مبارکباد جشنِ عید میلاد النّبی مبارک ۔۔

حجاب

محفلین
islamic200322dq5.jpg


milad1va1.gif


20bk2.jpg
 

پاکستانی

محفلین
ریبع الاوّل شریف کے اہم ایام کی تفصیل

2 ربیع الاول شریف ۔۔۔ یومِ حضرت خواجہ بہاءالدین نقشبندی :رحمتہ اللہ علیہ:

5 ربیع الاول شریف ۔۔۔ حضرت سکینہ بنتِ حضرت امام حسین رضی اللہ عنھما

5 ربیع الاول شریف ۔۔۔ عرس حضرت خواجہ علاءالدین صابر کلیاری:رحمتہ اللہ علیہ: کلیار شریف

6 ربیع الاول شریف ۔۔۔وصال حضرت سید بادشاہ پیر (دربان)

6 ربیع الاول شریف ۔۔۔چھٹی شریف خواجہ غریب نواز:رحمتہ اللہ علیہ:اجمیر شریف

7 ربیع الاول شریف ۔۔۔عرس حضرت شاہ ہمدانی:رحمتہ اللہ علیہ: کشمیر

8 ربیع الاول شریف ۔۔۔یومِ حضرت امام حسن عسکری:رحمتہ اللہ علیہ:

11 ربیع الاول شریف ۔۔۔گیارھویں شریف حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی:رضی اللہ عنہ:

12 ربیع الاول شریف ۔۔۔ عید میلاد النبی:صلی اللہ علیہ وسلم:مقصودِ کائنات، محبوبِ خدا، سیدالانبیاء، ختم المرسلین سیدنا محمد مصطفی:صلی اللہ علیہ وسلم:کا یومِ ولادت

12 ربیع الاول شریف ۔۔۔یومِ ولادت حضرت امام جعفر صادق:رضی اللہ عنہ:

12 ربیع الاول شریف ۔۔۔ یومِ ولادت امام احمد بن حنبل:رضی اللہ عنہ:

14 ربیع الاول شریف ۔۔۔عرس حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی:رحمتہ اللہ علیہ:دہلی انڈیا

19 ربیع الاول شریف ۔۔۔یوم ولادت حضرت خواجہ علاءالدین صابر کلیاری:رحمتہ اللہ علیہ:

21 ربیع الاول شریف ۔۔۔وصال حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی:رحمتہ اللہ علیہ:

22 ربیع الاول شریف ۔۔۔یومِ وصال حضرت بی بی رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیھا

22 ربیع الاول شریف ۔۔۔ عرس حضرت محی الدین نصر:رحمتہ اللہ علیہ:

25 ربیع الاول شریف ۔۔۔عرس حضرت لعل شہباز قلندر:رحمتہ اللہ علیہ: سیون شریف سندھ

25 ربیع الاول شریف ۔۔۔عرس حضرت اچھے میاں‌مہاروی :رحمتہ اللہ علیہ:مہارہ شریف

26 ربیع الاول شریف ۔۔۔عرس حضرت شاہ بو علی قلندر:رحمتہ اللہ علیہ:

29 ربیع الاول شریف ۔۔۔یومِ وصال اُمّ المومنین حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا، مدینہ منورہ
حوالہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مولا یا صل و سلم دائماً ابداً
علی حبیبک خیر الخلق کلھم
یوم ِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مبارک
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میری سب دوستوں سے درخواست ہے کہ مبارکباد کے تھریڈز کو مبارکباد تک ہی محدود رکھا کریں۔
اگر کوئی دوست عید میلاد النبی کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اسلامی تعلیمات کا زمرہ حاضر ہے۔ باقی ناظمین سے درخواست ہے کہ وہ بھی اس چیز کا خیال رکھیں کہ گفتگو موضوع سے نہ ہٹنے پائے۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی ۔ ان پوسٹس کو آپ الگ تھریڈ میں ٹرانسفر کر دیں ۔۔ میرا خیال ہے اس موضوع پر مزید خیال آرائی ہونی چاہئے ۔۔۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
الصلوۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم


تمام اہل اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مبارک ہو۔
 
میری طرف سے بھی تمام ساتھیوں کو
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم
بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے صدقہ ہمیں اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

سارہ خان

محفلین
مزید خیال آرائی کا کوئی فائدہ بھی تو ہو سارہ؟؟؟ کسی نے کسی سے متفق تو ہونا نہیں ہے۔ اس لیے صرف مبارک ہی ٹھیک ہے۔
نہیں تو نیا تھریڈ کھول لیں۔

ماوراء اور کچھ ہو یا نہ ہو کم از کم مجھے جیسے کچھ کم علموں کے علم میں ہی اضافہ ہوجائے گا ۔۔۔۔
 
Top