جاپان میں کروڑوں سال پرانی ڈائنوسار کی نئی نسل دریافت

جاسم محمد

محفلین
جاپان میں کروڑوں سال پرانی ڈائنوسار کی نئی نسل دریافت
ویب ڈیسک اتوار 8 ستمبر 2019
1802359-japandiscovernewspeciesofdinasours-1567871945-396-640x480.jpg

جاپانی سائنس دانوں نے ڈائنوسار کی اس نئی قسم کو ’کامو سائورس جاپونیکس‘ کا نام دیا ہے۔ فوٹو : جاپانی میڈیا

ٹوکیو: سائنس دانوں نے جاپان میں ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جس کی پیمائش 24 فٹ ہے اور یہ کرہ ارض پر 7 کروڑ سال قبل پائے جاتے تھے۔

سائنسی جریدے ‘سائنٹیفک رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ہوکائیڈو یونیورسٹی کے محقق یوشیٹسوگو کوبایائشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جاپان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کا ڈھانچہ دریافت کیا ہے۔ سائنس دانوں کو 2013 میں اس ڈائنوسار کی صرف دم کی ہڈی ملی تھی تاہم 4 سال کی مسلسل محنت اور اطرافی علاقوں کی کھدائی کے بعد ماہرین اب تقریباً مکمل ڈھانچہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جاپانی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک سے ملنے والا اب تک کا سب سے بڑا ڈائنوسار ہے جس کی لمبائی 8 میٹر یعنی 24 فٹ ہے جب کہ مرتے وقت اس کی عمر 9 برس اور وزن 4 سے 5 ٹن کے درمیان ہو سکتا تھا۔ ڈائنوسار کی یہ نسل سبزی خور تھی اور زیادہ تر سمندر کنارے رہنا پسند کیا کرتی تھی۔ یہ ڈائنوسار کرہ ارض پر 7 کروڑ 20 لاکھ سال پہلے رہا کرتے تھے۔

اس ڈائنوسار کی کھوج لگانے والی ہوکائیڈو یونیورسٹی کی ٹیم نے ڈائنوسار کی اس نسل کو ‘کامو سائورس جاپونیکس‘ کا نام دیا جس کا مطلب ‘جاپانی ڈریگن‘ ہے۔ جاپانی محقق اس بات پر نازاں ہیں کہ ان کے ملک میں کبھی ڈائنوسار آباد تھے اور اب ان کی باقیات ملنے سے جہاں کرہ ارض پر ہونے والے ارتقائی عمل کو جاننے میں مدد ملے گی وہیں جاپان کی تاریخ سے متعلق اہم انکشافات متوقع ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کبھی پاکستان میں بھی کوئی ڈائینوسار وغیرہ کے فاسلز ملے ہیں ؟
(میمتھ وغیرہ کےبارے میں تو پڑھا تھا کہ پنجاب میں ملے تھے )۔
 

جاسم محمد

محفلین
کبھی پاکستان میں بھی کوئی ڈائینوسار وغیرہ کے فاسلز ملے ہیں ؟
جی ہاں
5aaa44918d2e5748504a4415478f8c7e.jpg


Discovered near Vitakri in the province of Baluchistan, VitakriDarinda was an abelisaur, closely resembling a T-rex, and must have been fearsome predator in its time

Balochisaurus is another impressive beast found near the district of Vitakri. However unlike other sauropods, it was relatively small; being only the size of an elephant

Pakisaurus was a dinosaur endemic to Western Pakistan. Like other titanosaurs, it must have been a large and imposing animal

Sulaimanisaurus was a large sauropod (long-necked dinosaur) that roamed the plains of western Pakistan during the late Cretaceous. Due to the lack of fossil remains, it’s exact size remains unknown

Brohisaurus was an early titanosaur that existed in what is now Pakistan during the late Jurassic period. Due to its size, a full grown Brohisaurus must have had few enemies when it was alive

Named after the native Mari tribe of Pakistan, Marisaurus was a large dinosaur that lived in Pakistan during the Cretaceous period
6 Terrifying Dinosaurs Discovered In Pakistan - ARY ZAUQ Official, Recipes, Dramas, Live Streaming, Entertainment, Cooking Shows, Zauq Books, Chefs
 
Top