جاپان کی تصویری یاداشتیں

عرفان سعید

محفلین
کیا جاپان میں میں سائیکلوں کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے ؟
بالکل حمزہ بھائی! بائیسکل کا استعمال بہت عام ہے۔
گھر کی خواتین دن کی خریداری اکثر سائیکلوں پر کرتی نظر آتی ہیں۔ یونیورسٹی میں نقل و حرکت کے لیے پروفیسر اکثر سائیکل استعمال کرتے تھے۔
چھ سالوں کے دوران میرے زیرِ استعمال پانچ سائیکلیں رہیں۔

مجموعی طور وہاں گرمیوں میں درجہَ حرارت کیا رہتا ہے؟
کیوٹو جاپان کے تقریبا وسط میں واقع ہے۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تھا۔ لیکن ہوا میں نمی کا تناسب عام طور پر بہت زیادہ تھا جس کے باعث گرمیوں میں شدید حبس کا احساس ہوتا تھا۔
 

م حمزہ

محفلین
بالکل حمزہ بھائی! بائیسکل کا استعمال بہت عام ہے۔
گھر کی خواتین دن کی خریداری اکثر سائیکلوں پر کرتی نظر آتی ہیں۔ یونیورسٹی میں نقل و حرکت کے لیے پروفیسر اکثر سائیکل استعمال کرتے تھے۔
چھ سالوں کے دوران میرے زیرِ استعمال پانچ سائیکلیں رہیں۔

محترم! اس سے میں یہ نتیجہ اخذ کررہا ہوں کہ ہمارے مقابلے میں وہاں کے لوگوں میں قابلِ تقلید سادگی ہوگی۔ بناوٹ اور ریاکاری سے صاف۔ دوسری بات یہ کہ لوگ ملنسار بھی ہوںگے ۔ اکثریت حسد اور جلن سے دور ہی ہوگی۔ کیا ایسا ہے یا میں غلط سوچ رہا ہوں؟
 

عرفان سعید

محفلین
محترم! اس سے میں یہ نتیجہ اخذ کررہا ہوں کہ ہمارے مقابلے میں وہاں کے لوگوں میں قابلِ تقلید سادگی ہوگی۔ بناوٹ اور ریاکاری سے صاف۔ دوسری بات یہ کہ لوگ ملنسار بھی ہوںگے ۔ اکثریت حسد اور جلن سے دور ہی ہوگی۔ کیا ایسا ہے یا میں غلط سوچ رہا ہوں؟
آپ بالکل ٹھیک سوچ رہے ہیں۔
جاپان جانے سے پہلے میں پی۔سی۔ایس۔آئی۔آر میں سائنسدان تھا۔ جاپان میں پہلا ہفتہ تھا۔ جمعے کا دن آیا تو سہ پہر تین بجے، میرے اسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ صفائی کا وقت ہو گیا ہے۔ آؤ لیب صاف کرتے ہیں۔ مجھے اس وقت شدید غصہ آیا کہ میں کوئی جھاڑو لگانے والا تھوڑی ہوں۔ لیکن چار و ناچار مجھے اپنے حصے کی صفائی کرنا پڑی۔ لیکن میں نے دیکھا کہ اس وقت میرا اسٹنٹ پروفیسر بھی جھاڑو پکڑے لیب کی صفائی کر رہاہے۔ پروفیسر بھی اپنے کمرے کو صاف کر رہاہے۔
بعد میں معلوم ہوا کہ جاپان میں صفائی کرنے کے لیے کوئی مخصوص عملہ نہیں ہوتا۔ لوگ اپنے دفتر کو خود صاف کرتے ہیں۔ میں نے کئی دفاتر میں لوگوں کو خود ہی صفائی کرتے دیکھا۔ کچھ عرصے میں یہ ایک معمول بن گیا تھا اور کبھی برا نہیں لگا۔ بعض اوقات گلی محلوں کے لوگ سال میں ایک دن مقرر کر کے اپنی سڑکوں کو خود ہی صاف کرتے ہیں۔
 

عرفان سعید

محفلین
اگر اتنی سی نہر کو جاپانی دریا کا نام دیتے ہیں تو پھر تو ہمارے گھر کے پاس بی آر بی سمندر بہتا ہے :p:heehee:
مجھے بھی شروع میں عجیب لگا تھا۔ لیکن کیا کیجیے! جاپانی زبان میں بہتا ہوا پانی دریا، نہر، ندی یا نالے میں ہو، سب کے لیے لفظ ایک ہی ہے، (گاوا: جس کا مطلب دریا ہے۔)
 

زیک

مسافر
چھ سالوں کے دوران میرے زیرِ استعمال پانچ سائیکلیں رہیں۔
اس کی کیا وجہ تھی؟ کیا آپ شوقین سائیکلسٹ تھے اور ہر قسم کی سائیکل لے رکھی تھی؟ کیا جاپان کی سائیکلیں ناکارہ ہوتی ہیں جو جلد ٹوٹ جاتی ہیں؟ کیا آپ جاپانیوں کے مقابلے میں اتنے بھاری بھرکم تھے کہ سائیکل بوجھ نہیں سہار سکتی تھی؟ کیا وہاں بھی سائیکلیں اکثر چوری ہوتی ہیں؟
 

