ایڈیٹر جملہ کے لیے اردو وزی وگ ایڈیٹرز

نبیل نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 6, 2007

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    میں نے چند روز قبل اردو جملہ 1.0.12 کی ایک اپڈیٹ پیش کی تھی جس میں اس کے ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر کا اردو سپورٹ والا ورژن شامل تھا۔ جملہ کا ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر ٹائنی ایم سی پر مبنی ہے۔ میں اس پوسٹ میں جملہ کے لیے مزید دو وزی وگ ایڈیٹر پیش کر رہا ہوں جو کہ اس کے ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر کی نسبت زیادہ فیچرز مہیا کرتے ہیں جیسے کہ امیج اپلوڈ وغیرہ۔ یہ JCE اور JoomlaFCK ایڈیٹرز ہیں جو کہ بالترتیب TinyMCE اور FCKEditor پر مبنی ہیں۔ ان دونوں ایڈیٹرز میں اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

    جے سی ای (JCE) ایڈیٹر

    JCE ایڈیٹر TinyMCE پر مبنی ہے اور اس میں فائل اور میڈیا منیجمنٹ کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ اس کے ذریعے جملہ میں آرٹیکل پبلش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ JCE ایڈیٹر ایک جملہ پلگ ان (mambot) اور ایک ایڈمن کمپوننٹ پر مشتمل ہے۔

    انسٹالیشن

    JCE ایڈیٹر انسٹال کرنے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں لاگ ان کریں اور اس کے بالائی مینو کے ذریعے installers->Mambots میں جائیں۔ وہاں JCE ایڈیٹر پلگ ان bot_jce_112_urdu.zip سلیکٹ کریں اور اس کے بعد Upload and Install پر کلک کر دیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو تو جملہ اس پلگ ان کے کامیابی سے انسٹال ہونے کا میسج ظاہر کرے گا۔ JCE ایڈیٹر کا ایڈمن کمپوننٹ انسٹال کرنے طریقہ اس سے ملتا جلتا ہی ہے۔ اس کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Installers->Components میں جائیں اور وہاں JCE ایڈیٹر کا ایڈمن کمپوننٹ com_jce_110.zip منتخب کرکے Upload and Install پر کلک کر دیں۔

    [​IMG]

    کنفگریشن

    JCE ایڈیٹر انسٹال کرنے کے بعد اس کے پلگ ان یا مامبوٹ کی کنفگریشن کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Mambots->Site Mambots پر کلک کریں۔ اس سے آپ کو جملہ میں انسٹال شدہ پلگ ان کی لسٹ نظر آئے گی۔ اس لسٹ میں آپ JCE Editor Mambot پر کلک کریں۔ یہاں سے آپ اس پلگ ان کی کنفگریشن پیج کے صفحے پر آ جائیں گا جہاں آپ کو دائیں جانب اس پلگ ان سے متعلقہ متعدد آپشنز نظر آئیں گی جنہیں آپ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ وزی وگ ایڈیٹر میں جملہ کی سائٹ ٹمپلیٹ کی سٹائل شیٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو Template CSS Classes کو Yes پر سیٹ کر دیں۔ اپنی تبدیلیاں محفوظ کرنے کے لیے Save پر کلک کریں۔ اگر آپ کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہتے تو Close پر کلک کریں۔ اگر آپ Save یا Close کیے بغیر اس صفحے سے نکل جاتے ہیں تو یہ پلگ ان دوسرے یوزرز کے لیے لاک ہو جائے گا یعنی وہ اس کی سیٹنگز ایڈٹ نہیں کر سکیں گے۔

    [​IMG]


    JCE ایڈیٹر کے ایڈمن کمپوننٹ پر جانے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Components->JCE Admin پر کلک کریں۔ یہاں سے آپ JCE ایڈیٹر سے متعلقہ کئی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں اور خود اس ایڈیٹر کے مختلف پلگ ان انسٹال کر سکتے ہیں۔ JCE ایڈیٹر کے مخلتف پلگ ان کی تفصیل جاننے کے لیے JCE ایڈیٹر کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔


    [​IMG]


