جرمنی کے "اسلامک جہاد یونین " sauerland group پر مقدمہ کی سماعت شروع

ماسٹر

محفلین
جرمنی میں ایک " جہادی " گروپ چند سالوں سے تخریبی کاروائیوں کی تیاریوں میں مصروف تھا - چنانچہ ستمبر 2007 میں GSG9 کے کمانڈو دستےنے " اسلامک جہاد یونین " کے تین افراد کو Sauerland کے علاقہ میں ان کی خفیہ پناہ گاہ سے گرفتار کر لیا ۔ کچھ عرصہ کے بعد چوتھے فرد کو ترکی میں گرفتار کر لیا گیا -
اس گروپ پر بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کا الزام ہے - ان کے پاس سے 550 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا سامان اور بم بنانے کے لئیے آلات بھی دستیاب ہوئے ، جو انہوں نے دو سال قبل ایک 15 سالہ نوجوان کے جوتوں کے تلے میں ترکی سے اسمگل کئے تھے -
عدالتی کاروائی کے شروع ہی میں ان افراد نے اپنے اوپر لگائے گئے اکثر الزامات کو تسلیم کر لیا ہے - اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ بہت جلد ہو جا ئے گا ۔
اس گروپ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں سے دو افراد جرمن نو مسلم ہیں - جو اسلام کی تبلیغ میں بھی بہت سرگرم نظر آتے تھے - یہی وجہ ہے کہ یہاں کا میڈیا بھی اس موقع سے خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلام کی تبلیغ کے خلاف لکھ رہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف بھڑکا رہا ہے -
 
Top