جرمنی بمقابلہ پولینڈ

نبیل

تکنیکی معاون
آج جرمنی کا مقابلہ پولینڈ سے ہو گا۔ پولینڈ کے لیے یہ ورلڈ کپ میں باقی رہنے کا آخری موقع ہے کیونکہ وہ اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔ میری سپورٹ‌ حسب معمول جرمنی کے ساتھ ہے۔ میرے آفس کے انٹرانیٹ میں ایک mini سٹہ شروع ہوا ہوا ہے۔ لوگ بار بار دیکھتے ہیں کہ وہ کتنے سینٹ‌ اوپر یا نیچے ہو گئے ہیں۔ میں اس سٹے میں حصہ نہیں لے رہا لیکن آج کے میچ میں میرا ٹپ ہے جرمنی 2 گول اور پولینڈ ایک گول۔
 

زیک

مسافر
اور آج کا میچ دیکھ کر جرمنی کے ورلڈ کپ جیتنے کے چانسز معدوم ہوتے لگ رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شروع میں جرمنی کی ٹیم نے اتنا مؤثر کھیل نہیں پیش کیا لیکن میچ کے آخری حصے میں جرمنی نے پولینڈ کے ہاف میں ہی کھیلا تھا۔ جو ایک گول ہوا وہ اضافی وقت کے واحد منٹ میں ہوا۔ اس طرح جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے اور پولینڈ کے لیے یہ ٹورنامنٹ اب رسمی کاروائی رہ گئی ہے۔

اس سے پہلے صرف دو ورلڈ کپس میں جرمنی مسلسل دو میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔ ایک مرتبہ 1974 میں اور دوسری مرتبہ 1990۔ دونوں مرتبہ جرمنی نے ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔ :wink:
 
Top