    اس سے پہلے کہ کوئی یوزر یہ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر سکے، اس یوزر کے اکاؤنٹ میں یہ ایڈیٹر منتخب کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں یوزر منیجر میں جائیں اور وہاں کسی یوزر کو سلیکٹ کریں۔ اس پر اس یوزر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات ظاہر ہوں گی۔ اس صفحے پر دائیں جانب ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس میں جملہ میں مہیا ایڈیٹرز درج ہوں گے۔ وہاں JCE Editor Mambot سلیکٹ کریں اور اس یوزر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات محفوظ کر لیں۔

    [​IMG]


    JCE ایڈیٹر کے ذریعے مواد پبلش کرنا

    ایک مرتبہ اپنے اکاؤنٹ میں JCE ایڈیٹر منتخب کرنے کے بعد آپ کوئی نیا آرٹیکل شامل کرنے کے لیے کونٹینٹ ایڈٹ کرنےکے صفحے پر جائیں گے تو وہاں آپ کو ڈیفالٹ وزی وگ ایڈیٹر کی جگہ JCE ایڈیٹر کی ٹول بار نظر آئیں گی۔ میرے نزدیک اس میں سب سے اہم فیچر پکچر اپلوڈ کی ہے۔ اس کے لیے ٹول بار میں امیج منیجر [​IMG] بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو جملہ کی میڈیا ڈائریکٹری میں مختلف فولڈر نظر آئیں گے جہاں سے آپ کوئی سی تصویر سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ نئی تصویر اپلوڈ کرنے کے لیے اپلوڈ بٹن پر کلک کریں۔ یہاں آپ کوئی تصویر منتخب کرکے اسے اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ کامیابی سے اپلوڈ ہونے پر یہ تصویر بھی امیج منیجر میں ظاہر ہو جائے گی۔ امیج منیجر میں تصاویر میں مختلف تبدیلیاں بھی لائی جا سکتی ہیں جیسے کہ ان کا سائز تبدیل کرنا وغیرہ۔ امیج منیجر میں Insert پر کلک کرنے سے یہ تصویر آرٹیکل میں شامل ہوجائے گی جیسے کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    ذیل کی تصویر میں یہ آرٹیکل پبلش ہونے کے بعد دکھایا گیا ہے۔

    [​IMG]


    JoomlaFCK ایڈیٹر

    JoomlaFCK ایڈیٹر ویب بیسڈ وزی وگ ایڈیٹر FCKEditor پر مبنی ہے اور اس میں بھی فائل اور امیج اپلوڈنگ کی سہولت موجود ہے۔ JoomlaFCK انسٹال کرنے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Installers->Mambots پر جائیں۔ وہاں JoomlaFCK پلگ ان bot_JoomlaFCK120_urdu.zip سلیکٹ کریں اور Upload and Install پر کلک کر دیں۔ اس طرح یہ ایڈیٹر انسٹال ہو جائے گا۔ اس کی کنفگریشن کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Mambots->Site Mambots پر جائیں اور وہاں JoomlaFCK منتخب کر لیں۔ اس طرح آپ JoomlaFCK کے کنفگریشن کے صفحے پر آ جائیں گے جہاں اس سے متعلقہ مختلف سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔

    JoomlaFCK میں کونٹینٹ ایڈٹ کرنے سے قبل اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل میں جا کر وہاں JoomlaFCK بطور وزی وگ ایڈیٹر منتخب کریں۔ اس کے بعد آپ کو کونٹیٹ ایڈٹ کرنے کے صفحے پر JoomlaFCK مہیا ہو جائے گا۔ JoomlaFCK میں بھی JCE ایڈیٹر کی طرح بآسانی تصاویر اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ذیل کی تصویر میں JoomlaFCK کے ذریعے ایک آرٹیکل میں ایک تصویر شامل دکھائی گئی ہے۔

    [​IMG]

