جان بچی سو لاکھوں پائے

نور وجدان

لائبریرین
کچھ حد تک بہتر ہوگئی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔مجھے موبائل کی رنگ ٹون سے ہی چڑ ہوتی ہے سچ میں ۔۔۔۔موبائل پر سانگز سننے کا مزہ الگ ہے میں تو وہی سنتی ہوں اکثر یا کبھی کبھار تصاویر لے لیں :)
آہاں۔ رنگ ٹونز کی بجائے آپ بهی میری طرح سنگل بیپ اور وائبریشن آن کر لیں۔
 

سارہ خان

محفلین
آپ کی عادات تو مجھ سے ملتی ہیں ۔۔۔۔۔۔مجھے میرا بھائی یا ابو کہتے تھے کہ تم نے فون کس لیے رکھا ہے جب تم نے اٹینڈ ہی نہیں کرنا ۔۔:D
اور مجھے کہا جاتا ہے ڈسٹ بن میں ڈال ڈو جب کام کا نہیں یا فریم کر کے دیوار پر سجا دو وغیرہ وغیرہ :LOL:
 

نور وجدان

لائبریرین
اور مجھے کہا جاتا ہے ڈسٹ بن میں ڈال ڈو جب کام کا نہیں یا فریم کر کے دیوار پر سجا دو وغیرہ وغیرہ :LOL:

یہ القابات مجھے اتنے ملے ہیں کہ مجھے سدھرنے کی پڑی ۔۔ڈسٹ بن والا مجھے کہا تھا مگر فریم والے سے محفوظ ہوں :LOL:
 
ویسے اس سے بھی زیادہ نازک صورتحال میرے ساتھ بچپن میں بنی تھی۔ وہ یہ کہ جیسے ہی سجدے میں گیا۔ جیب میں موجود بنٹے صف پر پھیل گئے۔ پھر نماز مکمل کرنے کا جگرا نہ رہا اور باقی نماز گھر آ کر پڑھی۔
 
Top