جاوید چوہدری اپریل 23 2009

گرائیں

محفلین
گرائیں بہت اچھا تجزیہ کیا ہے، پسند آیا۔

آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ کا تعلق علماء دین سے بھی ہے(شاید) تو آپ نے کبھی ان سے اس معاملے پر بات کی اگر نہیں کی تو اب کریں۔

شکریہ شکاری۔

میرا علما ء دین سے بس اتنا تعلق ہے، کہ میں وہ "نالائق" ہوں جو مدرسے میں نہ داخل ہو سکا اور "کفار " کی تعلیم حاصل کرگیا۔ :grin:
یہ اور بات کہ یہ سب میرے والد کی رضامندی سے ہوا۔

میں نے بات کرنے کی بالکل کوشش نہیں کی۔ حال آنکہ کسی زمانے میں میں بہت بولتا تھا۔ میں نے اندازہ لگایا ہے، کہ وہ لوگ جن مں بات سمجھنے کی صلاحیت ہے۔ وہ قلیل ہیں اور ان کے پاس اختیار بھی نہیں ہے۔ اور باقی آپ سمجھتے ہیں، ماشاءاللہ۔

یہ کچھ برس قبل کی بات ہے۔ میرے ایک عم زاد چیچنیا کے مجاہدین کی حمایت میں مضامین لکھتے نہ تھکتے تھے۔ میں نے ان کو بہت سمجھایا کہ جناب یہ اسلام وسلام کا کوئی چکر نہیں، یہ تیل کا چکر ہے۔ وہ مانتے نہ تھے۔ اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ چیچنیا کے مجاہدین کا ایک وفدامریکہ میں پال ولفووٹز سے ملا۔ اس شخص کی سربراہی میں ایک لابی کام کر رہی ہے جو ان مجاہدین کی پشت پناہی کرتی ہے۔
یہ وہ شخص ہےجس نے عراق پر حملے میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں نے عم زاد کو خبر، اور انٹرنیٹ لنک دے دیے۔اور میں نے پوچھا " کیا فرماتے ہیں علمائے دین بیچ اس مسئلے کے، کہ یہ شخص تو ایک طرف عراق برباد کرنے پہ لگا ہوا ہے اور دوسری طرف " چیچنیا مجاہدین" کی حمایت پہ کمر بستہ"؟
انھوں نے پھر میرے علم کے مطابق دوبارہ اس موضوع پر بات نہیں کی۔
ایک اور عالم صاحب سے سوات میں لڑکیوں کے سکولوںکی تباہی پر بات ہوئی۔ موصوف نے صرف یہ کہا ، کہ انقلاب جب آتا ہے تو کسی ضابطے کو نہیں مانتا۔ میں نے عرض کیا، فتح مکہ سے بڑا انقلاب کیا ہوگا؟
میری درخواست کو مذاق میں اُڑا دیا گیا۔
یہاں ایبٹ آباد میں ایک بہت مشہور عالم صاحب جو کہ سیاسی میدان میں بھی متحرک رہ چکے ہیں، ایک مرتبہ صلوۃ قصر کے سلسلے میں ایک بالکل غلط فتوی دے دیا تھا۔ تو ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے عرض کیا تھا، ک ایسے لوگ جن کو عُرف عام کا علم نہیں ، کیسے اصلاح کریں گے؟ مگر اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ہم ایک تعلیمی نظام کو یکسر مسترد کر دیں۔
 
Top