جملہ 1.5 کے اردو پیکج کی تیاری ۔ تبصرے اور سوالات

نبیل

تکنیکی معاون
جی خرم، آپ کچھ تفصیل سے بتائیں کہ کیا انسٹال نہیں ہو رہا؟
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی جو پیکج باسم بھائی نے دیا ہے اسے اُتار کر اس کی زپ فائل ہی اپلوڈ اور انسٹال کرنے کی کوشش کی ہے دوبار۔ دونوں دفعہ اس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ Error! Could not find an XML setup file in the package.
انسٹالیشن "Extension Manager" سے کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

باسم

محفلین
آپ اسے ان زپ کرکے ایف ٹی پی سے جملہ پیکج کی طرح روٹ ڈاریکٹری میں اپ لوڈ كریں
كیونكه یه پورے پیكج كی لینگوج فائلیں ہیں
ہاں انسٹالیشن ڈاریکٹری حذف کرنا نا بھولیے گا
چاہیں تو صارف اور منتظم مواجہ کی مسلیں الگ سے مطلوبہ فولڈر میں اپ لوڈ کرسکتے ہیں
 

خرم

محفلین
تو پہلے سے موجود فائلوں کا کیا کروں؟ انہیں پر ڈال دوں اردو والی فائلیں بھی؟
 

خرم

محفلین
بھائیو اردو پیکج انسٹال تو ہو گیا ہے لیکن جو بھی اردو میں لکھا جائے، ؟؟؟؟؟‌میں‌تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور اگر کنٹرول پینل کی زبان اردو رکھی جائے تو محفوظ کا بٹن دباتے ہی جملہ ہمیں اٹھا کر باہر پھینک دیتا ہے۔
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ برادران بزرگ۔ ڈیٹا بیس سرور تو یونیکوڈ میں ہے لیکن جملہ والا ڈیٹا بیس نجانے کیوں لا طینی میں ہے۔ کیوری تو چلائی ہے اب دیکھتے ہیں کیا کرتا ہے۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی یہ ایڈیٹر کب تک جملہ کے پیکج میں‌شامل ہوسکے گا؟ اوع کیا آپ نے یا کسی اور بھائی نے یونیکوڈ کا تجربہ کیا ہے فائر فاکس تین پر؟ میری سائٹ کے صفحہ اول کے کچھ حروف پراسرار طور پر غائب ہو جاتے ہیں اور صرف ہائی لائٹ کرنے پر ہی نظر آتے ہیں۔
 
Top