جرمنی بمقابل ایکویڈور ۔ آپ کا ٹپ؟

نبیل

تکنیکی معاون
آج کے اس میچ میں میرا ٹپ ی ہے کہ جرمنی صفرکے مقابلے میں دو گول سے جیتے گا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

ہمارے آفس میں ایمرجنسی کا سماں ہے۔ سب جلدی جلدی کام مکمل کر رہے ہیں۔ ایک اہم میٹنگ کا انتظار ہو رہا ہے۔ پراجیکٹر سیٹ کر دیا گیا ہے اور چار بجے تمام آفس والے منہمک ہو کر میچ دیکھنا شروع کر دیں گے۔ ایک میرے آفس کے لوگوں پر کیا موقوف ہے، خود جرمن پارلیمنٹ نے تمام بحثیں جلدی سے نبٹا لی ہیں۔

ویسے بہتر ہوتا کہ ذرا میچ کا ٹائم ہی آگے کر دیتے تاکہ سب کو جلد ی نہ ہوتی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جی جرمنی نے میچ کے چوتھے منٹ میں ہی گول کر دیا ہے۔ پورے آفس کے لوگ مل کر میچ دیکھ رہے ہیں۔ خوب شغل لگا ہوا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ ہیڈ واضح کر چکا ہے کہ یہ کام کے وقت میں شمار نہیں ہوگا۔ باقی سب نے کہا

yeah yeah...sure sure..
 

نبیل

تکنیکی معاون
جرمنی نے دوسرا گول بھی کر دیا ہے۔ اب میچ ختم ہونے تک یہی سکور رہتا ہے تو میں bet جیت جاتا ہوں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
لیں جی میں bet ہار گیا ہوں۔ جرمنی نے تیسرا گول بھی کر دیا ہے۔۔ لیکن مجھے bet ہارنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا پتہ آپ نے دعا مانگی ہو کہ دو گول سے جیتے، نہ کہ صفر کے مقابلے میں دوگول سے؟
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
جرمنی میچ تین صفر سے جیت گیا ہے۔ آج زبردست کھیلی ہے جرمنی کی ٹیم۔
 

زیک

مسافر
آج میں میچ نہ دیکھ سکا مگر اپنے ٹریو پر سکور چیک کرتا رہا۔ واقعی جرمنی اچھا کھیلا ہے۔
 
Top