امین شارق
محفلین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
جب ہے آتا شباب چہرے پر
صاف دِکھتے ہیں خُواب چہرے پر
یہ کسی غم کا کارنامہ ہے
جو چمکتا ہے آب چہرے پر
تُم کو دیکھیں تو چین آتا ہے
یوں نہ ڈالو نقاب چہرے پر
کتنے جچتے ہیں بنتِ حوا کے
اِک حیا اور حجاب چہرے پر
تُم اگر چاہو تو غزل کہہ دوں
خُوب صورت گلاب چہرے پر
عِشق مجھ سے اگر نہیں ہے تمہیں
پِھر ہے کیوں اِضطراب چہرے پر
عِشق بھی دل میں ہو تو کیا کہنے
حُسن ہے بے حِساب چہرے پر
عِشق چُھپتا نہیں ہےنظروں سے
پڑھ لیا ہے نصاب چہرے پر
تُم نے شارق غزل یہ برجستہ
خُوب کہہ دی جناب چہرے پر
صاف دِکھتے ہیں خُواب چہرے پر
یہ کسی غم کا کارنامہ ہے
جو چمکتا ہے آب چہرے پر
تُم کو دیکھیں تو چین آتا ہے
یوں نہ ڈالو نقاب چہرے پر
کتنے جچتے ہیں بنتِ حوا کے
اِک حیا اور حجاب چہرے پر
تُم اگر چاہو تو غزل کہہ دوں
خُوب صورت گلاب چہرے پر
عِشق مجھ سے اگر نہیں ہے تمہیں
پِھر ہے کیوں اِضطراب چہرے پر
عِشق بھی دل میں ہو تو کیا کہنے
حُسن ہے بے حِساب چہرے پر
عِشق چُھپتا نہیں ہےنظروں سے
پڑھ لیا ہے نصاب چہرے پر
تُم نے شارق غزل یہ برجستہ
خُوب کہہ دی جناب چہرے پر