جعلی پاسپورٹ پر متعدد شادیاں

کعنان

محفلین
جعلی پاسپورٹ پر متعدد شادیاں کرنے والے شخص کے ریمانڈ میں توسیع


کراچی۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی پاسپورٹ رکھنے اور دھوکہ دہی ک ذریعے متعدد شادیاں کرنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری حسنین عباس شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
انسانی سمگلنگ کے خلاف سرگرم ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ملزم حسنین عباس شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر اشفاق مغل کی عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت مقدمے کی تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں د روز کی توسیع کرتے ہوئے 21 نومبر تک ایف آئی آے کی تحویل میں دے دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی شہری حسنین عباس شاہ کو 14 نومبر کو کراچی ائیر پورٹ سے برطانیہ جاتے ہوئے جعلی برطانوی پاسپورٹ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ جبکہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے راولپنڈی، لاہور، کراچی۔ ملتان اور برطانیہ میں سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ مختلف ناموں سے شادی کی ہوئی ھے اور آخری شادی کراچی کی رہائشی کرن نامی لڑکی سے 28 اکتوبر کو ہوئی تھی جو اسے ائیر پورٹ چھوڑنے بھی آئی تھی۔
ملزم کے قبضے سے دو پاسپورٹ برآمد ہوئے ایک حسنین عباس شاہ کے نام سے جس پر وہ انگلینڈ جا رہا تھا جبکہ دوسرا برطانوی پاسپورٹ جس پر ملزم کی تصویر کے ساتھ علی عمران نقوی نام درج ھے۔

مقدمے کے تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے چار شادیوں کی تصدیق کر دی ھے جبکہ اس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ھے۔ مقدمے کی سماعت اب 21 نومبر کو ہو گی۔


جعلی پاسپورٹ پر متعدد شادیاں

ایک بات بتاتا چلوں یہ سب شادیاں انٹرنٹ سے فراڈ کے تحت کی گئی ہیں۔ ٹی وی میں یہ خبر بہت گردش کر رہی ھے۔
 

سویدا

محفلین
اچھا ہوا آپ نے آخر میں‌انٹرنیٹ کی وضاحت کردی ورنہ یہ بات بھی کہیں‌زرداری یا طالبان کے کھاتے میں‌چلی جاتی
 

کعنان

محفلین
یہ تو ایک کیس پکڑا گیا ھے ہزاروں پاکستانی جو انگلینڈ‌ میں رہتے ہیں وہ اسطرح کی حرکتیں‌‌ کرتے ہیں‌‌‌‌‌
 
"کہیں‌اس میں بھی تو ایم کیو ایم اور الطاف حسین ملوث نہیں ہیں، " تحقیقی جرنلسٹس خاتون و حضرت توجہ فرمائیں،

دھاگے کو دلچسپ بنانے کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

کعنان

محفلین
نہیں بھئی اس میں ایم کیو ایم کا ہاتھ نہیں ھے کچھ عناصر ایسے ہیں جو ہر شہر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اور یہاں پر رہنے والے کم ہی پاکستان کی پارٹیوں‌ کو پسند کرتے ہیں۔
یہ بندہ 8 سال سے انگلینڈ میں تھا اور انٹرنٹ سے اسی طرح شادیاں کرتا تھا۔
جو آخری شادی تھی اس کی جس سے اس کا بھی انٹرویو دکھایا تھا ٹی وی میں وہ کسی آفس میں‌ جاب کرتی ھے۔

60 سے 70 سال کے بوڑھے بھی پاکستان سے 18 سال کی لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں ان کو ان کے بیوی بچوں نے ان کی حرکتوں کی وجہ سے گھر سے نکال دیا ہوتا ھے۔
 

کعنان

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
شکریہ کنعان۔ میرا مقصد یہ تھا کہ کیا یہ دونوں ہی سائٹس ایک ہی کمپنی کے استعمال میں ہیں یا کہ ملتے جلتے نام ہیں۔ دونوں صفحات پر موجود خبروں کی تعداد میں‌فرق تھا۔ اس لئے پوچھا
 

کعنان

محفلین
شکریہ کنعان۔ میرا مقصد یہ تھا کہ کیا یہ دونوں ہی سائٹس ایک ہی کمپنی کے استعمال میں ہیں یا کہ ملتے جلتے نام ہیں۔ دونوں صفحات پر موجود خبروں کی تعداد میں‌فرق تھا۔ اس لئے پوچھا

السلام علیکم

شکریہ کی کوئی بات نہیں‌ خیر جنگ گروپ اس لئے ھے کہ اس کے اور بھی بہت کاروبار ہیں مثلاً‌

Jang Group Online Editions
Daily Jang (روزنامہ جنگ)
The News
Daily News
Daily Awam (روزنامہ عوام)
Weekly Akhbar-e-Jehan ( اخبار جہاں )
MAG The Weekly
TV Channels


والسلام
 
Top