    انسٹالیشن کا متبادل طریقہ

    اگرچہ جملہ میں کمپوننٹس اور ماڈیولز کی انسٹالیشن کا طریقہ آسان ہے، لیکن بعض اوقات اردو جملہ میں اس طریقے سے انسٹال کرنے میں دقت پیش آ سکتی ہے۔ اس کی وجہ اردو جملہ میں utf-8 اینکوڈنگ کے حوالے سے کی گئی تبدیلیاں اور پی ایچ پی سٹرنگ اوور لوڈنگ کا استعمال ہے۔ اس صورت میں آپ کو جملہ میں انسٹالیشن کا متبادل طریقہ استعمال کرنا پڑے گا۔ اس کے لیے آپ کو وزی وگ ایڈیٹرز سے متعلقہ زپ فائلوں کو ان زپ کرکے ان فائلوں کو جملہ کی ویب سپیس پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر JCE ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کرنے کے لیے جملہ کے ایڈمن سیکشن میں Installers->Mambots پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ JCE ایڈیٹر پلگ ان کی زپ فائل منتخب کرنے کی بجائے دوسری (Install from directory) ٹیکسٹ فیلڈ میں اپنے ویب ہوسٹ کے اس فولڈر کی پاتھ شامل کریں جہاں آپ نے اس پلگ ان کی فائلیں اپلوڈ کی ہوئی ہیں پھر انسٹال پر کلک کریں۔ یہی طریقہ ایڈمن کمپوننٹ انسٹال کرنے کے لیے استعمال کریں۔

    میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو جملہ کے وزی وگ ایڈیٹرز کا استعمال پسند آئے گا اور یہ کونٹینٹ پبلشنگ میں آپ کے معاون ثابت ہوں گے۔

    [​IMG]



    JCE ایڈیٹر پلگ ان (mambot) ڈاؤنلوڈ کریں
    JCE ایڈیٹر ایڈمن کمپوننٹ ڈاؤنلوڈ کریں
    JoomlaFCK ایڈیٹر پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں

    والسلام
     
  2. مہوش علی

    مہوش علی لائبریرین

    مراسلے:
    3,003
    نبيل بھائي،
    بہت کوششوں کے باوجود ممبوٹ اور کمپوننٹ کي يہ "زپ" فائل انسٹال نہيں ہو پا رہي ہيں اور يہ ايرر آ رہا ہے

    Unrecoverable error "PCLZIP_ERR_BAD_FORMAT (-10)"


    کيا زپ فائلوں کو ان زپ کرنے کے ليے کوئي الگ سے سافٹ ويئر اردو يونيفارم ويب سرور ميں رکھنا پڑے گا؟
     
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    مہوش، آپ اپنے لوکل ہوسٹ پر انسٹال کر رہی ہیں یا کسی ویب ہوسٹ پر؟

    میرے تجربے کے مطابق ونڈوز پر لوکل سرور انوائرنمنٹ میں جملہ میں زپ فائل اپلوڈ کرکے انسٹال کرنے میں مسئلہ درپیش نہیں آتا جبکہ ویب ہوسٹ پر اس میں پرابلم آتی ہے۔ اس کی اصل وجہ .htaccess فائل میں سٹرنگ اوور لوڈنگ کا استعمال ہے۔ اس کا حل انسٹالیشن کا متبادل طریقہ ہے جس کا میں نے اوپر والی پوسٹ کے آخر میں ذکر کیا ہوا ہے۔ اس طریقے میں آپ کو زپ فائلوں کو ان زپ کرکے پہلے ویب ہوسٹ پر متعلقہ ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرنا ہوگا اور اس کے بعد جملہ بیک اینڈ میں انسٹالر میں جاکر اس ڈائریکٹری کی پاتھ فراہم کرکے Install پر کلک کردیں۔ جملہ کی ذیل کی ڈائریکٹریز کمپوننٹ اور پلگ ان کی فائلیں اپلوڈ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں:

    administrator\components\com_installer\component
    administrator\components\com_installer\mambot
    administrator\components\com_installer\module
     
  4. مہوش علی

    مہوش علی لائبریرین

    مراسلے:
    3,003
    بہت شکريہ نبيل بھائي، سب چيزيں اب بالکل ٹھيک کام کر رہي ہيں (آپکي مہربانيوں اور شفقتوں کے باعث)
     
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جیتی رہیں مہوش بہن، اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
     
  6. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    ایڈیٹر اپلوڈ نہیں ہو رہا ہے-

