ کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ آپ دونوں میں مقابلہ کر لیں، جو پسند ہو وہ استعمال کریں۔ میری سائٹس میں علوی اس لئے استعمال ہو رہا ہے کہ یہ جمیل سے پہلے نکل چکا تھا اور میں نے اس کو استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ اور بعد میں پھر فانٹ بدلنا نہیں چاہتا۔ علوی میں اب بھی کچھ اغلاط ہیں، اور جن اغلاط کی نشان دہی یہاں ہی کی گئی تھی، ان کو جمیل میں سدھار دیا گیا ہے، اس لئے جمیل میں اغلاط کم ہیں۔ لیکن ان کی کوئی آفیشیل سائٹ نہیں، مفت کی فائل ہوسٹنگ سے کام چلایا جا رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل

درست فرمایا۔ میں انکو صرف فانٹ کا لنک فراہم کیا تھا۔ باقی انکی مرضی ہے جونسا پسند ہو استعمال کر لیں۔ نیز مفت ہوسٹس کا استعمال اسلئے کیا گیا کیونکہ اس سے بینڈوتھ لوڈ کم ہوتا ہے۔
 
سائٹ کی سی ایس ایس فائل میں فونٹس کی ترتیب کچھ اسطرح رکھیں کہ جمیل نستعلیق، علوی نستعلیق، نفیس ویب نسخ ، اردو ایشیا نسخ، اسطرح یہ مختلف براؤزرز اور صارفین کو ٹھیک دکھائی دیتی ہے ، کیونکہ تمام لوگوں نے ابھی یہ سارے فونٹس نصب نہیں‌کئے ہیں، کاش کہ وہ دن آجائے کہ ہر کمپیوٹر پر جمیل ، علوی ، نسخ‌ فونٹس موجود ہوں۔
 
شکریہ جناب انیس صاحب۔ میں نے آپ کے مشورہ پر عمل کر دیا ہے۔
 
Top