جاناں

ساگر

محفلین
مری آنکھوں میں تری تصویر نظر آتی ہے لوگو کو
اس لیےجاناں۔ ۔ نظریں جھکا کر چلتا ہوں میں
تنویر ساگر
 
کاشف اختر

لائبریرین
بہت عمدہ شعر ہے ماشاء اللہ! بحر کونسی ہے بتادیتے تو بہتر؟ اصل میں میرے علاوہ سارے احباب انتہائی باصلاحیت، لائق فائق ہیں، میں جو تنہا جاہل ٹھرا! اس لئے کچھ نہ سمجھ میں آئے تو پوچھ بیٹھتا ہوں، امید ہے آپ درگذر سے کام لیں گے!!
 
متلاشی

ہم نے بھی سوچ بچار کے گھوڑے بحرِ عمیق میں دوڑا کر دیکھ لیے مگر بحر کی جستجو میں ناکام رہے :)
 
ساگر

محفلین
بہت عمدہ شعر ہے ماشاء اللہ! بحر کونسی ہے بتادیتے تو بہتر؟ اصل میں میرے علاوہ سارے احباب انتہائی باصلاحیت، لائق فائق ہیں، میں جو تنہا جاہل ٹھرا! اس لئے کچھ نہ سمجھ میں آئے تو پوچھ بیٹھتا ہوں، امید ہے آپ درگذر سے کام لیں گے!!
جناب محترم محمد کاشف اختر صاحب
شاعری کا شوق ہے لیکن بحر کے حوالے نا بلد ہوں
تہ دل سے معزرت خواہ ہوں
بس دل نے جو محسوس کیا وہ کہہ دیا
 
متلاشی

محفلین
معزرت کے ساتھ
تم سے بات کرنے واسطے ردیف کافیے کہاں سے لاؤں
دل جو کہتا ہے کہہ دیتا ہوں اس لیے سچا ہوں
اصل میں پھر آپ نے غلط زمرہ چنا۔۔۔ آپ اصلاح سخن کے زمرہ میں اپنی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔۔ فورم پر بہت اچھے اور مستند اساتذہ موجود ہیں امید ہے ان کی رہ نمائی میں آپ قافیہ پیمائی اور بحور واوذان سے آشنا ہو جائیں گے
 
آخری تدوین:

ساگر

محفلین
اصل میں پھر آپ نے غلط زمرہ چنا۔۔۔ آپ اصلاح سخن کے زمرہ میں اپنی شاعری پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔۔ فورم پر بہت اچھے اور مستند اساتذہ موجود ہیں امید ہے ان کی رہ نمائی آپ قافیہ پیمائی اور بحور واوذان سے آشنا ہو جائیں گے
شکریہ جناب محترم
 
Top