جاپان قونصل خانہ کے تحت سلور جوبلی ’ ہایکو ‘ مشاعرہ (تفصیلی روداد از: م۔م۔مغل)

مغزل

محفلین
بہت خوب جناب کیاکہنے ۔۔۔۔۔ تفصیلی جواب جلد ہی
(مزید یہ کہ اس کتاب کی فراہمی (لوحِ قرطاس پر) مجھے کیسے ممکن ہوسکتی ہے۔۔
 

ایم اے راجا

محفلین
ہائیکو میں قافیہ اور ردیف کی کیا اہمیت ہے اور اسکا استعمال کیسے ہوتا ہے؟
کیا یہ درست ہیکہ کہ ہائیکو میں ردیف نہیں ہوتی اور دو مصرعہ ہم قافیہ جبکہ تیسرا بے قافیہ ہوتا ہے؟
 

فرحان عباس

محفلین
السلام علیکم. جناب محمد وارث خاور چودھری
میں آجکل ہائیکو کے اصل وزن کے تلاش میں ہوں.
اکثر جگہوں پر اس کا وزن.
فعلن فعلن فع/فاع
فعلن فعلن فعلن فع
فعلن فعلن فع/فاع

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم کسی بھی فع یا لن کو فاع بنا سکتے ہیں؟
اگر نہیں تو پھر اس وزن میں وہ الفاظ کیسے فٹ ہونگے جوکہ ہجائے کوتاہ (۱)سے شروع ہوں؟ یا پھر درمیان میں ہجاہ کوتاہ آتا ہو.
مثلا:- نہیں، ہوا، زندگی، بہار، پہاڑ وغیرہ
 
Top