جملہ کی انسٹالئشن میں مشکلات

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے او آر جی ڈاٹ کام پر جگہ لی اور ایس کیو ایل ڈیٹا بیس کریٹ کرنے کے بعد جملہ کی فائلیں روٹ ڈائریکٹری میں اپ لوڈ کیں لیکن جملہ کی انسٹالیشن شروع نہیں ہوتی جب کہ اسی سپیس پر پی ایچ بی بی اردو فورم انسٹال ہو جاتا ہے
براہ کرم میری مدد کیجئے اور مجھے بتائیے کہ
پرجملہ کی انسٹالیشن کیسے ہو گی Orgfree.com
 

zerocool

محفلین
السلام علیکم
جملہ کو کسی سرور پر انسٹال آپ لوڈکرنے کے بعد اس کی configuration.phpکا آپکو اپنے ftp sotwareکے ذریعے فائل attribute تبدل کرنا ھوگا جب ہم فائل سرورپرآپ لوڈ کرتے ھیں۔وہ صرف ریڈ اونلی ھوتی ھیں۔ اس وجہ سے جملہ سرورپرانسٹال نہیں کرسکتے کیوں کے جملہ اپنی انسٹالیشن کے confirguration.phpفائل میں ضروری انفورمیشن لکھتا ھے۔ جیسا سائٹ کا نام، ڈیٹابیس کا نام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم یہ جملہ کی انسٹالیشن میں مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ اصل میں utf-8 سپورٹ شامل کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ میرے لوکل کمپیوٹر پر اردو جملہ ٹھیک انسٹال ہو جاتا ہے لیکن ویب ہوسٹ پر انسٹالیشن آگے نہیں چلتی۔ اس کا طریقہ یہی ہے کہ utf-8 کولیشن والی ڈیٹابیس بنا کر پہل اس پر عام انگریزی والا جملہ پیکج انسٹال کیا جائے، اس کے بعد اس کی زبان انگریزی سے اردو میں تبدیل کی جائے۔ میں اس کے بارے میں بعد میں لکھوں گا۔
 
Top