جملہ یونیکوڈ میں

زیک

مسافر
جملہ کا ڈیٹابیس بھی میں نے یونیکوڈ میں کر دیا ہے۔ طریقہ وہی جو میں phpbb کے سلسلے میں لکھ چکا ہوں۔

جملہ کی صرف ایک فائل includes/database.php میں ایک سٹیٹمنٹ کو uncomment کرنا پڑا۔ وہ لائن یہ ہے:

کوڈ:
mysql_query("SET NAMES 'utf8'", $this->_resource);

سٹرنگ فنکشن اوورلوڈ ہونے سے شاید اردو بلاگ اور اردو وکی پر برا اثر پڑے۔ فی الحال کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔

اگر جملہ یا اردوویب میں کسی اور جگہ اس تبدیلی سے گڑبڑ ہو تو مجھے بتائیں۔ ای میل کریں تو بہتر ہو گا کیونکہ مجھے پاکستان میں محفل پر آنے کا وقت نہیں ملے گا۔
 

زیک

مسافر
اردو وکی نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کی وجہ سٹرنگ فنکشن کی overloading تھی جو میں htaccess میں اس statement سے کر رہا تھا:

کوڈ:
PHP_VALUE mbstring.func_overload 7

کیونکہ htaccess ہوم ڈائریکٹری میں تھی اس لئے وکی پر بھی اثر تھا۔ عجیب بات یہ ہے کہ وکی کا ڈیٹابیس پہلے سے یونیکوڈ میں ہے۔ خیر اس وقت وجہ سمجھ نہیں آئی اسلئے وکی کے لئے function overload ختم کر دیا ہے۔
 
Top