جان کب جائے گی

پاکستانی

محفلین
امریکہ میں ڈاکٹرز اس بات پر حیران ہیں کہ کس طرح ایک نرسنگ ہوم میں رہنے والی ایک بلی یہ محسوس کر لیتی ہے کہ وہاں موجود مریضوں میں سے کون مرنے والا ہے۔

آسکر نامی بلی روڈھ آئی لینڈ میں پروویڈنس کے مقام پر واقع ایک نرسنگ ہوم میں ہر اس مریض کے پاس جا کر بیٹھ جاتی ہے جو مرنے کے قریب ہوتا ہے۔

دو سالہ آسکر کی یہ حس ابتک 25 مرتبہ درست ثابت ہوئی ہے اور جب بھی وہ کسی مریض کے پاس جا کر بیٹھ جاتی ہے تو نرسنگ ہوم کا عملہ اس کے رشتہ داروں کو فون کر دیتا ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے تازہ شمارے میں اس بلی کے متعلق بات کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بلی جب کسی کے پاس بیٹھ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس مرد یا عورت کے پاس زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے رہ گئے ہیں۔

براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ براؤن نے، جنہوں نے یہ تحقیق کی ہے، بتایا کہ ’بلی کوئی غلطی نہیں کرتی۔ ایسا لگتا ہے کہ اسے پتہ چل جاتا ہے کہ کب کوئی مریض مرنے والا ہے۔‘

سٹیر ہاؤس نرسنگ ہوم اینڈ ریہبیلیٹیشن سینٹر میں آسکر کو چھوٹے بلی کے بچے کے طور پر لایا گیا تھا اور تب سے یہ یہیں رہ رہی ہے۔

مزید
 
ایک مشورہ ڈاکٹروں کو دینا کا جی چاہ رہا ہے اگر کسی کو اعتراض نہ ہوتو۔
ڈاکٹروں کو کہیں کہ بلی کی نحوست ختم کرنے کے لیے اس کی انکھوں پر پٹی باندھ کر سات دریا پار کراکر جو پہلا پڑاو پڑے چھوڑدیں۔ کچھ دن کا کھانا پانی بھی رکھ چھوڑیں تاکہ جگہ سے مانوس ہوجاوے۔ اور پٹی نہیں کھولنی وہ خود ہی کھول لے گی۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
بھائی یہاں پر تو ہم ہی میں کمی ہے جب کوئی چیز انسان اپنے تجربات سے حاصل کرلیں تو اس پر ہم کامل یقین کر لیتے ہیں۔
علم الیقین عین الیقین
اور یہی باتیں اگر قرآن و حدیث سے علماء ہمیں بتائیں تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہی خبر پڑھی ہے ختنے کے بارے " بے ہودا بکواس سروس پر" بی بی سی ؟

اللہ ہم سب کو ھدایت نصیب فر مائیں


واجد
 
Top