جب میں بھاگا از سلمان حمید

حقوق سگاں کے علمداروں کے مطابق مزید کسی کتے کی شان میں گستاخی کی صورت میں ضابطے کی کاروائی کی جائے گی. ساتھ ہی یہ پیغام بھی آیا ہے کہ کتوں کو بھی انسانوں سے یہی خطرہ رہتا ہے کہ کب وہ ڈرنا چھوڑ کر کاٹنا شروع کر دے. کتوں کا کاٹنا محض حفظ ما تقدم کے طور پر ہوتا ہے. لہذا تمام احباب سے گزارش ہے کہ کتوں سے دوڑ لگانے سے پہلے حفاظتی ٹیکے لگوا لیں تاکہ کتے اپنی خواہش بھی پوری کرلیں اور آپ کو چودہ ٹیکے بھی نہ لگوانا پڑیں.
آپ لگتا ہے کسی مریض کا انتظار کر رہے ہیں۔ :p
 

فاخر رضا

محفلین
میں آجکل چھٹیوں پر ہوں اور پطرس بخاری کے مضامین پڑھ رہا ہوں. ویسے آجکل ٹیکوں کی تعداد ٦ ہو گئی ہے اور وہ بھی پیٹ میں نہیں لگتے.
 

ماہی احمد

لائبریرین
بہت خوب سلمان بھائی !! مبارک ہوآپ پھر بھی ہزاروں سے آگے نکل گئے :) آپ اچھا کرتے ہیں جو نہیں دوڑتے کیوں کہ کہنے والے کہہ گئے ہیں کہ دوڑنا شیوہء جوانمردی نہیں۔ ہم نے اِس قول کی حقیقت اُس دور میں پائی جب سکول سے گھر واپسی پر ہمارے راستے میں ایک پپی ہمارے استقبال کے لیے ہر دوسرے تیسرے دن موجود ہوتا تھا ۔ اُس وقت تک ہمیں اتنا ہی پتا تھا کہ چھوٹا ہو یا بڑا کُتا، کُتا ہی ہوتا ہے اور ہم اُس پپی کے جذبہء خیرسگالی کے اظہار میں ہلنے والی دُم سے بھی اُس کے حقیقی جذبات سمجھنے سے قاصر تھے سو دوڑ لگاتے اور بھاگم بھاگ گھر آ جاتے۔ ایک دن سخت گرمی لگ رہی تھی اور ہم نے ٹھان لی کہ آج کتے کی کاٹی برداشت کرنا پڑ جائے تو پروا نہیں مگر بھاگنے کی کوفت نہیں اُٹھائیں گے۔ لیکن بہرحال یہ فیصلہ اپنے وقت کے بڑے فیصلوں میں سے ایک تھا سو جب پپی نظر آیا تو روح فنا ہو گئی اور ایک بار قدم ڈگمگا گئے ذہن میں کتوں کے خونخوار رویّوں سے متعلق تمام یادیں تازہ ہو گئیں۔ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ مصمم ارادے کی طاقت تھی یا اس گو مگو میں ضائع کیے جانے والے وہ چند قیمتی لمحات تھے جو ہمارے اور پپی کے درمیان محفوظ فاصلہ قائم رکھنے کے ضامن تھے الغرض ہم بھاگے نہیں بلکہ عرق آلود پیشانی ، رُکی ہوئی سانس اور کپکپاتی ٹانگوں سے ایک جگہ ساکت ہو گئے جبکہ پپی ہمارے پاؤں میں لوٹم پوٹم ہونے اور پاؤں چاٹنے لگا۔ جب کُچھ دیر کے انتظار کے بعد بھی پپی نے کاٹی نہیں کی تو ہماری جان میں جان آئی اور اتنے میں ایک راہ گیر نے ہماری حالت دیکھتے ہوئے پپی کو ششکارا جس سے وہ بھاگ گیا اور ہم جیسے تیسے گھر کی طرف روانہ ہوئے ۔ اس دن کے بعد سے ہماری دوستی ہو گئی۔ آپ نے دیکھا نہ بھاگنے کے کتنے فائدے ہیں :) ۔
ایک بھائی نے ہمت کی تو کئی اور کے قلم پھسلنے لگے :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

سلمان حمید

محفلین
حقوق سگاں کے علمداروں کے مطابق مزید کسی کتے کی شان میں گستاخی کی صورت میں ضابطے کی کاروائی کی جائے گی. ساتھ ہی یہ پیغام بھی آیا ہے کہ کتوں کو بھی انسانوں سے یہی خطرہ رہتا ہے کہ کب وہ ڈرنا چھوڑ کر کاٹنا شروع کر دے. کتوں کا کاٹنا محض حفظ ما تقدم کے طور پر ہوتا ہے. لہذا تمام احباب سے گزارش ہے کہ کتوں سے دوڑ لگانے سے پہلے حفاظتی ٹیکے لگوا لیں تاکہ کتے اپنی خواہش بھی پوری کرلیں اور آپ کو چودہ ٹیکے بھی نہ لگوانا پڑیں.
کتوں پر کافی ریسرچ کی گئی لگتی ہے۔ کچھ ان سے ہمدردی بھی نظر آئی جس کے نتیجے میں انسانوں سے نفرت کا عنصر غالب نظر آیا۔
لیکن تمام عدد احباب کے کتوں کی دوڑ کی طرف جاتے ہوئے رجحان پر ایک بات واضح کرتا چلوں کہ میں انسانوں کی دوڑ میں بھاگا تھا۔ برائے مہربانی جہاں جہاں جسے جسے ضرورت ہے وہ اپنی اصلاح کر لے۔:rollingonthefloor:
 

سلمان حمید

محفلین
باقی لفاظی سے یہ حقیقت چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اب آپ سے کیا چھپانا۔ جس رفتار سے بھاگتا رہا ہوں، بارہا کوشش کے بہت سارے تیز پیدل چلنے والوں کو کراس نہیں کر پایا۔ لیکن الحمد للہ، رکا نہیں۔ یہ فخر کی بات تو نہیں، لیکن دل مطمئن ہے۔
 
Top