جملہ فورم پر اردو سیکشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ دوستوں کو مطلع کرنا چاہتا تھا کہ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی سپورٹ فورمز پر ایک اردو سیکشن بھی موجود ہے۔ ابھی یہ زمرہ آغاز کے مراحل میں ہی ہے۔ میں نے اردو جملہ 1.0.11 کے بارے میں وہاں پوسٹ کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں مزید ہونے والی ہر ڈیویلپمنٹ کے بارے میں بھی وہاں پوسٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ سب دوستوں سے بھی درخواست ہے کہ اردو جملہ کی ترویج کے سلسلے میں اس فورم میں شمولیت اختیار کریں۔

والسلام
 

باسم

محفلین
نبیل بھائی جملہ کے ترجمہ سے پہلے اس فورم کی خوب سیر کرچکا تھا مگر رکن نہیں بنا
لیکن میرا خیال ہے ایسا کرنا ضروری ہے تاکہ جملہ پر ہونے والا کام جملہ کی دفتری سائٹ پر آسکے
 
Top