جس نے محبوب کوئی بنایا نہیں

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
----------
جس نے محبوب کوئی بنایا نہیں
وہ یہ سمجھے جہاں میں وہ آیا نہیں
------
جب سے تیری محبّت ملی ہے مجھے
کوئی دل میں مرے پھر سمایا نہیں
-----
دل کی ہر بات میں نے بتائی تمہیں
راز کوئی بھی تم سے چھپایا نہیں
----------
دل کی دھرکن ترا نام لینے لگی
ایک پل کے لئے بھی بھلایا نہیں
------
ہر طرف ڈھونڈتی ہیں نگاہیں تجھے
کوئی پیغام تیرا بھی آیا نہیں
---------
دور نظروں سے میری ہوئے جب سے تم
چین دل نے مرے تب سے پایا نہیں
----------
کیوں ہوئے مجھ سے نالاں بتاؤ مجھے
دل تمہارا کبھی بھی دکھایا نہیں
----------
حکم تیرا سنا جو بھی پورا کیا
پھر نہ کہنا کہ وعدہ نبھایا نہیں
-------
دل ترستا ہے آواز تیری سنوں
پیار کا گیت کب سے سنایا نہیں
-------
پیار میرا ہے ارشد امانت تری
دل میں کوئی ترے بعد آیا نہیں
---------
 
جس نے محبوب کوئی بنایا نہیں
وہ یہ سمجھے جہاں میں وہ آیا نہیں
جب سے تیری محبّت ملی ہے مجھے
کوئی دل میں مرے پھر سمایا نہیں
دل کی ہر بات میں نے بتائی تمہیں
راز کوئی بھی تم سے چھپایا نہیں
دل کی دھرکن ترا نام لینے لگی
ایک پل کے لئے بھی بھلایا نہیں
ہر طرف ڈھونڈتی ہیں نگاہیں تجھے
کوئی پیغام تیرا بھی آیا نہیں
دور نظروں سے میری ہوئے جب سے تم
چین دل نے مرے تب سے پایا نہیں
کیوں ہوئے مجھ سے نالاں بتاؤ مجھے
دل تمہارا کبھی بھی دکھایا نہیں
حکم تیرا سنا جو بھی پورا کیا
پھر نہ کہنا کہ وعدہ نبھایا نہیں
دل ترستا ہے آواز تیری سنوں
پیار کا گیت کب سے سنایا نہیں
پیار میرا ہے ارشد امانت تری
دل میں کوئی ترے بعد آیا نہیں
جس نے محبوب کوئی بنایا نہیں
یوں سمجھیے جہاں میں وہ آیا نہیں
جب سے تیری محبّت ملی ہے مجھے
پھر کوئی میرے دل میں سمایا نہیں
میں نے ہر بات دل کی بتا دی تمھیں
راز تم سے کوئی بھی چھپایا نہیں
دل کی دھڑکن مری نام تیرا جپے
۔۔/۔۔دھڑکنیں میرے دل کی جپیں تیرا نام
ایک پل میں نے تجھ کو بھلایا نہیں
ہر طرف ڈھونڈتی ہیں نگاہیں مری
کوئی پیغام بھی تیرا آیا نہیں
دور نظروں سے میری ہوئے جب سے تم
چین اک پل مرے دل نے پایا نہیں
مجھ سے نالاں ہے کیوں اس قدر یہ بتا
دل کبھی میں نے تیرا دکھایا نہیں
حکم تیرا ہر اک میں نے پورا کیا
یوں نہ کہنا کہ وعدہ نبھایا نہیں
تیری آواز کو دل ہے ترسے مرا
۔/۔ہائے آواز تیری کہ تونے مجھے
پیار کا گیت کب سے سنایا نہیں
پیار میرا ہے ارشد امانت تری
دل میں کوئی ترے بعد آیا نہیں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
شکیل نے اچھی اصلاح دی ہے ماشاء اللہ، ویسے اس غزل میں نسبتاً اصلاح کی جگہ بہتری کی گنجائش زیادہ تھی
خیال میں البتہ کوئی ندرت تو نہیں ہے، اس پرارشد بھائی زیادہ غور کریں
 
Top