جب سے تم جدا ہوئے ہو

اظہرالحق

محفلین
پاکستان ٹی وی کی کچھ پروڈکشن بہت یادگار رہی ہیں ، انہیں میں ایک پاک چائنا مشترکہ ٹیلی فلم تھی “پیمان وفا“ ، جس کا یہ گیت مجھے آج بھی یاد ہے ۔ ۔
---------------------------------------------------------
جب سے تم جدا ہوئے ہو
دل کا حال کیا کہیں
کس طرح کٹ رہے ہیں
ماہ و سال کیا کہیں

زندگی کے اس سفر میں
اپنے ساتھ یوں ہوا
ان طویل راستوں میں
اپنا پیار کھو گیا

دن ہوا ہمارا کیسے
ہائے ملال کیا کہیں
جب سے تم ۔ ۔۔ ۔

آنکھ پر وصال کا
جو درد ہے کیسے جائے گا
کون ان جدائیوں کے
داغ کو مٹائے گا

بارہا کئے ہیں دل نے
یہ سوال کیا کہیں
جب سے تم جدا ہوئے ہو
دل کا حال کیا کہیں
 

حجاب

محفلین
مجھے اس سونگ کی کب سے تلاش تھی نہیں مل رہا تھا شکریہ اظہر کے تحریری شکل میں ملا تو سہی۔ :eek:
 
Top