مبارکباد جشنِ ولادت مولائے کائنات امیرالمومنین علیؑ ابنِ ابی طالب علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو ❤️

سیما علی

لائبریرین
spqsEth.jpg

کعبہ کا فخر ،دین کی نصرت علیؑ کی ذات
‏ناموس مصطفیٰؐ کی علامت علیؑ کی ذات

13 رجب المرجب جشنِ ولادتِ باسعادت امیر المؤمنین امام المتقین مولائے کائنات علی ابنِ ابی طالب علیہ اسلام
‏عالمِ انسانیت کو بہت بہت مبارک ہو
❤️❤️❤️❤️❤️
 

سیما علی

لائبریرین
خلیل اللہ خوش ہیں حسرت ذوبار ہنستی ہے
ثمر کو دیکھ كے خود محنت معمار ہنستی ہے
نبیؐ اور خانہءِ کعبہ کی خوشیاں ایک جیسی ہیں
اِدھر سرکار ہنستے ہیں اُدھر دیوار ہنستی ہے
 

سیما علی

لائبریرین
مولائے کائنات کی عظمت نہ ہم سے پوچھ
*کعبہ علی سے عرش معلی علی سے ہے*

عشقِ علی میں ڈوب کے خوشیاں منایئے
ماہِ رجب کی آج یہ تیرہ علی سے ہے
عسکری عارف
 

سیما علی

لائبریرین
مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
عشق را سرمایۂ ایماں علی

پہلے مسلمان علی ع ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔

از ولائے دودمانش زندہ ام
در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

میں انکے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں، اور دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں۔

زمزم ار جوشد ز خاکِ من، ازوست
مے اگر ریزد ز تاکِ من، ازوست

اگر میری خاک سے زمزم ابلتے ہیں تو یہ انہی علی ہی سے ہے اور اگر میری انگور کی شاخ سے مے ٹپکتی ہے تو یہ انہی علی ہی سے ہے۔

از رُخِ اُو فال پیغمبر گرفت
ملّتِ حق از شکوہش فر گرفت

انکے چہرۂ مبارک سے پیغمبر (ص) فال لیا کرتے تھے، ملّتِ حق نے انکی شان و شوکت سے عزت حاصل کی۔
علامہ اقبال رح
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت شیخ سلیمان قندوزی حنفی، کتاب ینابیع المودة، صفحہ329،باب62،از دیوانِ شافعی۔
2۔ شبلنجی،کتاب نورالابصار میں،صفحہ139،اشاعت سال1290۔

علیٌّ حُبُّہُ الْجُنَّة
اِمامُ النّٰاسِ وَالْجِنَّة

وَصِیُّ المُصْطَفےٰ حَقّاً
قَسِیْمُ النّٰارِ وَالْجَنَّة
”حضرت علی علیہ السلام کی محبت ڈھال ہے۔ وہ انسانوں اور جنوں کے امام ہیں۔ وہ حضرت محمد مصطفےٰ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے برحق جانشین ہیں اور جنت اور دوزخ تقسیم کرنے والے ہیں“۔
حوالہ حموینی، کتاب فرائد السمطین میں،جلد1،صفحہ326۔
 
Top