جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں . .

اکمل زیدی

محفلین
نایاب صاحب کے ایک حالیہ دھاگے حصارِ ذات
کے عنوان سے تحریک پا کر چار مصرع ترتیب پا گئے ... شاید اتنی درست ترتیب میں نہ ہوں اگر کچھ لگے تو متوجہ کیجے گا ....

بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
نایاب صاحب کے ایک حالیہ دھاگے کے ایک عنوان سے تحریک پا کر چار مصرع ترتیب پا گئے ... شاید اتنی درست ترتیب میں نہ ہوں اگر کچھ لگے تو متوجہ کیجے گا ....

بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
میرے محترم بھائی
وزن تولنا بحر ناپنا یہ اساتذہ کا کام
مجھے تو بس غرض مضمون سے ہے ۔ اور حقیقت باندھ دی آپ نے ۔۔
میری ناقص سوچ تو یہی کہے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

فاخر رضا

محفلین
نایاب صاحب کے ایک حالیہ دھاگے کے ایک عنوان سے تحریک پا کر چار مصرع ترتیب پا گئے ... شاید اتنی درست ترتیب میں نہ ہوں اگر کچھ لگے تو متوجہ کیجے گا ....

بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
اس کا نثری ترجمہ لکھ دیں. پھر سے مزہ شروع ہونے والا ہے. آپ نے شہد لگا دیا ہے.
 

اکمل زیدی

محفلین
جو ویڈیو یہاں شئر ہوئی تھی اس کے بعد کہیں اور جانے کی کیا ضرورت ہے
بہتر ہوگا متنازعہ موضوع کو یہاں نہ چھیڑا ...اب اگر آپ بات کرینگے مرے لگائے ہوئے اشعار کی تو یہ ایک محض ایک اتفاقی امر ہے کے مماثلت ہوگئی ...میرا قطعی مقصد راکھ کریدنا نہیں ہے ....صرف اپنے اشعار پر اصلاح درکار ہے اس کی پوسٹنگ کا سیکشن ملاحظہ فرمائیں .... اور اپنے ذوق کی تسکین کہیں اور ڈھونڈیں ...اور آخری بات .... آپ جس حوالے سے خود کو متعارف کروانا پسند کرتے ہیں اس میں اورآپ کے اظہارئے میں کچھ میچ نہیں ہورہا ....
 

محمداحمد

لائبریرین
جو سچ تھا وہی لکھا . . . اب آپ کہ زہن میں کیا ہے ..مجھے نہیں پتہ . . پہلے کی تک بندیاں بھی دیکھ لیں میری میں نے اس میں بھی محرک لکھ رکھے ہیں ....

ممکن ہے ایسا ہی ہو۔

میرے ذہن میں کیا ہو سکتا ہے یہ تو محفل کا ہر شخص بتا سکتا ہے۔
 
Top