    نبیل بھائی
    جیسا آپ نے فرمایا میں نے ویسا ہی کیا مگر پھر بھی ایڈیٹر اپلوڈ نہیں ہو رہا ہے -
    جبکہ ویب سرور پر بہت اچھی طرح کام کر رہا ہے-
    میں نے سرور پر فولڈر کو اپلوڈ کیا پھر انسٹال کرنے کی کوشش کی مگر پھر بھی نہیں ہور ہا ہے -
    یہ ایرر بتاتا ہے-

    [​IMG]

    یہ میں ueuo.com پر انسٹال کر رہا ہوں-
     
  7. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    راج، آپ جملہ کی روٹ میں components فولڈ کے پرمیشن چیک کریں۔ یہ پرمیشن 777 ہونے چاہییں۔
     
  8. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    جی نبیل بھائی
    میں نے شروع میں ہی اسے 777 کر چکا ہوں- مگر اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا- انٹسال کے وقت انسٹالر تو کمپونینٹ فولڈر میں جے سی ای فولڈر تو بنا دیتا ہے مگر کوئی فائل اس میں کاپی نہیں کرتا ہے-
    ایک بات اور ----
    کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ میں پوری ویب سائلٹ کو ویب سرور پر پوری طرح سے سیٹ کر کے پھر مکمل فولڈر کو جو ویب سرور پر ہے پورا اٹھا کر اپنے سرور پر اپلوڈ کر دوں کیا اس سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے -
    یا کوئی اور ایسا راستہ جیسے کے خود سے ہی ساری اردو ایڈیٹر کی فائلیں ایک ایک کر کے کمپونینٹ اور دوسرے فولڈر میں اپلوڈ کی جاسکے-
    آپ کا اردو ایڈیٹر تو بہت ضروری ہے ورنہ جملہ کا ایڈیٹر اردو کو سہی سپورٹ نہیں کر رہا ہے - یعنی بغیر آپ کے اردو ایڈیٹر کے ویب سائٹ لگ بھگ بیکار ہی ہے-
    کوئی راستہ بتائیں نبیل بھائی ------
     
  9. نصیرحیدر

    نصیرحیدر محفلین

    مراسلے:
    127
    کیا یہ ایڈیٹر جملہ 5۔1 کے ساتھ بھی ٹھیک کام کرتے ہیں؟
     
  10. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    نصیر، میں نے ابھی تک جملہ 1.5 پر کام نہیں کیا ہے، لیکن آپ آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔
     
  11. MyOwn

    MyOwn محفلین

    مراسلے:
    162
    کام نہیں کرتے ہیں۔
     
  12. زئیلفقار

    زئیلفقار محفلین

    مراسلے:
    1
    dear Nabeel jee
    aslam alykum

    I just got intrested in urdu joomla, I am already working on english version of joomla 1.0.12 on local jasas server..where I can install urdu version of Joomla with bult in urdu editor. do I need urdu webserver too, if yes where how i can install urdu server.
    thank you
    regards
    zuilfqar
    chicago
    usa.
     
  13. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    نبیل بھائی اگر جملہ 1٫5 پر بھی یہ ایڈیٹر کام کرے تو بہت اچھا ہے - اب تو جملہ 1٫5 ہی استعمال ہو رہا ہے-
     
  14. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,759
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جملہ 1.5 پر یہ ایڈیٹر کام نہیں کرے گا۔
     
  15. زہیر

    زہیر محفلین

    مراسلے:
    83
    السلام علیکم
    بھائی معلوم یہ کرنا تھا کہ میرے پاس اب جملہ 81۔5۔1 ہے جو مینے اردو جملہ 5۔1کو اپڈیٹ کرکے حاصل کیا ہے لیکن اب اس میں اردو ایڈیٹر پرانہ والا کام نہیں کررہا کیا آپ نے نئے جملہ کے لئے کوئی نئی اردو کی پلگ ان بنائی ہے؟ کیونکہ جب میں نے میمبوٹ کو انسٹال کیا تو یہ پیغام آیا۔System - Legacy ۔کو فعال کروں کیا میں فعال کردوں؟ آپ کے قیمتی مشورہ کی ضرورت ہے
    والسلام
     

اس صفحے کی تشہیر