عرفان سعید

محفلین
اس کی کیا وجہ تھی؟ کیا آپ شوقین سائیکلسٹ تھے اور ہر قسم کی سائیکل لے رکھی تھی؟ کیا جاپان کی سائیکلیں ناکارہ ہوتی ہیں جو جلد ٹوٹ جاتی ہیں؟ کیا آپ جاپانیوں کے مقابلے میں اتنے بھاری بھرکم تھے کہ سائیکل بوجھ نہیں سہار سکتی تھی؟ کیا وہاں بھی سائیکلیں اکثر چوری ہوتی ہیں؟
مزہ آ گیا آپ کے سوالوں کا!
ٹائم ملتا ہے تو جی بھر کے اس پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتا ہوں۔
 

عرفان سعید

محفلین
اس کی کیا وجہ تھی؟ کیا آپ شوقین سائیکلسٹ تھے اور ہر قسم کی سائیکل لے رکھی تھی؟
سائیکلنگ کا کوئی خاص شوق نہیں تھا۔
جب جاپان گیا تو لیب ایک کیمپس میں تھی اور رہائش دوسرے کیمپس میں ملی۔روز ٹرین لے کر دوسرے کیمپس جانا ہوتا تھا۔میرے کمرے کے ساتھ ہی ایک کینیڈین رہتا تھا جس کے پاس دو سائیکلیں تھیں۔ اس سے اچھی گپ شپ تھی۔ اس نے اسٹیشن جانے اور ویک اینڈ پر شاپنگ کے لیے ایک مجھے استعمال کرنے کے لیے ادھار دے دی۔ چار ماہ بعد ہماری لیب ایک نئے تعمیر شدہ کیمپس میں منتقل ہوئی تو مجھے رہائش تبدیل کرنا پڑی اور اس کے ساتھ ہم نے سائیکل اپنے دوست کو واپس کر دی۔
نئی رہائش میں جب منتقل ہوا تو ہماری لیب کے ایک جاپانی طالب علم نے اپنی پرانی بائیسکل ہمیں ہدیہ کرنے کی پیش کش کی۔ مشرقی روایات کی پاسداری میں ہم نے انکار مناسب نہ سمجھا۔ اس جوان نے شدید بارش میں پرانے کیمپس سے دو گھنٹے سائیکل چلا کر ہمارے حوالے کر دی۔ ہم نے بہت شکریہ ادا کیا۔ سائیکل ویسے تو عجائب گھر رکھے جانے کے قابل تھی اور بالکل بسترِ مرگ پر تھی۔ اس کی بریکوں اور چین نے دو دن بھی وفا نہ کی۔
اب ہم نے بالکل نئی نویل سائیکل خریدی۔ اس کو تقریبا ڈیڑھ سال خوب استعمال کیا۔ ایک بار اسے جب اسٹیشن پر پارک کیا تو دو دن واپس لانا ہی بھول گیا۔ جب یاد آیا تو کوئی اسٹیشن سے ہماری سائیکل اٹھا چکا تھا۔
اس بھاری نقصان کی غمگین داستان جب اپنی لیب میں سنائی تو تمام جاپانیوں نے مجھ سے معذرت کی کہ ان کے ملک میں بھی کبھی کبھی برے لوگ موجود ہوتے ہیں۔ اگلے دن ایک جاپانی اپنی سائیکل لے آیا اور یہ کہہ کر مجھے تحفے کے طور پر دے دی کہ اس کے زیرِ استعمال نہیں۔ میرے شدید انکار کے باوجود وہ ہمیں دینے پر مصر رہا۔ آخر لینا ہی پڑی۔ سائیکل اچھی حالت میں تھی۔ جس نے تین سال تک ہمارا ساتھ دیا۔
تین سال بعد آخر سکینڈ ہینڈ شاپ پر یہ سائیکل اور کچھ اضافی رقم دے کر ہم نے ایک اور سائیکل خریدی، جسے سال بھر استعمال کیا۔ جاپان سے جانے کا وقت قریب آگیا تھا، یہ سائیکل اپنی لیب کے ایک جاپانی طالب علم کو تحفے میں پیش کر دی۔
کیا جاپان کی سائیکلیں ناکارہ ہوتی ہیں جو جلد ٹوٹ جاتی ہیں؟
ایسا نہیں ہے۔ جاپان کی چیزیں کافی پائدار ہوتی ہیں۔عام سائیکل بھی بہت پائدار تھی۔
کیا آپ جاپانیوں کے مقابلے میں اتنے بھاری بھرکم تھے کہ سائیکل بوجھ نہیں سہار سکتی تھی؟
اس وقت تو جاپانیوں جیسا ہی تھا۔ اب وزن حدود سے تجاوز کیے ہوئے ہے۔
کیا وہاں بھی سائیکلیں اکثر چوری ہوتی ہیں؟
کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے۔
میری بھی ایک نئی سائیکل چوری ہوئی تھی۔
 

عرفان سعید

محفلین
سیندائی کیوٹو سے 850 کلومیٹر دور نسبتا ایک جدید شہر ہے، جس کی آبادکاری سولہویں صدی میں شروع ہوئی۔ ستمبر 2005 میں سیندائی تک کا ساڑھے آٹھ سو کلومیٹر کا سفر جاپان کی تیز رفتار ٹرین پر صرف چار گھنٹے میں اختتام پذیر ہوا۔

سیندائی سٹیشن کے باہر ایک ترتیب اور سلیقے سے مسافروں کے لیے منتظر ٹیکسیاں

 
Top