ثوبت یا پینڈا (ثرید)

یہ ویڈیو میں نے فیس بک پر لگائی تو برادرم شمشاد کا تقاضا تھا کہ محفل پر بھی شریک کریں
سو ان کی خواہش کے احترام میں ویڈیو شریک کر رہا ہوں
قصہ کچھ یوں ہے کہ پردیس میں بندہ ایک طرح کے ذائقے اور طریقے سے پکے ہوئے کھانے کھا کر بور ہو جاتا ہے ایک دن خیال آیا کہ کچھ نیا کیا جائے تو جناب یہ ڈش بنائی اور ہم چار میس ممبران نے بہت رغبت سے کھائی طریقہ بہت سادہ ہے مرغ کا سالن تھوڑا پتلے شوربے والا بنا کر ورقی چپاتیاں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پرات میں ڈالیں اس کے اوپر شوربہ اور بوٹیاں ڈال دیں ساتھ سلاد اور پودینے کی چٹنی ہو تو سبحان اللہ تو جناب بنائیں اور مزے سے کھائیں
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ سید صاحب ٹیگ کے لیے لیکن میں کھانے کا کم ہی شوقین ہوں۔ سچ پوچھیں تو کھانا کھانا مجھے زہر لگتا ہے۔

کھانے کے شوقین احباب سے معذرت لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا میں یہ رنگ برنگے کھانے ہوں ہی ناں، یا تو انسان زبان سے ذائقے والے رگ نکلوا دے تا کہ کچھ بھی کھائے اسے علم ہی نہ ہو کہ کیا کھا رہا ہے یا پھر کھانے کی ایک آدھ گولی ہونی چاہیئے جس میں تمام ضروری پروٹین، کاربز، منرلز، وٹامنز، فیٹس وغیرہ ہوں، اللہ اللہ۔۔۔۔۔۔:)
 
بس سگریٹ ہو باقی بیشک کچھ نہ ہو :)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سید بادشاہ میرا مان رکھنے کا۔

میری بھی پسندیدہ ڈشوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں دال اور مٹر آلو میں روٹی کے ٹکڑے بھگو کے کھاتی ہوں اور مجھے بہت مزہ آتا ہے۔ لیکن روٹی پتلی ہو اور تھوڑی رڑکی ہوئی ہو۔ یعنی خستہ سی۔ کبھی اس میں چٹنی اور سلاد بھی شامل کر لیتی ہوں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میں دال اور مٹر آلو میں روٹی کے ٹکڑے بھگو کے کھاتی ہوں اور مجھے بہت مزہ آتا ہے۔ لیکن روٹی پتلی ہو اور تھوڑی رڑکی ہوئی ہو۔ یعنی خستہ سی۔ کبھی اس میں چٹنی اور سلاد بھی شامل کر لیتی ہوں۔
میں تو جب جب مجھے سالن کھانے کا دل نہ ہو تب روٹی کے ٹکرے میش کردیتی ہوں اور پھر fork سے کھاتی. اتنا مزے کا کوئی کھانا نہیں لگتا جتنا یہ، اللہ کے ہر کھانے میں برکت ہے
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
ہمارے یہاں ورقی روٹی ویسے ہی بنتی ہے جیسے مانڈا پٹی بنتی ہے۔ دو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ ہلکا سا چپٹا کر لیں اور دونوں کی ایک سائیڈ پر ہلکا سا تیل لگا لیں۔ دونوں کو ایک دوسرے پر رکھ کر بیل لیں۔ خیال رہے کہ تیل والی سائیڈز بیچ میں آئیں۔ عام چپاتی کی طرح پکا لیں۔ جب پک جائے تو کچھ دیر ٹھنڈی ہونے دیں اور پھر دونوں پرتیں الگ کر لیں۔ ہو سکتا ہے ورقی روٹی اور گھرانوں میں الگ طریقے سے بنتی ہو لیکن ہمارے یہاں اس روٹی کو ورقی روٹی کہا جاتا ہے۔
ورقی روٹی کی ریسپی یوٹیوب پرنہیں ملی۔ البتہ فوڈ فیوژن پر مانڈا پٹی بنانے کی ویڈیو ہے۔ اس سے سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بس خیال رہے کہ ورقی روٹی مانڈا کی طرح بہت پتلی نہیں بنائی جاتی ہے۔

محمد وارث

لائبریرین
اللہ اللہ انسان کتنا کھائے گا اور کیا کیا کھائے گا، مطلب روٹی تو روٹی ہوتی ہے، یہ روٹی کی قسمیں کہاں سے ایجاد ہو گئیں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
شکریہ سید صاحب ٹیگ کے لیے لیکن میں کھانے کا کم ہی شوقین ہوں۔ سچ پوچھیں تو کھانا کھانا مجھے زہر لگتا ہے۔

کھانے کے شوقین احباب سے معذرت لیکن میں چاہتا ہوں کہ دنیا میں یہ رنگ برنگے کھانے ہوں ہی ناں، یا تو انسان زبان سے ذائقے والے رگ نکلوا دے تا کہ کچھ بھی کھائے اسے علم ہی نہ ہو کہ کیا کھا رہا ہے یا پھر کھانے کی ایک آدھ گولی ہونی چاہیئے جس میں تمام ضروری پروٹین، کاربز، منرلز، وٹامنز، فیٹس وغیرہ ہوں، اللہ اللہ۔۔۔۔۔۔:)
کھانے پینے سے بھی بیزاری؟؟ o_O کھانے کے تو ہم بھی شوقین ہیں بہت. ابھی کل ہم نے فش تکہ کھایا ہے. بہت مزے کا تھا. :drooling:
 
Top