داغ جبر پر صبر کیا کرتے ہیں

صادق آبادی

محفلین
اِس اَدا سے وہ جفا کرتے ہیں
کوئی جانے کہ وَفا کرتے ہیں

حُسن کا حق نہیں رہتا باقی
ہر اَدا میں وہ اَدا کرتے ہیں

اُس نے اِحسان جتا کر یہ کہا
آپ کِس منہ سے گلا کرتے ہیں

داغ تُو دیکھ تو کیا ہوتا ہے
جَبْر پر صبر کیا کرتے ہیں​
 

طارق شاہ

محفلین
اِس اَدا سے وہ جفا کرتے ہیں
کوئی جانے کہ وَفا کرتے ہیں

حُسن کا حق نہیں رہتا باقی
ہر اَدا میں وہ اَدا کرتے ہیں

اُس نے اِحسان جتا کر یہ کہا
آپ کِس منہ سے گلا کرتے ہیں

داغ تُو دیکھ تو کیا ہوتا ہے
جَبْر پر صبر کیا کرتے ہیں​
جناب بہت خوب!
تشکر شریک محفل کرنے پر
بہت خوش رہیں صاحب
 
Top